دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4349
عبادات >> صلاة (نماز)
Q.
مجھے ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے جس کی تفصیل نیچے لکھ رہا ہوں۔ اس سال عید کی نماز میں امام صاحب نے چھ زائد تکبیر کی جگہ سات زائد تکبر کہہ دی۔ یعنی دوسری رکعت میں ایک زائد تکبیر زیادہ کہہ دی ۔ یعنی امام صاحب نے کل سات تکبیر کہی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ مقتدی چھٹی زائد تکبیر میں رکوع میں گئے اور امام صاحب ساتویں تکبیر میں رکوع میں گئے۔ یعنی امام سے پہلے مقتدی رکوع میں چلے گئے اور امام صاحب نے سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ اس حالت میں امام کی اتباع سے مقتدی باہر ہوگئے۔ برائے مہربانی ہمیں بتائیں کہ عید کی نماز ہوگئی یا نہیں ہوئی؟
3007 مناظر
Q.
میرا مسئلہ یہ ہے کہ غروب آفتاب سے پانچ منٹ پہلے اگر کسی نے عصر کی نماز پڑھ لی تو کیا وہ ادا شمار ہوگی یا قضا ہوگی؟ مہربانی کرکے یہ مسئلہ بیان فرمادیں۔ آپ کا طالب علم حافظ عبدالوحید
2841 مناظر
Q.
نماز کے متعلق کچھ مسائل دریافت کرنے ہیں۔ (۱)جماعت میں پہلی یا دوسری رکعت کے بعد شامل ہوئے تو امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میں صرف التحیات پڑھیں گے یا درود و ماثورہ بھی پڑھیں گے؟ (۲)ظہر کی چار سنتیں اگر چھوٹ جائیں یا مستقل چھوٹ رہی ہوں تو ان کو فرض کے بعد ادا کر سکتے ہیں؟ (۳)ہماری مسجد میں ایک صف میں پچپن سے ساٹھ آدمی آتے ہیں اندر کے حصہ میں چھ صفیں ہیں باہر کے حصہ میں چار صفیں ہیں ۔ برائے کرم واضح کریں کہ اتنی بڑی مسجد میں نمازی کے آگے سے گزرنے کا شرعی مسئلہ کیا ہے؟
14481 مناظر
Q.
میں شادی سے پہلے نمازو ذکر کی بہت پابند تھی لیکن اب اس معاملہ میں دن بدن سست ہوتی جارہی ہوں۔ کلمہ و استغفار تو اب بھی پڑھتی ہوں لیکن جب سے یہ پڑھا کہ نماز کے بغیر کوئی بھی عمل قبول نہیں ہوتا مزید ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوتی جارہی ہوں۔ ایک عجیب سی نحوست کا اثر لگتا ہے کہ سب کچھ پتہ ہونے کے باوجود میں اتنی سست کیوں ہوتی جارہی ہوں اور یہ صرف دینی اعتبار سے نہیں بلکہ دنیاوی اعتبار سے بھی ہے کہ گھر کا کوئی بھی کام کرنے کا دل نہیں کرتا، استغفار تو ہر وقت پڑھتی ہوں کہ کہیں توبہ سے بھی دور نہ ہوجاؤں۔برائے کرم میری مدد کریں مجھے اس ذہنی کیفیت سے نکلناہے۔
2215 مناظر
Q.
کیا کوئی حافظ غیر حافظ امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتاہے؟
4939 مناظر
Q.
امام صاحب نے فجر کی نماز میں سورہ تحریم پڑھی۔ تاہم دوسری آیت پڑھتے وقت انھوں نے ?علیم حکیم] کے بجائے [علیم الخبیر] پڑھ دیا۔ ان کو لقمہ دیا گیا اورانھوں نے لقمہ لیا۔ تاہم نماز ختم کرنے کے بعد امام صاحب نے کہا کہ اگر معنی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہے تو لقمہ نہیں دینا چاہیے۔ کیا یہ درست ہے؟
3335 مناظر
Q.
مجھے پیشاب کے قطرے ہمیشہ ٹپکتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے میری نماز نہیں ہوپاتی، بار بار دوائی لینے کے بعد بھی شکایت دور نہیں ہورہی ہے۔ کیا وضو کرنے سے میں پاک ہوجاؤں گا اور نماز پڑھ سکتا ہوں؟
2239 مناظر
Q.
مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ قضا نماز کی جماعت ہوسکتی ہے اگر زیادہ ہوں؟
2615 مناظر
Q.
والد اپنے پانچ سال کا لڑکا جوسمجھ دار ہو ان کونماز کے لیے جماعت خانہ میں شرعا لے جاسکتے ہے۔
2217 مناظر
Q.
میری عمر اڑتیس سال (قمری حساب)سے ہے۔ میری بہت عرصوں کی نمازیں قضا ہوئی ہیں۔ تو آپ سے گزارش ہے کہ کم وقت میں اچھی طرح قضائے عمری نماز ادا کرنے کا طریقہ تجویز فرماویں۔
3109 مناظر
Q.
ہمارے علاقہ کے ایک عالم صاحب فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی تکلیف کی وجہ سے نیچے بیٹھ کر سجدہ نہ کرسکتا ہو اور کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہو وہ قیام بھی نہ کرے اور پوری نماز کرسی پر بیٹھ کر ادا کرے۔ برائے مہربانی اس کی حوالہ کے ساتھ تصدیق یا تردید عنایت فرماویں۔
2058 مناظر
Q.
مغرب کے فرض میں اگر امام پہلی رکعت میں سورہ قریش اور دوسری میں سورہ کوثر پڑھے تو کیا مکروہ ہے؟ سورہ قریش کی کیا تعریف ہے؟
4636 مناظر
Q.
نماز تہجد کا بہترین وقت کون سا ہے، او رافضل وقت کون سا ہے؟ تہجد جماعت کے ساتھ پڑھی جائے گی یا اخیر شب میں اکیلے گھر میں پڑھی جائے گی؟
2907 مناظر
Q.
کسی نماز ی کے سامنے سے کیوں نہیں گزرنا چاہیے؟ (۲)کیا کسی ضرورت کی وجہ سے بھی نہیں ہٹ سکتے؟ (۳)اور اگر نماز پڑھتے وقت نماز نہ ٹوٹے تو سامنے کتنی بڑی چیز رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
9592 مناظر
Q.
الأذان تسع عشرة کلمة والإقامة سبع عشرة کلمة میں نہیں سمجھ سکا کہ کیسے اذان میں انیس الفاظ ہیں اور اقامت میں سترہ۔ برائے کرم وضاحت فرماویں۔
6525 مناظر
Q.
میرا نام اسعداللہ خان ہے۔میں اپنے لنچ کے وقفہ کے درمیان نماز ظہر او رنماز جمعہ ادا کرتا ہوں۔ بالکل مختصر وقت میں ہم صرف فرض نماز پڑھتے ہیں اور جلدی سے دعا کا انتظار کئے بغیر اپنی کمپنی میں چلے جاتے ہیں۔ آج 16.10.09کو خطبہ جمعہ کے بعد فرض کی تکبیر سے بالکل پہلے امام صاحب نے ایک آخری وارننگ دی کہ اگر دعا میں شریک نہیں ہونا ہے تو اس مسجدمیں مت آؤ۔ اور اس معاملہ میں ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد وہ ہمارے اوپر ناراض ہوگئے اور کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے خلاف جہاد کا اعلان کرنے جارہے ہیں جو دعا میں شریک نہیں ہورہے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس بارے میں ہماری شریعت کیا کہتی ہے ، جب کہ ہم کو ڈیوٹی پر پہنچنے میں صرف دو منٹ کا وقت بچتا ہے؟کسی بھی صورت میں ہمارے لنچ کا وقفہ ہم کو دعا میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا ہے۔ کیا اس مسجدکے امام صاحب کو اس بات کے اعلان کرنے کا اور لوگوں کو زبردستی روکنے کا حق ہے؟ برائے کرم جلد اپنا جواب ارسال فرماویں تاکہ ہم شریعت کی روشنی میں اس معاملہ کو امام صاحب کے ساتھ حل کرسکیں؟
2376 مناظر
Q.
حضرت میں کراچی پاکستان سے ہوں آپ سے مسئلہ یہ پوچھنا تھا کہ ہماری مارکیٹ میں ایک کمرہ نماز کے لیے خاص کیا گیا ہے جس میں صرف نماز پڑھی جاتی ہے او راکثر لوگ سستانے یا تھوڑی دیر نیند کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کمرہ میں ظہر، عصر اور مغرب کی جماعت روزانہ ہوتی ہے، صرف فجر اور عشاء کی نماز نہیں ہوتی اور اتوار کو ایک بھی نماز نہیں ہوتی او رجمعہ کی جماعت بھی نہیں ہوتی۔ (۱)مسئلہ یہ ہے کہ اگر اس مسجد میں نماز جماعت کے ساتھ پڑھی جائے تو کیا ثواب مسجد میں نمازپڑھنے جتنا ہی ملے گا؟ (۲)مسجد میں جماعت سے نماز پڑھنا اور اس کمرہ میں جماعت سے نماز پڑھنا ایک ہی جیسا ہے؟ برائے مہربانی قرآن او رحدیث کی روشنی میں جواب دیں اور ہماری نمازوں کو شک و شبہ سے پاک کردیں۔ حدیث کا حوالہ ضروری دیجئے گا بڑی نوازش ہوگی۔
2571 مناظر
Q.
میں ملازمت کررہا ہوں اور ملازمت کی جگہ 190کلومیٹر دور ہے۔ معمولی طور پر یہاں بارہ یا تیرہ دن قیام کرتاہوں۔ یہاں پر ایک کمرہ کرائے پر ہے ایسی صورت میں بتائیں کہ نماز قصر پڑھ سکتے ہیں؟
1526 مناظر
Q.
چالو نماز میں چھینک آتی ہے اور ناک میں سے پانی نکل کر نیچے گر نے کا موقع ہے تو کرتے کی جیب میں سے رومال نکال کر ناک صاف کرسکتے ہیں؟ اور کریں تو اس کا طریقہ کیا ہے؟
4736 مناظر
Q.
مجھے پیٹ کے السر کی بیماری ہے نماز سے پہلے کوشش کرتا ہوں کہ قضائے حاجت سے فارغ ہوجاؤں لیکن بیماری کی وجہ سے دیر تک بیت الخلاء میں بیٹھ رہنا پڑتا ہے او رنماز کی جماعت بھی چلی جاتی ہے۔ ایسے وقت میں کیا اگر کوئی نمازی دیر سے مسجد میں آتا ہے کہ جس کی جماعت چھوٹ گئی ہو تو میں اس کے ساتھ جماعت بنا کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟
2171 مناظر
First
Previous
187
188
189
190
191
Next
Last