• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 15257

    عنوان:

    میرا سوال تعویذ کے متعلق ہے۔ (۱)حدیث اور قرآن کی روشنی میں تعویذ کرنایا کروانا جائز ہے یا ناجائز؟(۲)کس قسم کا تعویذ کرنا جائز ہے؟ (۳)کیا قرآن کی آیت کو بیماری دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے؟

    سوال:

    میرا سوال تعویذ کے متعلق ہے۔ (۱)حدیث اور قرآن کی روشنی میں تعویذ کرنایا کروانا جائز ہے یا ناجائز؟(۲)کس قسم کا تعویذ کرنا جائز ہے؟ (۳)کیا قرآن کی آیت کو بیماری دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 15257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1520=1242/د

    (۱) جائز طریقے سے جائز ہے۔

    (۲) قرآنی آیات یا ادعیہ ماثورہ کے ذریعہ کرنا جائز ہے بلکہ منقول ہے، البتہ کفریہ یا شرکیہ کلمات کے ذریعہ یا ایسے کلمات جن کے معنی معلوم نہ ہوں کے ذریعہ تعویذ کرنا جائز نہیں ہے۔

    (۳) جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند