• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 68429

    عنوان: شادی كے بعد جماعت میں جانے كی شرط لگانا؟

    سوال: عموماً کیا شادی کے بعد جماعت میں چار مہینے جانا صحیح ہے ؟ قرآن اور حدیث کے حوالے کے ساتھ اگر جواب مل پائے گا تو بہتر ہوگا۔

    جواب نمبر: 68429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 884-872/B=11/1437

    جماعت میں چار مہینے لگانے کے لیے شادی کے بعد ہی قید لگانا صحیح نہیں ہے، جب آدمی کو سہولت ہو، انتظام ہو، جاسکتا ہے۔ قرآن پاک میں جماعت میں جانے کا کوئی ذکر نہیں، نہ ہی چار مہینے کے لیے جانے کا ذکر ہے نہ ہی شادی کے فوراً بعد جماعت میں جانے کا ذکر ہے، یہ تو جماعت والوں نے اپنی طرف سے اصول بنایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند