• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 172582

    عنوان: دعوت و تبلیغ کے ساتھی اجتماع کے لیے یا کبھی کسی اور مصرف كے لیے چندہ کرتے ہیں، کیا یہ چندہ کرنا شریعت کی روشنی میں جائز ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ہمارے یہاں پر دعوت و تبلیغ کے ساتھی اجتماع کے لیے یا کبھی کسی اور مصرف کے لیے یا اپنے کچھ ساتھیوں سے یا اس سے الگ بھی جو مسجد سے تعلق نہیں رکھتے وہ چندہ کرتے ہیں، کیا یہ چندہ کرنا شریعت کی روشنی میں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 172582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1149-1020/M=12/1440

    جائز مقاصد کے لئے جائز طریقے پر چندہ کیا اور لیا جاسکتا ہے جائز طریقہ یہ ہے کہ چندہ دہندہ کو مجبور نہ کیا جائے، بطیبِ خاطر جتنی رقم دے خوشی سے لے لی جائے ناجائز کام کے لئے اور ناجائز طریقے پر چندہ کرنا جائز نہیں، اگر منشاء سوال کچھ اور ہے تو وضاحت کرکے سوال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند