• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 67500

    عنوان: کیا میں چاندی کا براس لیٹ /کڑاہاتھ میں باندھ سکتا ہوں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں چاندی کا براس لیٹ /کڑاہاتھ میں باندھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 6750031-Aug-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1072-1096/N=10/1437 مردوں کے لیے چاندی کا براس لیٹ یعنی؛ کڑا باندھنا جائز نہیں؛ لہٰذا آپ چاندی کا براس لیٹ یعنی: کڑا ہاتھ میں نہیں باندھ سکتے (بہشتی زیور حصہ سوم ، لباس اور پردے کا بیان، مسئلہ: ۱) ، ولا یتحلی الرجل بذھب وفضة مطلقاً إلا بخاتم الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، فصل فی اللبس ۹: ۵۱۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند