دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1482
عبادات >> زکاة و صدقات
Q.
میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا ہم اپنے بڑے بچے کے کپڑے دوسرے بچوں کو پہنا سکتے ہیں؟ یا ہم کسی غریب بچہ کو دے سکتے ہیں؟
3368 مناظر
Q.
میرے سوالات زکوة سے متعلق ہیں۔ (۱)میرے سسر کے تین الگ الگ مکان ہیں جن میں سے دو کرایہ پر ہیں اور ایک میں وہ خود رہتے ہیں۔ کیا ان سب پر زکوة ہوگی؟ اگر ہاں تو کون سے مکان پر کس طرح؟ (۲)میرے سسر اپنی زکوة نکالتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی شادی شدہ دو بیٹوں کی بھی زکوة نکال دیتے ہیں، تو کیا اس طرح ان دونوں بیٹوں کی طرف سے زکوة ادا ہوجاتی ہے؟ (۳)کیا سال بھر کی زکوة کو ماہانہ طریقہ کے تحت ادا کیا جاسکتا ہے؟ (۴)اگر کوئی شخص اپنی بیٹی کے لیے سونے کے زیور لے کر رکھتا ہے اور شادی میں ابھی وقت ہے تو کیا اس پر زکوة ہوگی؟ اوراسی زیور کو اگر لڑکی کی ماں ایک پارٹی میں استعمال کرلے تو پھر اس کے بارے میں کیاحکم ہوگا؟ (۵)میں نے آپ کے فتوی آئی ڈی(934=1206) کو دیکھ کر اپنے بیٹے کا نام روحان رکھا ہے۔ پریشانی یہ ہے کہ را اور واو کو ملانے کے لیے زبر استعمال ہوگا یا پیش (صحیح نام کیا ہوگا(رَوحان یا رُوحان)؟
2703 مناظر
Q.
1995میں گورنمنٹ نے ہماری زمین کو ڈیم بنانے کے لیے ایکوائر کرلیا تھا۔ نزاع عدالت کی وجہ سے اس کا معاوضہ کورٹ کو بھیج دیا گیا تھا۔ اب پندرہ سال کے بعد کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ کورٹ نے ہماری رقم پر ہم کو مزید چھ فیصد بطور منافع کے دیا ہے جس کو بینک ہم کو ادا کرے گا کیوں کہ یہ رقم بینک میں رکھی گئی تھی۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا یہ منافع جائز ہے یا نہیں؟
2118 مناظر
Q.
کیا صدقہ کے لیے پکائی گئی چیز غریب سیّد کھا سکتا ہے؟
1281 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میں عرب امارات میں رہتا ہوں میں یہاں ہر مہینے کچھ پیسے اپنی تنخواہ میں سے نکال کر صدقہ کرنے کے لیے الگ سے رکھ دیتا ہوں مگر کبھی ضرورت پڑتی ہے تو میں اس میں سے نکال کر خرچ کرلیتا ہوں، پھر واپس رکھ دیتا ہوں جتنا نکالا تھا۔ کیا اس طرح کرنا درست ہے کہ نہیں مجھے بتائیں؟
1907 مناظر
Q.
میرے سوالات زکوة کے متعلق ہیں۔ (۱) سونے کے وہ زیورات جو کہ عورت کو اس کے گھر والوں نے شادی پر دیا تھا اور جب بعد میں کسی موقع پر کسی نے تحفہ دیا ہو اس پر زکوة کے کیا احکام ہوں گے؟ (۲)ایسے سونے کے زیورات جن کو عورت نے اپنی بچیوں کی شادی کے نام پر رکھا ہو کیا اس پر زکوة ہوگی؟ (۳)صاحب نصاب کیا ہے، تینوں صورتوں میں الگ الگ زکوة کس طرح ہوگی (اگر صرف روپئے ہو تو، صرف چاندی ہو تو، صرف سونا ہو تو)؟
4109 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں کہ مدارس میں امیر اور غریب بچے دونوں پڑھتے ہیں ایک عالم صاحب کا کہنا ہے کہ یہ مسافر کے حکم میں ہیں ، دوسرے یہ کہ یہ اپنے مال کے مالک نہیں ہیں اس لیے غریب بھی ہوئے ۔تو کیا صدقات کی رقم تمام بچوں پر استعمال کی جاسکتی ہے یانہیں؟
3449 مناظر
Q.
کوئی فیملی ہے ، اس میں چھ افراد ہیں اور یہ سب بہن بھائی ہیں، ان کے والدین حیات نہیں ہیں۔ ان کی ماہانہ آمدنی تقریبا ۰۰۰،۸۰/ ہیں جس میں سے ۰۰۰،۲۰/ ان کے گھر کے کرائے ہیں اور ۰۰۰،۶۰/ سے ان کے اخراجات پورے ہورہے ہیں۔ ان کے پاس اثاثے نہیں ہیں،نہ کار، نہ گھر کا سامان حتی کہ ان کے پاس صوفے وغیرہ تک نہیں ہیں۔ اس صورت حال میں کیا ایسی فیملی میں کسی فیملی ممبر کی اگر شادی ہورہی ہو (اور ان کے پاس شادی کرنے کے لیے بظاہر ان کے پاس پیسے نہ ہوں) تو کیا زکاة دی جاسکتی ہے؟ کیوں کہ اس فیملی میں سے ایک لڑکی کی شادی ہونے والی ہے ، وہ اگر چاہے تو خود بھی ملازمت کرسکتی ہے مگر شادی کے اخراجات بہر حال اس کے بس سے باہر ہیں۔ تو ایسی صورت میں اس لڑکی کی شادی پر کیا زکاة کے پیسے لگا ئے جاسکتے ہیں؟ اور کیا یہ فیملی زکاة کی مستحق ہے....؟
1397 مناظر
Q.
زید نے بکر کو کاروبار کے لیے کریڈٹ کارڈ سے ایک لاکھ اور بینک لون سے پچاس ہزار کا قرض دیا۔ کاروبار نہ چلنے کی صورت میں بکر قرض ادا نہیں کرپایا۔ کیا اس صورت میں قرض کو زکوة اور قربانی کی ادائیگی میں تبدیل کرسکتے ہیں؟ برائے کرم جواب دے کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔
2048 مناظر
Q.
میری ابھی شادی ہوئی ہے اور میرے والدین کی طرف سے مجھے تحفہ میں سونے کے زیورات ملے ہیں جو کہ سات تولہ سے زیادہ ہیں، اب کیا میرے شوہر کو اس پر زکوة واجب ہے، یا زکوة مجھ پر واجب ہوگی؟ اگر مجھ پر ہوگی تو میں تو شوہر پر منحصر ہوں، ایسے میں کیا کیا جائے؟ (۲) اگر شوہر کی آمدنی اتنی نہیں ہے کہ وہ اتنا زیادہ زکوة نکال پائے تو کیا کیا جائے؟
2433 مناظر
Q.
میں ممبئی میں رہتا ہوں۔ ممبئی میں میری پانچ دکانیں ہیں، جو میں نے کرایہ پر دیا ہے۔ کرایہ پر دینے کے لیے یہاں پر جو قانون چلتاہے مثلاً میری ایک دکان ہے، سائز ہے 15*30=450اسکوائر فٹ۔ اس کا کرایہ میں نے نو ہزار روپیہ لیا۔ اور ڈپوزٹ پچاس ہزار روپیہ لیا۔ ڈپوزٹ کو میں استعمال کرتا ہوں اور جب کرایہ پر لینے والا خالی کرتا ہے تواس کو ڈپوزٹ واپس کرتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ڈپوزٹ کو استعمال کرسکتے ہیں کہ نہیں؟ اور کرایہ پر دینے کے لیے اور ڈپوزٹ استعمال کرنے کے بارے میں شرع کا قانون کیا ہے؟ اور کرایہ پر زکوة کس طرح نکالی جاتی ہے؟ برائے کرم مجھ کو بتائیں تاکہ میں اپنی غلطی کو صحیح کرسکوں۔
1353 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ ہماری مسجد میں ایک جماعت نے ایک ساتھی کی جماعت میں جانے کے لیے چھ روپیہ وصولی لی تھی اور جماعت نے وہ وصولی ایک مقامی ساتھی کو دے دی۔ اب مقامی ساتھی سے اس کا نام گم ہو گیا ہے۔ اب وہ روپئے کس کے ہیں کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ تو اب ان روپیوں کے بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے اب روپیہ کا کیا کرنا چاہیے؟
3035 مناظر
Q.
میرے والد صاحب کی پشتینی جائداد تقریباً بیس سال پہلے بکی تھی اس پیسے سے انھوں نے ایک پلاٹ لیا جس پر کھیتی ہوتی تھی۔ جو بھی پیدا ہوتا تھا اس کا عشر دیا جاتا تھا۔ ہم لوگوں نے اب وہ پلاٹ بیچ کر فلیٹ لے لیا جسے ہم لوگ کرایہ پر دینا چاہتے ہیں۔ اس صورت میں ہمیں زکوة کیسے بھرنی ہوگی؟
1821 مناظر
Q.
گھریلو غریب ملازم کو زکاة دی جاسکتی ہے
3722 مناظر
Q.
زکاة ہدیہ کے نام سے بھی دی جاسکتی ہے؟
5894 مناظر
Q.
کیا زکات صرف ساڑھے سات تولہ پر ہے یا زیادہ پر بھی ہے؟
2331 مناظر
Q.
ایک سال پہلے اپنی پینشن کا منافع حاصل کرنے پر میں نے اپنی ذاتی رہائش کے لیے ایک پلاٹ 4/ملین پاکستانی روپئے میں اس پر مکان تعمیر کرنے کے لیے خریدا۔اس کو پلاٹ( الف) کا نام دیتے ہیں۔ میرے پاس پہلے سے ایک دوسرے پلاٹ پر دوسرا چھوٹا سا مکان ہے، جس کو ہم پلاٹ (ب )کہہ سکتے ہیں۔ پلاٹ (الف) خریدنے کے وقت میں نے پلاٹ (ب) کو فروخت کرنے کا ارادہ کیاپلاٹ (الف) پر اپنے مکان کی تعمیری قیمت کو پورا کرنے کے لیے۔ تاہم مجھ کو یقین نہیں ہے کہ آیا میں اب بھی پلاٹ (الف) پر اپنی رہائش کو تعمیر کرنے کے لیے یا اس کو فروخت کرنے کے لیے اپنے پلان پر عمل کروں گا۔میرے سوال ہیں کہ (۱)کیا پلاٹ (الف) پر اب زکوة ادا کی جائے گی؟ اگر ہاں، تو آیا خریدی ہوئی قیمت پر یا مارکیٹ کی قیمت پر ؟ (۲)اگر مجھ کو زکوة ادا کرنا ضروری ہے تو کیا میں اس کو اپنے حقیقی بھائی کو ادا کرسکتا ہوں جو کہ قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے جو کہ اس کے ذاتی مکان کو تعمیر کرنے کے لیے لیا گیا تھا؟ ...
1630 مناظر
Q.
شوہر زکاة کی ادائیگی کے لیے زیور کو فروخت کرنے نہیں دیتے
1824 مناظر
Q.
میں زکوة کے بارے میں ایک سوال معلوم کرنا چاہتاہوں۔ میری ماں کے پاس سونے کے زیورات ہیں اوراگر میرے والد صاحب اس زیورات کی زکوة دیتے ہیں تو کیا اس سے زکوة ادا ہوجائے گی یا میری ماں کو الگ سے اس زیورات کی زکوة دینی ہوگی؟
2033 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ میں نے کسی شخص کو زکوة دی لیکن وہ شخص اپنے آپ کو زکوة کا مستحق نہیں کہتا لیکن بظاہر اس کی حالت مستحق ہو نے کی ہے تو اس حالت میں میری زکوة ادا ہو گی یا نہیں؟
5640 مناظر
First
Previous
61
62
63
64
65
Next
Last