• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 69269

    عنوان: ڈاڑھی کے اوپر کے بال کا مسئلہ

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتی کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا ہونٹ کے نیچے جو بال ہوتے ہے اس کو کاٹ سکتے ہے یا نہیں کاٹ سکتے ؟ برائے مہربانی مدلل جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 6926901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 817-817/B=11/1437 ہونٹ کے نیچے کا بال جس کو چہ بچہ (ڈاڑھی بچہ) کہتے ہیں شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے اس کے کاٹنے کو منع لکھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند