• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15721

    عنوان:

    میرا سوال ہے کہ قربانی کا گوشت اور رمضان کے افطار میں غیر مسلم احباب کی شرکت جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ قربانی کا گوشت اور رمضان کے افطار میں غیر مسلم احباب کی شرکت جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 15721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1491=1415/1430/ب

     

    جی ہاں قربانی کا گوشت غیرمسلم کو کھلاسکتے ہیں، یہ جائز ہے۔ غیرمسلم کو افطار کی دعوت کرنے سے کیا حاصل ہوگا کیونکہ سحر وافطار وغیرہ عبادت کے جزء ہیں اورغیرمسلم کو اس سے کیا مطلب ہے، لہٰذا ان کو افطار کرانا لاحاصل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند