• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15525

    عنوان:

    مجھے جریان کی شکایت ہے جب بھی میں پائخانہ کرنے جاتاہوں منی نکل جاتی ہے مجھے ذکر بتائیں کہ مجھے روحانی او رجسمانی صحت ملے۔ بڑی مشکل میں ہوں۔ کوئی کام کرنے میں دل ہی نہیں کرتا۔ بہت بار حکیموں کے پاس گیا او رجریان کے لیے علاج کروایا جیسے ہی دوائی لاتا ہوں کتنی بھی کوشش کے باوجود علاج پر سے دل اٹھ ہی جاتا ہے۔ نہ میں دنیاوی اعتبار سے ترتیب پر ہوں نہ دینی اعتبار سے۔ سستی او رکاہلی بہت آگئی ہے۔ میرے لیے خاص دعا کریں اور مجھے اس کے لیے ذکر اور دوائیاں بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1571=1291/1430/د

    اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں لاَ یَیْأَسُ مِنْ رَوْحِ اللّٰہِ اِلاَّ الْقَوْمُ الْکَافِرُوْنَ سوتے وقت سورہٴ طارق پڑھ کر سو یاکریں، درود شریف کی کثرت کیا کریں اور یَا حَیُّ یَا قَیومُ برَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ تین تسبیح اول وآخر درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ رکھتے ہوئے کسی اچھے حکیم کو دکھلائیں اورلگ کر علاج کریں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند