• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 13532

    عنوان:

    میرا بڑا بھائی جو کہ 36سال کا ہے اور بنگلہ دیش میں رہتاہے ، اس کی شادی کے لیے ہم نے گزشتہ دس سال سے بہت کوشش کی لیکن پتہ نہیں کیا ہوگیا کہ جب تمام چیزیں طے ہوگئی تھیں تو لڑکی کے گھر والوں نے منع کردیا۔وہ بہت اچھے کردا ر کا ہے ، اللہ تعالی اس کو ہدایت دے اور وہ تمام اسلامی احکام کی پابندی کرے لیکن اس نے اپنی زندگی میں کوئی ترقی نہیں کی ہے۔ برائے کرم اس کو اپنی دعا میں یاد رکھیں۔ اور ہم کو کچھ عمل دیں جس سے اس کو ترقی ملے اوراس کی شادی ہوجائے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 980=921/ب

    آپ اس سے فرمادیں کہ صبح وشام یہ چار تسبیحات 100-100 مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ ان شاء اللہ دنیا وآخرت دونوں جہان میں ترقی ہوگی۔

    ۱- استغفار کی            ایک تسبیح یعنی 100 مرتبہ

    ۲- کلمہ طیبہ کی          ایک تسبیح یعنی 100 مرتبہ

    ۳- درود شریف کی      ایک تسبیح یعنی 100 مرتبہ

    ۴- تیسرا کلمہ            ایک تسبیح یعنی 100 مرتبہ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند