دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
کیا صحابہ رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے علاوہ اکابر، اولیاء کرام اور محدثین کو رضی اللہ تعالی عنہ کہہ سکتے ہیں؟ اگر کہہ سکتے ہیں توان محدثین اور اولیاء کرام کے نام بتائیں۔ کیا دیوبند کے علماء نے کوئی کتاب میں یہ الفاظ لکھے ہیں؟ جواب تفصیل سے دیں۔
2157 مناظر
Q.
میں تاریخ ابن کثیر اور تاریخ طبری کے اردو تراجم کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، کہکیا ان کاترجمہ مستند علماء کے ذریعہ کیا گیا ہے، اور علمائے دیوبند اس ترجمہ سے مطمئن ہیں؟ کیا میں ان کو پڑھ سکتا ہوں؟ کس نے ان دونوں (کتابوں) کا ترجمہ کیا ہے؟
1766 مناظر
Q.
میری ہونے والی بیوی نے ایک خواب دیکھا ہے جس میں اس نے اپنی والدہ کو دیکھا کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے وہ بہت زور زور سے رو رہی ہے، اتنے میں اس کا بھائی آتا ہے اور جنازہ کا وقت پوچھتا ہے ،پھروہ اور زور زور سے رونا شروع کردیتی ہے۔ اسرار کرنے پر اس کو مغرب کا وقت بتلاتی ہے اور دیکھتی ہے کہ والدہ کے چہرے پر بہت اطمینان ہے اور مسکراہت ہے اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟
1346 مناظر
Q.
ایک رات میں نے خواب دیکھا کہ میں سعودیہ عربیہ گیا اور حج ادا کیا۔ میری زبان عربی میں تبدیل ہوگئی تھی۔ برائے کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
2387 مناظر
Q.
اللہ پاک آپ کی عمر دراز کرے اور اسی طرح خدمت خلق خدمت دین کی توفیق عطا فرماۓ آمین۔ جناب میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میری وائفموٹر سائیکل میں کہیں جا رہے ہیں کہ اچانک دو لڑکے موٹر سائیکل میں آتے ہیں اور ہمیں روک کر ہم سے پیسے چھینتے ہیں ان کے پاس پستول ہے جس کی وجہ سے میں انہیں اپنے جیب سے پیسے نکال کر دے دیتا ہوں پھر ان توجہ دوسری طرف ہوتی ہے تو میں ان کے ہاتھ سے پستول چھین لیتا ہوں اور ان پر تان لیتا ہوں تو وہ دونوں ہنستے ہیں کہ اس میں گولی نہیں ہے پھر میں پستول سے ان کے سر پر وار کرتا ہوں اور سرپھٹ جاتا ہے اور خون نکلنے لگتا ہے دونوں زخمی ہوجاتے ہیں۔ براءے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔
2597 مناظر
Q.
میرا مسئلہ یہ ہے کہ دل میں برے خیالات آتے ہیں اور نماز کے دوران بھی یہ ہوتا ہے ۔ میں اللہ کا ذکر بھی کرتا ہوں، پر پھر بھی خاص فرق نہیں پڑ رہا ہے۔ مہربانی فرماکر کوئی وظیفہ بتائیں۔ اور دوسرا مسئلہ کہ رات کو ہر وقت عضو خاص میں شہوت رہتی ہے۔ رات کو دعا وغیرہ بھی پڑھ کر سوتا ہوں، لیکن کیا بتاؤں، کوئی کھانے میں پرہیز بتائیں اور کیا زیادہ کھاؤں یہ بھی بتائیں۔
2038 مناظر
Q.
میں نے دیکھا کہ میں اور میری بیٹی کار میں بیٹھے ہیں۔ میں ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی ہوں، اور میری دو سال کی بیٹی پیچھے کار کی سیٹ میں بیٹھی ہے، میرے شوہر کا رکوڈھلان کی صورت میں گھر کے دروازے کے سامنے کھڑا کرتے ہیں۔ تاکہ کچھ سامان گھر سے لاکر اس میں آسانی سے رکھ سکیں ۔ میں ان سے کہتی ہوں کہ کار ایسے نہ کھڑی کیجئے پیچھے چلی جائے گی، لیکن وہ میری بات نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ اس طرح آسانی سے سامان رکھ لوں گا۔ جب وہ سامان اٹھا کر رکھنے لگتے ہیں تو کار پیچھے کی طرف الٹی ڈھلان میں جانے لگتی ہے، لیکن روڈ پر ہی الٹی جا رہی ہے نیچے کی طرف ۔۔۔۔؟
1929 مناظر
Q.
میں نے دیکھا کہ میں بھاگ رہی ہوں اور کچھ بری شکل کے لوگ مرد اور عورتیں میرے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور میں بہت دور جاتی ہوں اور بھاگتے ہوئے میں جنگل ، صحرا، بیاباں اور پتھریلی زمین والی جگہوں سے بڑی تیزی سے گزرتی ہوں۔ جب وہ لوگ میرے نزدیک پہنچ جاتے ہیں کہ پکڑ لیں تو میں ایک باغ میں داخل ہوجاتی ہوں اور جلد سے زمین کے اندر باغ میں جو ایک قبر بنی ہوئی ہے اس میں لیٹ جاتی ہوں اور اوپر سے قبر بند ہوجاتی ہے، اور رنگ برنگ کے پھول بھی اس پر آجاتے ہیں اور اس جگہ کوئی داخل نہیں ہوسکتا۔ میں سکون سے قبر میں لیٹ جاتی ہوں۔ اور اس کے ساتھ ایک اور ایسی ہی پھولوں والی قبر ہے جو کہ میرے والد کی ہوتی ہے۔ باغ میں بہت زیادہ سبزہ اور رنگ برنگ کے پھول ہیں۔ میں اسے جنت سمجھتی ہوں۔
1704 مناظر
Q.
میرے والد کا انتقال ۲۰۰۴ء (۱۲/رجب) میں ہوا تھا۔ میں نے آج صبح خواب دیکھا کہ میرے والد کا جنازہ لے کر سب لوگ قبرستان گئے اور ایک قبر کے سائیڈ میں ان کا جنازہ رکھااور ہم لوگ کسی کے آنے کا انتظار کررہے تھے کہ ہم سب نے دیکھا کہ میرے والد نماز پڑھا رہے ہیں اور انھوں نے پوری نماز پڑھی پھر سلام پھیر ا، پھر انھوں نے ہاتھ اٹھا کر دعا بھی کیا۔ آپ اس کے بارے میں مجھے بتائیں۔
1515 مناظر
Q.
میرے ماموں کی اہلیہ نے خواب میں دیکھا کہ وہ قرآن کے اوپر چل رہی ہے۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیر بتادیں۔
1598 مناظر
Q.
میں آسٹریلیا میں رہتا ہوں۔ یہاں بہت سارے عرب لوگ ہیں جو کہ امام شافعی رحمة اللہ کی اقتداء کرتے ہیں اور عصر کی نماز پونے پانچ بجے ادا کرتے ہیں، اور میں اپنی عصر کی نماز ان کے وقت سے ایک گھنٹہ کے بعد حنفی وقت کے مطابق ادا کرتا ہوں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ درست ہے یا نہیں ،اورکیا ہمارے پاس اس پر مستند احادیث ہیں؟ اگر ہاں، تو مجھے جواب دیں۔ کیوں کہ وہ کہتے ہیں کہ میں غلط ہوں۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ میں ایک ریسٹوران میں کام کرتا ہوں جس میں مجھے سور کے گوشت کا ٹکڑا کرنا رہتا ہے کیا یہ جائز ہے یا نہیں، کیوں کہ میں نے اپنے رشتہ داروں سے قرض لیا ہے اورمجھے اس رقم کو ان کو واپس کرنا ہوتا ہے اور یہاں میری کوئی اور نوکری نہیں ہے، اس وجہ سے مجھے یہ نوکری کرنی پڑتی ہے۔ برائے کرم مجھے جواب دیں۔
1241 مناظر
Q.
میں علم تعبیر الرویا کے بارے میں چند سوال دریافت کرنا چاہتاہوں۔ (۱) یہ علم کیسے حاصل کیا جاتاہے؟ (۲) اس علم کو حاصل کرنے کی بنیادی شرطیں کیا ہیں؟ (۳)اس علم کے عملی فوائد کیا ہیں؟ (۴) اگر خواب ایک شخص کی زندگی پرکسی بھی صورت میں اثر اندازنہیں ہوتے ہیں تو پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برے خواب کے شر سے بچنے کے لیے تین مرتبہ تھوک کرکے اعوذ باللہ پڑھنے کا مشورہ کیوں دیا؟ (۵) کیا ایسا کوئی راستہ ہے جس کے ذریعہ وہ شخص جو کہ بہت زیادہ خواب دیکھتاہے اور جو کچھ وہ دیکھتا ہے اس سے پریشان رہتاہے اس سے رک جائے؟
2918 مناظر
Q.
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کے سلسلے میں قرآ ن وحدیث کے حوالے سے وضاحت فرمائیں۔
1178 مناظر
Q.
مجھے ایک خواب کی تعبیر پوچھنا ہے۔ ہمارے ایک دوست ہیں جو بہت دیندار ہیں، جماعت میں بھی جاتے ہیں (میں بھی جماعت میں جاتاہوں) ۔ وہ کچھ دن پہلے میرے خواب میں آئے مگر ان کی حالت بالکل الگ تھی ، لباس بھی بدلا ہوا تھا، داڑھی بھی چھوٹی تھی، اور وہ فلم کے سی ڈی کی دکان میں تھے، شا یہ ان دکان کی تھی ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ کیاہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہر ایک کے ساتھ حالات رہتے ہیں۔ پھر مجھے معلوم ہواکہ ان کی ایک بہن تھی جو جل کے مرگئی، لوگوں کی بات چیت سے معلوم ہوا کہ اس نے خود کشی کرلی، کسی نے کہا کہ کلمہ پڑھ کر مری تھی۔میں نے جس دن یہ خواب دیکھا اسی دن شاید جل گئی تھی۔ اس خواب میں میرے لیے کیا نصیحت ہے؟ کیوں کہ خواب خبر ہوتاہے ۔ ہمارے دوست کی دینداری کے بارے میں کسی کو شک نہیں ہے اور میں بھی ان کا بہت احترام کرتاہوں، لیکن یہ کیا تھا؟میں ان کی بہن کے بارے میں سن کر بہت پریشان ہوں۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
1581 مناظر
Q.
میں تقریبا چار بار یہ خواب دیکھ چکاہوں کہ میں نے اپنی داڑھی یاتو کٹوایا لی ہے یا اس کے بال اتنے ٹوٹے کہ ختم کے قریب ہوگئے۔ میرے بہت سے مخلص دوستوں نے بھی میرے متعلق یہی خواب دیکھا کہ میں نے اپنی داڑھی مونڈ دی ہے۔ براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
5174 مناظر
Q.
میں کئی مہینوں سے بہت پریشان ہوں، بہت دفعہ خواب میں سانپ دیکھتی ہوں جو مجھے یا میرے بچوں کو کاٹ رہاہے، کبھی ساس یا نند بھی ساتھ نظر آتی ہیں اور کبھی دیور اور دیورانی ۔ ایک عامل سے رابطہ کیا ، وہ کہتے ہیں کہ دیور اور دیورانی تماری مالی آسود گی سے حسد میں جھوڈو کے چھوٹے شہر میں رہتے ہیں وہیں سے کسی ہندو عامل سے جادو کرواتے ہیں۔ جب سے میں نے کراچی میں فلیٹ لیا ہے تب سے ایک سال سے یہ خواب مجھے بہت تنگ کررہاہے۔ براہ کرم، میرے سکون کے لیے اور مصیبت سے چھٹکارے کے لیے ضرور کوئی رہ نمائی فرمائیں۔دوہفتے میں ہمیں سعودی سے کراچی جاناہے اور اس سلسلے میں بھی خواب میں اپنے آپ کو شوہر سے الگ جنگل میں بھٹکتے دیکھاہے۔
1220 مناظر
Q.
گذشتہ رات میں نے خواب دیکھا کہ میری منگنی ہوگئی ہے، میں نے لڑکی دیکھی مگر بات نہیں کی (کسی نے کہا وہ لڑکی کشمیری ہے)۔ کھانا بہت عمدہ اور پر تکلف تھا۔میں نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ جب تم شادی دیکھو اور اپنی بیوی کو گھر نہ لاؤ تو اس کا مطلب ?موت ?ہے، لیکن میں نے شادی نہیں بلکہ منگنی دیکھی تھی۔براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں اور اس بارے میں کوئی دعابتائیں۔
5364 مناظر
Q.
گھروں میں مدھو مکھیوں کا چھتہ بنانا اچھی بات ہے یا کوئی خراب علامت ؟ اسلام اس بارے میں کیا کہتاہے؟
3124 مناظر
Q.
مجھے ماموں کی لڑکی پسند ہے۔ ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میری مامی اس کے ہاتھ میں انگوٹھی رکھ رہی ہیں اور مجھ سے پوچھ رہی ہیں کہ تمہاری ساس کون ہے؟ ایک اوررات کو خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم اپنی بہن کو گاڑی میں بٹھاکر چھوڑآؤ۔ ایک مرتبہ رات کو یہ بھی خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں زاد بھائی مجھے کہہ رہاہے کہ کے کے کو ایوارڈ ملاہے (کے کے ماموں کی لڑکی کا نام ہے) وہ ایک سرکاری اسکول میں پڑھاتی ہے۔ براہ کرم، ان خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ میں نے یہ تینوں خواب چھ سات مہینے قبل مختلف راتوں کو دیکھاہے۔
2715 مناظر
Q.
کیا کھجور کی گٹھلی مقدس ہے؟ اس کو کہاں پھینکنا چاہئے؟
4030 مناظر
First
Previous
196
197
198
199
200
Next
Last