• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15350

    عنوان:

    بعد سلام کے عرض ہے کہ میرا روزگار نہیں چل رہا ہے بہت پریشان ہوں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا کیا کروں۔ پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتا ہوں پھر بھی کام گزارے لائق نہیں۔ آپ سے پہلے بھی رائے لی تھی، سورہ قریش کا عمل بتایا تھا پڑھامگر مسئلہ جو ں کا توں ہے۔ کوئی کارگر و مجرب عمل بتائیں جس کو پڑھنے کے بعدفوراً اثر ظاہر ہو۔ عین نوازش ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1337=1337/م

    نماز اس لیے نہیں پڑھی جاتی کہ کاروبار میں ترقی ہو، اگر آپ پنج وقتہ نمازوں کی پابندی اسی نیت سے کرتے ہیں، تو سب سے پہلے اپنی نیت کی اصلاح کریں، پریشانیوں کا آنا اپنی بداعمالی کے نتیجے میں بھی ہوتا ہے، اس لیے اپنے اعمال کا بھی محاسبہ کریں، پریشانیوں پر صبر کریں، تقویٰ وتوکل اختیار کریں، اور یہ یقین رکھیں کہ جو مقدر میں ہے وہ مل کر رہے گا، اپنی محنت وکوشش میں کمی نہ کریں، اللہ سے دعا بھی مانگتے رہیں،جو عمل پہلے بتایا گیا تھا حسن نیت کے ساتھ اس عمل کو بھی جاری رکھیں، مزید درود شریف کی کثرت کریں۔ اللہ آپ کے روزگار کی پریشانی دور کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند