• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 174449

    عنوان: قسطوں پر دی ہوئی گاڑی كم قیمت پر واپس لے لینا

    سوال: ہم قسطوں پر گاڑیاں فروخت کرتے ہیں ، بعض اوقات خریدار قسطوں کی رقم مکمل ہونے سے پہلے نقصان ہونے کی بنا پر مزید قسطیں نہین بھر سکتا ، تو ہم اس سے گاڑی واپس خرید لیتے ہیں ، یہ صورت بہت شاذو نادر ہوتی ہے اور ہم شروع میں نہ تو طے کرتے ہیں کہ ہمیں فروخت کرے گا اور نہ دونوں کے دل میں کوئی ایسی بات ہوتی ہے ،کیا اس طرح وہ گاڑی اس سے دوبارہ ہنارا خریدنا درست ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 174449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:191-237/SD=5/1441

    اگر متعینہ قسطوں پر گاڑی فروخت کرکے مشتری کے حوالہ کردی گئی اور مشتری نے گاڑی کا استعمال شروع کردیا؛ لیکن کسی وجہ سے وہ بعض قسطیں اداء نہ کرسکا، تو بائع کے لیے اپنی بیچی ہوئی گاڑی مشتری سے خریدنے کی گنجائش ہے اور کم قیمت پر بھی خریدنا درست ہے؛ اس لیے کہ گاڑی استعمال کرنے کی وجہ سے اس کی قیمت کم ہوگئی، لہذا کم قیمت پر واپس خریدنا مبیع میں تصرف کی وجہ سے ہوگا ۔( مستفاد از: فقہ البیوع: ۵۵۰/۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند