• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14420

    عنوان:

    مولانا صاحب میری والدہ صاحبہ کی آنکھوں کی روشنی بہت کم ہے، نظر بھی ٹھیک طرح سے نہیں آتا۔ برائے مہربانی ان کے لیے کوئی نسخہ اور دعا بتائیں، تاکہ میری والدہ صاحبہ کی آنکھیں ٹھیک ہوسکیں اور ان کے لیے دعا فرماویں ۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1027=834/ل

    آپ اپنی والدہ کو کہہ دیں کہ وہ ہرنماز کے بعد یَا نُوْرُ گیارہ مرتبہ اور فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْد مرتبہ پڑھ کر انگلیوں کے پوروں پر دم کرکے آنکھوں پر پھیر لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند