• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 68497

    عنوان: تبلیغی جماعت والوں كا یہ كہنا كہ ’’ان چھ چیزیں ہی پورا دین ہیں‘‘ كیا درست ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اس زمانے میں تبلیغی جماعت والے یہ کہتے ہیں کے چھ چیزیں یعنی ۔ کلمہ ۔نماز۔علم وذکر۔اخلاص نیت۔اکرام مسلم ۔دعوت الی اللہ ہی پورا دین ہے ، اس کے علاوہ کوئی اور چیز دین میں داخل نہیں۔ برائے کرم جواب دیکر مشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 68497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 984-982/SN=11/1437 ان چھ چیزوں میں اسلام کے بعض بنیادی ارکان کا ہی ذکر نہیں ہے تو یہ کہنا کیسے درست ہوگا کہ یہ چھ چیزیں ہی پورا دین ہیں، ان کے علاوہ کوئی اور چیز دین میں داخل نہیں؟ یہ عام لوگوں کا بیان ہوگا، تبلیغی جماعت کے بانیان سے اس طرح کی بات مروی نہیں ہے، اس طرح کی باتیں بیان کرنے والوں کو نرمی سے سمجھا دیا جائے اور انہیں صحیح بات بتلادی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند