دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
میں صبح کو سو رہا تھا (17ستمبر2008) فجر کی نماز پڑھنے کے بعدتو میں نے ایک خواب دیکھا جس میں ایک شخص جس کو میں نہیں جانتا ہوں کہتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سلام فرمایا ہے اورمیرے دوسرے دو ساتھی جو کہ میرے ساتھ کام کررہے ہیں اسی کمپنی میں۔ خواب میں میں نے صرف وعلیکم السلام سے جواب دیا۔ برائے کرم مجھے اس خواب کی تعبیر بتادیں۔
1125 مناظر
Q.
میری بہن نے خواب دیکھا کہ میری امی جو کہ تیسرے رمضان 2008کو وفات پاچکی ہیں سفید لباس پہنے ہوئے ہیں اور چہرے پر جھریاں بھی نہیں او رمیری بہن امی سے کہتی ہے کہ امی آپ کی موت اچھی ہوئی یعنی رمضان میں ہوئی تو امی کہتی ہیں کہ میری موت اور اچھی ہوگی یہ کہہ کر لیٹ جاتی ہیں اور کلمہ پڑھتی ہیں اور پھر یسین پڑھتی ہیں اوروفات پاجاتی ہیں۔ میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ سحری کے بعد ان دنوں جب میں نماز اور تلاوت سے فارغ ہوکر سوتا ہوں تو انتہائی بھیانک اور ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ کبھی کوئی اپنے بچوں کو ذبح کررہا ہے تو کبھی میرا سانس بند ہوجاتا ہے جب کہ یہ مسئلہ رات سوتے وقت نہیں ہوتا ہے صرف سحری کے بعد سونے سے ہوتا ہے۔
1658 مناظر
Q.
ایک رات میں نے توبہ کیا اور سوگئی۔ میں نے اپنے خواب میں کھلے دروازہ کے ساتھ ایک کار دیکھی۔ میں اس کے اندر بیٹھ کر نظارہ کررہی تھی۔ ایک مرد اور اس کے ساتھ ایک عورت بھی تھی۔ عورت کسی چیز کے بارے میں صحیح تھی جب کہ مرد غلط تھا، لیکن وہ مرد ناراض ہوگیا اور عورت کو مارا اوروہ زمین پر گر گئی۔ اس مرد کی کزن عورت اس مرد کے پاس آئی اور اس کے دوسری عورت کو مارنے کی وجہ سے اس کے اوپر ناراض ہوگئی۔ اس نے اس مرد کو تھپڑ مارا۔ وہ مرد ناراض ہوگیا اورایک بندوق اٹھائی اوراس عورت کو مار ڈالا۔ میں نے بہت سی مرتبہ سبحان اللہ پڑھنا شروع کیا اوراللہ کی تعریف کی کہ اس نے مجھے اس طرح کے لوگوں میں نہیں بنایا۔ میں اس بات پر سکتہ میں آگئی کہ اس مرد نے اپنی کزن کو مارڈالا۔ اس خواب کا کیا مطلب ہے؟
1720 مناظر
Q.
میں نے بہت مرتبہ خواب میں دیکھا ہے کہ میرے شوہر کی داڑھی مونڈی ہوئی ہے اور رومال سے اپنا چہرہ چھپارہے ہیں۔ میرے خواب کہ تعبیر بتائیں، میرے شوہر کی تو شرعی داڑھی ہے۔
2845 مناظر
Q.
میں نے دسویں روزہ کی رات خواب دیکھا کہ میں بیت الخلاء میں بیٹھا ہوں اور ہماری پہچان کی ایک عورت وہاں پر بیٹھی ہے اورایک برتن میں پائخانہ کررہی ہے اور اس میں چمچہ سے عطر ملاتی ہے۔ میرے پوچھنے پر کچھ کہتی ہے پر برتن میں صرف کچھ بال ہی رہ جاتے ہیں۔
1302 مناظر
Q.
میں نے رات کو خواب میں دیکھا کہ میں فجر کی نماز کے لیے تیاری کرکے گھر سے نکلنا چاہ رہا تھا پر گھر کا دروازہ باہر سے بند تھا۔ کسی کے گزرنے کی آواز آئی تومیں نے اس کو کہاکہ دروازہ تو کھولو وہ آدمی دروازہ کو کچھ کررہا تھا تومیں نے کہا کہ دروازہ پر کیوں قبضہ کررہے ہو؟ اس آدمی نے میرے گھر کا دروازہ توڑ ڈالا اورمجھ پر حملہ کرنے لگا، میں نے بھی چھری اٹھاکر اس پر حملہ کرکے اس کو مار ڈالا۔ جب اچانک آنکھ کھلی تو میں نے غسل کرکے تہجد کی نماز پڑھ لی۔کچھ دنوں سے مجھ میں سستی آگئی ہے اب اس خواب کے بعدسے مجھ سے سستی چلی گئی ہے۔ اس کی تعبیر کیا ہے؟
2081 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا کہ میرے بائیں ہاتھ پر تین انجکشن لگ رہے ہیں اوراس کے بعد میں نے ہرا رنگ دیکھا اس کی تعبیر بتادیں۔
2266 مناظر
Q.
میں ایک خواب کی تعبیرپوچھنا چاہتاہوں۔ میرا نام مجیب اللہ ہے۔ میں نے 7ستمبر2008کو صبح پونے سات بجے ایک خواب دیکھا ، سحری، فجر کی نماز اور قرآن کی تلاوت کرنے کے بعد میں سونے کے لیے بستر پر گیا اور جیسے ہی میں لیٹا پانچ منٹ کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میری جان نکل رہی ہے اور میں کلمہ پڑھنے کی کوشش کررہا ہوں اور میں نے دو بار کلمہ بھی پڑھا اور اس وقت میرے ابا میرے دائیں طرف میں لیٹے ہوئے ہیں اور حقیقت میں میرے ابا میرے بغل میں سوئے تھے۔
2127 مناظر
Q.
مجھے استخارہ کے خواب کے بارے میں پوچھنا ہے۔ (۱)میں اور میرے کزن بلڈنگ میں ایک گھر میں بیٹھے قہوہ پی رہے ہیں کہ دیکھتے ہیں کہ ساتھ والی بلڈنگ میں آگ لگی ہوئی ہے۔ تھوڑی سی آگ ہمارے گھر میں بھی آنے لگی ہے۔ میں اس پر قہوہ ڈال دیتا ہوں تو وہ بجھ جاتی ہے۔ (۲)میں ایک پہاڑکے اوپرہوں جہاں بہت سارے خریدار ہیں۔ نیچے سے مجھے کوئی بلاتا ہے تو میں سوچتا ہوں کہ خریداری بھی ساتھ لے لوں کام آجائیں گی پھر میں وہ خریداری اٹھاتا ہوں تو ان میں ایک کالے رنگ کی خریداری بھی ہوتی ہے۔ (۳) میرا اور میری بیوی کا کہیں تقررہوتاہے۔ ہم وہاں پہنچتے ہیں وہاں ایک آدمی میری بیوی سے اس کے والدین کے بارے میں سوال کرتاہے۔ اتنے میں مجھے کھڑکی کے باہر میزائل دکھائی دیتا ہے جو شاید گر جاتاہے۔ خواب کے اخیر میں وہ آدمی مجھے اور میری بیوی کو ایک ایک گرین کلر کا کارڈ دیتا ہے اور جس کام کے لیے ہمارا تقررتھا اسے منظور کردیتا ہے جس پر ہم دونوں بہت خوش ہوجاتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ جس مقصد کے لیے میں نے استخارہ کیا تھا مجھے وہ کام کرنا چاہیے یا نہیں؟ اس کے علاوہ بھی ہماری فیملی میں کافی لوگوں کو ایسے خواب آئے ہیں جن میں شروع میں میں یا میری بیوی پریشانی میں ہیں لیکن اخیر میں وہ پریشانی بہت خوشی کے ساتھ حل ہوجاتی ہے۔
1370 مناظر
Q.
میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں کے پاس ایک انڈا ہے دو زردی والا اوروہ سب کو دکھا رہے ہیں۔ میں نے بھی لے کر دیکھا تو اس میں سے دو زردیاں نظر آرہی تھیں۔
1732 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا اس کی تعبیر بتادیں۔ میں نے دیکھا کہ مسلمان کے بھیس میں انگریز اور روسی لوگ فساد پھیلا رہے ہیں جس کی وجہ سے میں پریشانی کے عالم میں ایک جگہ ادھر ادھر چل رہی ہوں۔ توایک آوازآتی ہے کہ آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا ہے اور میں چلی جاتی ہوں۔
1415 مناظر
Q.
میرا سوال زیادہ لمبا چوڑا نہیں بلکہ مختصر سا ہے۔ (۱) دیوبند کا مطلب کیا ہے؟ (۲)نبی کا مفہوم اور مطلب کیا ہے؟
5015 مناظر
Q.
میں نے سنا ہے کہ صبر کرنے سے حیات بڑ ھتی ہے کیا یہ قرآن اور حدیث سے ثابت ہے؟
1634 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ میں شاہین بن چکا ہوں اورات کے اندھیرے میں اڑ رہا ہوں۔ رات کی تاریکی میں مجھے بجلی کی تاریں کم نظر آرہی ہیں تو اڑنا مشکل ہورہا ہے ، ڈر لگ رہا ہے کہ گر جاؤں گا، تو نیچے آجاتا ہوں۔ پھر ایک چھت پر میری چپل غائب ہوجاتی ہے اپنی چپلیں ڈھونڈتا ہوں جو بہت ساری لڑکیوں کے نیچے ہوتی ہیں ،مشکل کے بعد نہیں مل پاتیں۔ اسگھر کے سامنے اس لڑکی کا گھر ہوتاہے جس سے شادی کی خواہش کرتا ہوں۔ اس لڑکی کے ابو مجھے سلام کرتے ہیں او رمیں اس لڑکی سے ہاتھ ملاتا ہوں۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیر ارشاد فرمائیں۔
1712 مناظر
Q.
میں نے چند دن پہلے دو خواب دیکھے میں اس کوالگ الگ لکھتاہوں۔ (۱) میں نے دیکھاکہ ایک بہت اونچی عمارت کی سیڑھیوں پر مربی و مفکرالامت حضرت مولانا قاسم قریشی صاحب (رکن شوری دعوت و تبلیغ کرناٹک) ان سیڑھیوں پر جلدی جلدی چڑھ رہے ہیں او ران کے پیچھے پیچھے میں بھی چڑھ رہا ہوں۔ (۲) اورایک مرتبہ دیکھا کہ ایک کمرے میں بہت سارے ذمہ داران تبلیغی جماعت بیٹھے ہوئے ہیں او ردرمیان میں حضرت مولانا قاسم قریشی صاحب بیٹھے ہوئے ہیں اور میرے والد صاحب بھی بیٹھے ہوئے ہیں اسی وقت میں اس کمرے میں داخل ہوا تومیرے والد صاحب نے مولانا قاسم قریشی صاحب سے کہا کہ یہ میرا بیٹا مدثر احمد ہے۔ یہ سننے کے بعد مولانا قاسم قریشی صاحب فوراً اپنی جگہ سے کھڑے ہوگئے۔ برائے کرم ان خوابوں کی تعبیر بتادیں۔
1402 مناظر
Q.
مجھے علم جفر کے بارے میں بتائیں کیا اس پر یقین رکھنا درست ہے؟ کیا کوئی شخص علم جفر کے حساب سے موت کا دن بتاسکتا ہے؟ (۲) اگر الہام کیذریعہ کوئی شخص کہتا ہے کہ یہ فلاں کی موت کا وقت نہیں ہے تو کیا ہم اس پر یقین کرسکتے ہیں؟ کیاالہام کے ذریعہ کوئی شخص موت کا صحیح وقت بتا سکتا ہے؟
1861 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ تیز بارش ہورہی ہے اور بارش کے ہر ہر قطرے میں سے درود شریف پڑھنے کی آواز آرہی ہے اورمیرے والد صاحب بھی ساتھ میں درود پڑھتے ہیں، اچانک مجھے (خواب میں) خیال آتاہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بڑا بخیل وہ ہے جس نے میرا نام سنا اور مجھ پر درود نہیں پڑھا۔ یہ خیال آتے ہی میں بھی درود شریف پڑھتا ہوں۔ مہربانی فرماکر اس خواب کی تعبیر بتائیں۔
1376 مناظر
Q.
میں نے خواب میں تہجد اورفرض کے بیچ کے وقت میں دیکھا کہ علی گڈھ کے دعوت کے ایک بہت بڑے ساتھی (ڈاکٹر عبدالعلیم صاحب) نے میرا نکاح ایک لڑکی سے کیا۔ اس لڑکی کو میں جانتا ہوں اور اس کی دینداری کی وجہ سے اسے پسند بھی کرتا ہوں۔ برائے کرم خواب کی تعبیر بتائیں۔
1224 مناظر
Q.
ماضی میں بہت سی مرتبہ خواب میں میں نے اپنے آپ کو فضا میں اڑتے ہوئے دیکھا ایک ہاتھ اوپر لٹکتے ہوئے اور میں نے اپنے مرضی سے اڑنا شروع کیا اور کبھی اڑنے میں کمزوری دیکھی اور نہیں اڑسکا اور کبھی میں اڑنے کی کافی طاقت رکھتا تھا۔ اس کا کیا مطلب ہے؟
2385 مناظر
Q.
میں نے اپنے خواب میں بڑا سمندر دیکھا، اس کا کیا مطلب ہے؟
2655 مناظر
First
Previous
190
191
192
193
194
Next
Last