• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14635

    عنوان:

    معزز مفتیان صاحبان، مجھے شادی کئے ہوئے بائیس سال ہوگئے لیکن اولاد سے محروم ہوں۔ میرے لیے دعا کریں اور کوئی مجرب عمل اس کے لیے بتائیں۔ اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت کی ساری نعمتوں سے نوازے۔آمین

    سوال:

    معزز مفتیان صاحبان، مجھے شادی کئے ہوئے بائیس سال ہوگئے لیکن اولاد سے محروم ہوں۔ میرے لیے دعا کریں اور کوئی مجرب عمل اس کے لیے بتائیں۔ اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت کی ساری نعمتوں سے نوازے۔آمین

    جواب نمبر: 14635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1134=1134/م

    خدا کی مشیت پر راضی رہیں اور تدبیر کے طور پر یہ عمل کیجیے، آپ کی بیوی کو یہ عمل کرنا ہے، چالیس لونگیں لے کر ہرایک پر سات سات بار اس آیت کو پڑھے (آیت آگے آرہی ہے) اور جس دن پاکی کا غسل کرے اس دن سے ایک لونگ روز مرہ سوتے وقت کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پئے، اور کبھی کبھی آپ (شوہر) کے پاس بیٹھے اٹھے۔ آیت یہ ہے: اَوْ کَظُلُمَاتٍ فِیْ بَحْرٍ لُجِّیٍّْ یَغْشَاہُ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِہِ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِہِ سَحَابٌ ظُلُمَاتٌ بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ اِذَا اَخْرَجَ یَدَہُ لَمْ یَکَدْ یَرَاہَا وَمَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللّٰہُ لَہُ نُوْرًا فَمَا لَہُ مِنْ نُوْرٍ․ ان شاء اللہ تعالیٰ اولاد ہوگی۔ (بہشتی زیور)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند