دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1482
عبادات >> زکاة و صدقات
Q.
میری ایک بہن ہے جس کا گزر بسر ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اس کے شوہر نے کسی سے لون لے کر کاروبار کیا تھا لیکن وہ نہیں چلا۔ ان پرکافی قرض ہے۔ میرے والد نے ان کو رہنے کے لیے گھر دیا ہے۔ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ اپنا لون ادا کر سکیں۔ کیا میں ان کو اپنی زکوة کے پیسے دے سکتی ہوں تاکہ وہ اپنا لون ادا کرسکیں؟
1888 مناظر
Q.
ایک آدمی جو معصوم ہے اور پولس اس کو گھر سے دہشت گردی کے الزام میں اٹھا لے گئی تمام مقامی لوگ کہتے ہیں کہ گرفتاری غلط ہوئی ہے۔ اب یہ کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ اس کیس کو لڑنے کے لیے خطیر رقم کی ضرورت ہے۔ کیا اس کیس کو لڑنے کے لیے تاکہ وہ آدمی آزاد ہوجائے زکوة کی رقم استعمال کرسکتے ہیں؟ کیس کے لیے اس کے گھر والوں کے پاس کافی رقم نہیں ہے۔ برائے کرم جلد جواب دیں۔
2217 مناظر
Q.
ہمارے یہاں ایک مسجد ہے اورمسجد کی زمین میں ہی ایک عمارت ہے جہاں مکتب کی شکل میں مدرسہ چلتا ہے۔ چھوٹے بچے پڑھنے کے لیے آتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ مسجد کا ماہانہ خرچہ بستی میں رہنے والے مسلمان حضرات ہر مہینے اپنی استطاعت کے مطابق دیتے ہیں جس سے صرف مسجد کا خرچہ نکلتا ہے۔ امام صاحب اورموٴذن کی تنخواہ اور پانی، لائٹ، فون کا بل وغیرہ۔ جہاں پر امام صاحب بچوں کو پڑھاتے ہیں وہیں پر ایک حافظ صاحب بھی ان کی مددکرتے ہیں۔ مسجد والوں کے پاس اتنی رقم نہیں ہوتی کہ وہ حافظ صاحب کو ان کی محنت کی تنخواہ دیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا زکوة کے پیسے کو حیلہ کرکے اس پیسے سے ان کو تنخواہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟جیسے کہ دارالعلوم میں عام طور پر ہوتاہے۔ پڑھنے والے بچے سب چھوٹے ہیں۔ ہر بچے کے والدین صاحب استطاعت ہیں۔ لیکن کوئی بھی والدین حافظ صاحب کی مددکے لیے تیار نہیں۔ حافظ صاحب آپ ہر کام آگے پیچھے کر کے تدریس کے لیے اپنا قیمتی وقت قربان کررہے ہیں۔ جب کہ مسجد کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ اس میں سے تنخواہ دے اور ہر والدین بھی اس طرف توجہ نہیں دیتے۔ تو کیا اس صورت میں زکوة کے پیسے کو حیلہ کرکے ان کو تنخواہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟
3033 مناظر
Q.
میری ایک دکان ہے جو پگڑی کی ہے۔ چار سال پہلے لیز پر لی تھی پر نام پرایک سال پہلے ہوئی ہے۔ میں نے وہ دو سال پہلے کرایہ پر دی ہے۔ دکان خریدنے پر میں نے لون بھی لیا تھا جو اب تک پورا نہیں دیا ہے۔ کیا مجھ پر دکان کی مالیت کی زکوة واجب ہے یا اس کے کرایہ پر ہوگی؟
4487 مناظر
Q.
الحمد للہ، میں نے ایک سال پہلے اپنی بچت سے ایک زمین خریدی تھی۔ کیا اس پر زکوة ہوگی؟(میری دونیت تھی:۱-یا تو میں اس کو کچھ وقت کے بعد منافع حاصل کرنے کے لیے فروخت کردوں گا۔۲-اس پر ایک اسکول قائم کروں گا)تو کیا اس زمین پر زکوة ہوگی؟ (۲) میری چچی نے بھی ایک زمین خریدی تھی اس نیت کے ساتھ کہ وہ اس کو کچھ سال کے بعد فروخت کردے گی اوراس کے منافع سے وہ اپنی لڑکی کی شادی کرے گی۔ کیا اس زمین پر زکوة واجب ہوگی؟ (۳) ایصال ثواب میں ہم نیت کرتے ہیں کہ قرآن پڑھنے کا ثواب مردہ کودیا جائے۔ تو اس طرح کی صورت حال میں کیا قرآن کے پڑھنے والے کو کوئی نیکی ملے گی یا سب نیکیاں مردے کو چلی جائیں گیں؟ (۴) میں نے سنا ہے کہ ایک حدیث ہے جو کہ َمردوں کو انگوٹھا، تشہد کی انگلی اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع کرتی ہے۔ کیا یہ صحیح ہے اگر صحیح ہے تو کیا یہ عورتوں کے لیے بھی ہے؟
2167 مناظر
Q.
کیا میں مدرسہ کی تعمیر میں زکوة کی رقم دے سکتاہوں؟ کچھ علماء کہتے ہیں کہ آپ مدرسہ کی تعمیر کے لیے زکوة کا پیسہ نہیں دے سکتے ہیں۔ برائے کرم مجھے بتائیں۔
1791 مناظر
Q.
شرعی حیلہ کیا ہے؟ (۲) زکوة کا حیلہ کیسے ہو؟ (۳) اس حیلہ کی گئی زکوة کے مصارف کیا ہیں؟ (۴)کیا زکوة حیلہ کر کے مسجد کی تعمیر میں لگائی جاسکتی ہے؟
8723 مناظر
Q.
جس کی زمینیں ہوں اور اس سے وہ سال بھر کا غلہ یا چھ مہینوں کا غلہ حاصل کرتا ہے کیا اس کے لیے زکوةلینا جائز ہے؟ اور کیا اس پر صدقہ فطر دینا واجب ہے؟
2472 مناظر
Q.
کیا اپنے بھانجے کو زکوة دینا جائز ہے یا نہیں؟
3312 مناظر
Q.
میرے ایک رشتہ دار کا مکان ہے جس کے ایک حصہ میں وہ رہتا ہے اور دوسرا حصہ کرایہ پر دیا ہے اور اس کی آمدنی کا واحد ذریعہ اسی مکان کا کرایہ ہے جو کہ اس کو ملتا ہے۔ اس جائیداد کی مارکیٹ کی قیمت تقریباً ایک کروڑ روپیہ ہے۔ وہ اپنا نصاب کیسے شمار کرے گا؟ کیا اس کے نصاب میں جائیداد کی قیمت شمار کی جائے گی؟
2645 مناظر
Q.
میں زکات کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ میرے پاس ساڑھے سات تولہ سے زیادہ سونا ہے میں اور میری بیوی ملازمت کرتے ہیں۔ میری بیوی اسکول ٹیچر ہے۔ میں نے اپنی بیوی کے نام پر بینک سے لون لے کر ایک فلیٹ خریدا ہے جس کی قیمت 650000 (چھ لاکھ پچاس ہزار روپیہ) ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ہمیں کتنی زکات ادا کرنی ہوگی؟
2745 مناظر
Q.
میری تنظیم میں ایک فنڈ ہے جس میں ہم اپنی پسند کی رقم جمع کرسکتے ہیں۔ سال کے اخیر میں وہ لوگ اس جمع شدہ رقم پر کچھ منافع شامل کرتے ہیں۔ ہر سال جمع شدہ رقم پر منافع شامل کرنے کا عمل جاری رہتا ہے یعنی گذشتہ سال کی رقم اور منافع اور اس سال کی رقم اور منافع۔ کیا یہ حلال ہے؟ کیا مجھے اس پر زکوة ادا کرنی ہوگی؟
1705 مناظر
Q.
میرا مسئلہ زکوة سے متعلق ہے۔میں سعودی عربیہ میں مقیم ہوں میرے پاس کراچی میں چار پلاٹ ہیں جن میں دو میں نے اپنی بیٹیوں کے نام کئے ہیں کہ جب ان کی شادی ہوگی تو ان کو دیں گے۔ باقی دو میں سے ایک کو بیچ کر کے دوسرے کو بنایا جائے گا۔مختصر یہ کہ کسی پلاٹ کو کاروبار کی نیت سے نہ تو خریدا ہے نہ ہی کاروبار کی نیت سے فروخت کرنا ہے۔ آپ دین اسلام کی روشنی میں بتائیں کہ ان پلاٹ کی زکوة ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کس طرح؟ دوسرا معاملہ سونے کا ہے۔ کچھ چیزیں جو روزانہ کے استعمال میں ہیں کچھ جو کہ سال میں ایک بار جب پاکستان جاتے ہیں جب استعمال ہوتی ہیں اس پر زکوة کس طرح دینا ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جو سونا ہر وقت استعمال میں رہے اس پر زکوة نہیں ہوتی۔ جلد از جلد میری رہنمائی کریں تاکہ اپنا فریضہ احسن طریقہ سے ادا کرسکوں۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ کی جماعت کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ کسی کتاب کو دیکھنے کا مشورہ مت دیجئے گاکیوں کہ یہاں کتاب خریدنا ممکن نہیں ہے ۔ میرے سوال کا جواب ای میل پر ہی دیں۔ آپ حضرات کی مصروفیات کا مجھے علم ہے لیکن میں مجبور ہوں کہ سعودی کے ایک بہت چھوٹے شہر میں رہتا ہوں اس لیے جواب کا منتظرہوں۔
1910 مناظر
Q.
اگر کچھ پیسہ کسی زمین یا شیئر مارکیٹ میں ایک سال سے پہلے لگایا گیا ہو اواس پیسہ کا پچاس فیصد نقصان ہوگیا ہو تو زکوة دینے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا زکوة کی رقم اپنے رشتہ داروں کودی جاسکتی ہے جو کہ اپنی بیماری کی وجہ سے بہت زیادہ محتاج ہیں، لیکن وہ لوگ سید ہیں؟
1903 مناظر
Q.
میرے پاس ایک فکس ڈپوزٹ سرٹیکفٹ ہے جو کہ دس سال کے لیے ہے․․․․․ اب سات سال گزر چکے ہیں․․․․․․ اس لیے تقریباً ڈھائی مرتبہ اصل رقم دستیاب ہے اس سرٹیفکٹ پر اگر میں اس کو اس وقت کیش کروں گا․․․․․․․ تو اصل قیمت پر․․․․․مثلاً میں نے ایک ملین جمع کیا․․․․لیکن اگر میں اس کو ابھی نکلواؤں گا (دس سال کی میعاد سے پہلے) تو یہ مجھے ڈھائی ملین دے گا۔ تو کیا اس ایک ملین پر زکوة ادا کی جائے گی یا ڈھائی ملین پر؟
4154 مناظر
Q.
میں ایک سرمایہ کار ہوں۔ میں زیر تعمیر فلیٹ اور دکان میں سرمایہ کاری کرتا ہوں۔ میں ان کو ایک خاص قیمت پر بک کرتا ہوں پھر چند مہینوں یا سال کے بعد اگر قیمت بڑھ جاتی ہے تو میں ان کو بیچ دیتاہوں۔ میں زکوة کیسے شمار کروں گا؟ کیا (زکوة) فلیٹ یا دکان کی پوری قیمت پر ہونی چاہیے یا یہ صرف منافع پر ہونی چاہیے؟
1867 مناظر
Q.
میرا ایک پاکستانی دوستہے جس کو وظیفہ ملتا ہے اور میرے ساتھ چائنا میں پڑھتا ہے،اس نے کچھ پیسے جمع کررکھے ہیں۔ اب وہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ کیا اس کو اس رقم پر زکوة ادا کرنی ہوگی یا نہیں؟
1917 مناظر
Q.
میں ایک کمپنی میں نوکری کرتا ہوں ۔ میرے حاکم نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو اپنی کمپنی کے پچاس ہزار شیئرز آپ کے نام کرتاہوں، اوریہ شیئرز میرے اکاؤنٹ میں آپ کی امانت ہیں۔ یہ صرف زبانی بات ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ میرا حاکم اپنا وعدہ پورا بھی کرتا ہے یا نہیں اور مجھے یہ شیئرز مستقبل میں ملتے بھی ہیں یا نہیں؟ اور شیئر کی کسٹڈی بھی ان ہی کے پاس ہو گی؟ کیا اب مجھے پچاس ہزار شیئر کی مالیت پر زکوة ادا کرنی ہوگی یا نہیں؟
2110 مناظر
Q.
میرے دو پلاٹ (زمین) ہیں جن کو میں نے چند سال پہلے خریدا تھا۔ دونوں پلاٹوں کو میں نے اس نیت کے ساتھ خریدا تھا کہ پیسوں کو بینک میں رکھنے کے بجائے زمین خریدنا بہتر ہے۔ اب ان کی موجودہ مالیت کیا ہے میں نہیں جانتا ہوں کیوں کہ ان کو بیچنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کیا مجھے اس پر زکوة دینی ہوگی؟ اوردوسرا سوال یہ ہے کہ میرے پاس کچھ نقد پیسے ہیں جس پر ایک سال نہیں پورا ہوا ہے کیا مجھے اس پر زکوة دینی ہوگی؟ برائے کرم مشورہ دیں۔
1941 مناظر
Q.
مجھے میرے بینک اکاؤنٹ سے تین یا چار مرتبہ کچھ سروس کمیشن یا کریڈٹ کمیشن (بغیر مانگے ہوئے) ملے ہیں لیکن ٹوٹل رقم جو کہ میں نے حاصل کی ہے اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے (گمان غالب ہے) کہ یہ پچاس ریال سے زیادہ نہیں ہے۔اگر یہ سود ہے تو کیا میں پچاس سے پچپن ریال سود سے چھٹکارا پانے کی نیت سے دے سکتا ہوں اوراگریہ زیادہ ہوگا تو وہ صدقہ ہوگا؟ (۲) طالب علم ہونے کے ناطے مجھے کچھ پیسے یونیورسٹی سے ہر ماہ تحفہ کے طور پر ملتے ہیں کیااس پر زکوة واجب ہوگی؟ نیز میں اس کا علم نہیں رکھتا ہوں کہ کتنا میں نے حاصل کیا اور کتنا میں نے خرچ کیا۔ ہم زکوةکا شمار کیسے کریں گے؟ میں یقینی طور پر نہیں جانتاہوں کہ کب یہ نصاب کو پہنچتی ہے اور کب یہ نصاب کے نیچے پہنچتی ہے بیچ میں یا نہیں؟ (۳) کیا زکوة پوری جمع شدہ رقم پر ہے یا اس رقم پر جو کہ نصاب سے اوپر ہے؟
1918 مناظر
First
Previous
68
69
70
71
72
Next
Last