• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 2475

    عنوان:

    کیاٹی وی کے ذریعہ تبلغ دین جائزہے؟ جب کہ پاکستان کے ایک مدرسہ(جامعةالرشاد) کراچی کے استاد مولانا اسلم شیخوپوری صاحب حق ٹی وی پر ویڈیو درس قرآن دیتے ہیں۔

    سوال:

    کیاٹی وی کے ذریعہ تبلغ دین جائزہے؟ جب کہ پاکستان کے ایک مدرسہ(جامعةالرشاد) کراچی کے استاد مولانا اسلم شیخوپوری صاحب حق ٹی وی پر ویڈیو درس قرآن دیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 2475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1728/ ب= 1524/ ب

     

    ٹی وی آلہٴ لہو و لعب ہے، اس نے سنیما کی جگہ لے لی ہے۔ جس طرح شراب ام الخبائث ہے اسی طرح ٹی وی ام الفواحش ہے، لہٰذا اس کے ذریعہ دین اسلام کی تبلیغ، اسلام اور اسلامیات کو لہو و لعب بنانے کے مرادف ہے، کسی کا عمل حجت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند