• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 175916

    عنوان: جنازہ كی نماز كی وجہ سے صحیح نہ ہوئی تو كیا تدفین كے بعد دوبارہ پڑھ سكتے ہیں؟

    سوال: اگرکسی سبب سے جنازہ کی نمازصحیح نہ ہوی اور تدفین بھی ہوگئی تو اب کیا کریں؟

    جواب نمبر: 175916

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:456-399/L=6/1441

    اس صورت میں جب تک میت کے پھول پھٹ جانے کا ظن غالب نہ ہو قبر پر نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے۔ (وإن دفن) وأہیل علیہ التراب (بغیر صلاة) أو بہا بلا غسل أو ممن لا ولایة لہ (صلی علی قبرہ) استحسانا (ما لم یغلب علی الظن تفسخہ) من غیر تقدیر ہو الأصح․ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) ۳/۱۲۵، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند