• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 163684

    عنوان: کیا مرد کے لئے زینت حاصل کرنے کی غرض سے جسم کے بالوں کو ہٹانا یا ویکس کرنا جائز ہے ؟ پہلوان

    سوال: کیا مرد کے لئے زینت حاصل کرنے کی غرض سے جسم کے بالوں کو ہٹانا یا ویکس کرنا جائز ہے ؟ پہلوان جو کہ ہاتھ کی رگڑ سے ہاتھ پیروں کے بالوں کو صاف کر دیتے ہیں یا تیل کی مالش کرنے میں اکھاڑ لیتے ہیں اسکا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 16368401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1380-1195/L=11/1439

    مرد کے لیے داڑھی کے علاوہ جسم پر موجود دیگر اعضاء (مثلاً:سینہ ، قدم وغیرہ)کے بالوں کو صاف کرنے کی گنجائش ہے تاہم قصداً صاف کرنا بہتر نہیں ہے۔ وفي حلق شعر الصدر والظہر ترک الأدب کذا في القنیة اھ ط اھ․(شامی:۹/۵۸۳ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند