• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 173192

    عنوان: لاکھ کی چوڑیوں کا کاروبار کرنا جائز اور نا جائز ؟

    سوال: لاکھ کی چوڑیو ں کی تجارت کرنا کیسا ہے جب کے راجستھان میں اس کو ہندو بھائی سہاگ مانتے ہیں؟

    جواب نمبر: 173192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:26-75/sd=2/1441

     تحقیق سے معلوم ہوا کہ لاکھ کی چوڑی ؛ چوڑی کی ایک قسم ہے جس کو مخصوص طریقے پر بنایا جاتا ہے،یہ چوڑی مسلم اور غیر مسلم دونوں قسم کی عورتیں استعمال کرتی ہیں، غیر مسلم کا اس کے بارے میں کوئی خاص تصور نہیں ہے، ہاں اس چوڑی میں مورتی کی تصویر بھی بنائی جاتی ہے، پس اگر لاکھ کی چوڑی میں تصویر یا مورتی وغیرہ کا ڈیزائن نہ ہو، تو اس کی تجارت کی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند