• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 176700

    عنوان: تبلیغی جماعت کا مسجد میں اعتکاف کی نیت سے رہنے کا حکم

    سوال: دعوت تبلیغ کی لوگ تبلیغ کی غرض سے مسجد میں دس دن یا 15 دن نفلی اعتکاف کی نیت سے رہتے ہیں ،کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 176700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:520-427/N=7/1441

    تبلیغی جماعت کے احباب عام طور پر دس یا پندرہ دن مسلسل نفلی اعتکاف کی نیت سے مسجد میں نہیں رہتے؛ بلکہ اصل لوگوں کو دین کی باتیں سکھانے اور سنانے کے لیے مختلف علاقوں میں جاتے ہیں اور مسجدوں میں قیام کرتے ہیں اور مسجد میں جو وقت گذارتے ہیں، وہ نفلی اعتکاف کی نیت سے گذاراتے ہیں؛ تاکہ اگر مسجد میں کسی مباح کام میں بھی مشغول ہوں تو انھیں ثواب ملتا رہے؛ لہٰذا تبلیغی جماعت کے احباب اگر مسجد میں نفلی اعتکاف کی نیت سے رہتے ہیں تو اس میں شرعاً کچھ مضائقہ نہیں۔

    ویکرہ أکل ونوم إلا لمعتکف وغریب (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیھا، ۲:۴۳۵، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ:”وأکل ونوم الخ “: وإذا أراد ذلک ینبغي أن ینوي الاعتکاف فیدخل ویذکر اللہ تعالی بقدر ما نوی أو یصلی ثم یفعل ما شاء ۔فتاوی ھندیة (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند