• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 12801

    عنوان:

    (۱)کیا ڈیمینشیا (ذہنی بیماری)کے لیے کوئی دعا یا عمل ہے جس کو وہ پڑھ سکے یا کوئی اور اس کے لیے پڑھ سکے تاکہ اس کا علاج ہوجائے یا کم از کم اس کو تھوڑا سکون مل جائے؟ کیا دیوبند سے کوئی ماہانہ میگزین شائع ہوتی ہے؟ اگر شائع ہوتی ہے تو اس کے خریدار کیسے بن سکتے ہیں؟ مجھے اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1117=866/ھ

    (۱) سورہٴ الم نشرح ہرنماز کے بعد تین مرتبہ اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے جسم پر پھیرلیا کرے، یہی عمل رات کو سونے سے قبل کرکے پانی پر دم کرکے پی لیا کرے۔

    (۲) ماہنامہ: رسالہ دارالعلوم، شائع ہوتا ہے۔

    (۳) دفتر رسالہ دارالعلوم کے پتہ پر رابطہ کرکے پوری معلومات حاصل کرلیں، اس کے بعد اپنے نام پر جاری کرالیں۔

    (۴) اللہ پاک سعادت دارین سے نوازے اور مکارہ سے محفوظ رکھے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند