India

سوال # 14726



میرے دونوں بھائیوں کی شادی ہو چکی ہے۔ بڑے
بھائی کی شادی ہو کر نو سال کے قریب ہورہے ہیں ان کو اب تک بچے نہیں ہیں اور دوسرے
بھائی کی شادی ہو کر دو سال کے قریب ہو رہے ہیں اور ان کو بھی اب تک بچہ نہیں ہوا
ہے۔ اللہ کی مرضی ہے۔ کیا یہ ہوسکتاہے کہ اثرات کے واسطے نہ ہو رہے ہوں؟ کیا جادو
کے اثرات یا شیطانی اثرات سے پیدائش میں فرق آ سکتاہے؟ اللہ کے واسطے میرے بھائیوں
کے لیے دعا کریں کہ اللہ انہیں صاحب اولاد بنائے اور ان کے لیے کوئی ذکر بتائیں؟



Published on: Jul 29, 2009

جواب # 14726

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 1124=918/ل



 



یہ اللہ کی تقسیم ہے اور آدمی کو ہرحال میں
اس پر راضی رہنا چاہیے، اللہ تعالیٰ جسے چاہتے ہیں، اولاد دیتے ہیں، اورجسے چاہتے
ہیں، محروم کردیتے ہیں، البتہ آپ
رَبَّنَا
آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ
النَّارِ اور رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ
اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا
کثرت
سے پڑھتے رہیں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات