• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14964

    عنوان:

    آپ نے اپنے فتوی میں کہا ہے کہ اللہ نے سب سے پہلے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو پیدا کیا اس نور سے تمام لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ اس لیے میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اللہ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا نور تھے یا بشرتھے، تفصیل سے بتانے کی مہربانی کیجئے؟(۲)آدم علیہ السلام سے لے کر اب تک کتنا عرصہ گزر چکا ہے جب کہ میں نے کتابوں میں پڑھا ہے سات یا آٹھ ہزار سال گزر چکا ہے، جب کہ اس ملک کے غیر قوم والے کہتے ہیں کہ کروڑوں سال ہوچکے ہیں۔ بتانے کی مہربانی کریں۔ (۳)حدیث میں ہے کہ ہر مرض کی دوا ہے ۔میرے والد صاحب کو دس پندرہ سال سے دھول سے الرجی ہے، سردی، دھونا، موسم بدلنے سے ان کو بہت کمزوری آچکی ہے کافی علاج کروا چکے ہیں ڈاکٹر کہتے ہیں اس کا کوئی علاج نہیں ہے صرف اس سے بچا جاسکتاہے ۔اس بیماری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے کوئی قرآنی عمل اور دعا بتانے کی مہربانی کریں۔اللہ آپ کو جزادے۔ ایک بار میرے والد صاحب اسپتال میں داخل تھے ڈاکٹر نے ان کو غسل کرنے کے لیے منع کردیا تھا،اس حالت میں تیمم بھی نہیں کرسکتے تھے کیوں کہ ان کو دھول سے الرجی ہے۔ اس حالت میں پاکی کیسے حاصل کریں؟ والسلام

    سوال:

    جواب نمبر: 14964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1178=249tl

    نور کے معنی ہیں روشنی، روشنی چونکہ خود بھی ظاہر ہوتی ہے اور دوسری اشیاء کو بھی روشن اور ظاہر کردیتی ہے، اسی مناسبت سے حضرت انبیاء علیہم الصلاة والسلام کو بھی نور کہا جاتا ہے اس لیے کہ وہ خود بھی ہدایت پر ہوتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی وصول الی اللہ کے راستوں کو ظاہر کرنے والے اور صراط مستقیم کی ہدایت کرنے والے ہوتے ہیں، اس معنی کے اعتبار سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نور بھی ہیں اور بشر بھی ہیں۔

    (۲) آپ نے جو کتابوں میں پڑھا ہے وہی صحیح اور درست ہے، امداد المفتین: ۲۶۱، پر ایسا ہی مذکور ہے۔

    (۳) ڈاکٹر کا یہ کہہ دینا کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے، اس بارے میں معتبر نہیں بلکہ یہ ڈاکٹر کی اپنی کمی ہے کہ وہ اس مرض کی دوا کو تلاش نہیں کرپارہا ہے، اور اس کا مشاہدہ بھی ہے کہ بہت سارے امراض جو پہلے لاعلاج تھے اب ان کا علاج آسانی سے ہوجاتا ہے، آپ روزانہ صبح سویرے ۴۱/ بار سورہٴ فاتحہ پانی پر دم کرکے پلاتے رہیں، ان شاء اللہ اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

    (۴) تیمم کے صحیح ہونے کے لیے ہاتھ پر دھول کا آنا ضروری نہیں بلکہ اگر دیوار یا پتھر جس پر مٹی نہ ہو پر بھی ہاتھ مارکر تیمم کرلیا جائے تو بھی تیمم صحیح اور درست ہوجائے گا، اس لیے ایسی صورت میں ان کو پتھر وغیرہ سے تیمم کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند