دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
میں اکثر خواب میں اپنے آپ کو کھانا کھاتے ہوئے دیکھتا ہوں او رکئی بار پانی میں نہانا یا پھر خواب میں پانی پڑنا۔ اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے؟ اور خواب میں شیر دیکھنا؟
7105 مناظر
Q.
میں نے گیس کا ایک چولہادیکھا جو کہ رات کو میرے گھر میں بغیر کسی مقصد کے یوں ہی جل رہا تھامختلف کمروں میں جس میں بھی میں جاتا تھا۔میں نے ہر ایک سے پوچھا کہ یہ چولہا جلتا ہوا کیوں چھوڑ دیا ہے،اس میں پیسہ کو ضائع کرنا ہے۔برائے کرم اس خواب کی تعبیر عنایت فرماویں۔
1790 مناظر
Q.
دبئی اسلامی بینک اور دوسرے اسلامی بینک کسی شخص کے لیے کوئی کار یا ٹرک خریدتے ہیں جس کواسی شخص کو تلاش کرنا ہوتا ہے اور اس کو پسند کرنا ہوتا ہے اورمالک کے ساتھ اس کی قیمت طے کرنی ہوتی ہے۔اس کے بعد اس شخص کو بینک جانا ہوتا ہے اور فائنل پیپر کے لیے کہنا پڑتا ہے نقد ادائیگی کے لیے۔ بینک کبھی اس شخص کے ساتھ کسی اور کو بھیجتا ہے یا کبھی براہ راست اسی شخص کے ساتھ معاملہ کرتا ہے اور کار یا ٹرک مالک کو رقم کی ادائیگی کرتا ہے۔ بینک نے منافع کی قیمت 3%مشتہر کی ہے اور رقم کو اس شخص کے لیے پورے منافع اور ماہانہ قسط کے ساتھ حساب کرتا ہے۔کیا یہ سود/حرام ہے یا نہیں؟
1741 مناظر
Q.
میری بیوی نے خواب دیکھا کہ میرا پورا جسم کالا ہے جب کہ میرا رنگ حقیقت میں صاف ہے۔ (۲)میری بڑی بہن میری چھوٹی بہن کی ہمیشہ شادی ہوتے دیکھتی ہے جب کہ وہ شادی شدہ ہے۔برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔
1633 مناظر
Q.
میں نے دیکھا کہ میں اپنی پھوپھی کے گھر میں دروازے پر کھڑا ہوں کہ گلی سے ایک ?کالا کتا? گزرتا ہے۔یہ دیکھنے کے لیے کہ اگر میں دروازہ کھلا رکھو تو کیا کالا کتا اندر آئے گا کہ نہیں، یہ سوچ کر دروازہ کھول کر اوپر جانے لگتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ کالا کتا آنے لگتا ہے۔ پھر میں ڈر کر اوپر کا دروازہ بند کرلیتا ہوں اور ایسا لگتا ہے کہ کالا کتا مجھ پر حملہ کرنے والا ہے (اس دوسرے دروازے میں تھوڑاحصہ کھلا ہوتا ہے)۔ وہ کالا کتا کھلے ہوئے حصہ سے اپنا منھ داخل کردیتا ہے میں اس کا منھ پکڑ کر پیچھے کرتا ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کالا کتا بہت طاقت ور ہے۔ مگر پھر میں بھی طاقت لگاکر اس کا منھ پکڑ کر اس کو پیچھے کر دیتا ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔
1919 مناظر
Q.
کوئی کنواری لڑکی اگر خواب میں اپنی ایک مہینہ کی بیٹی دیکھے تو اس کی کیا تعبیر ہے؟ لڑکی کے استاد (بچپن میں قرآن پڑھانے والے)نے اس کی بیٹی کو ایک نیا جوڑا پہنایا۔ اس کی کیا تعبیر ہے؟
7084 مناظر
Q.
میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں اور وہ یہ کہ گزشتہ شب میں نے دیکھا کہ میں جمعہ کی نماز جامع مسجد میں پڑھ رہا ہوں۔ اچانک پیچھے سے ایک شور ہوا سب لوگ مع میرے پیچھے مڑ کر دیکھنے لگے امام صاحب بھی خاموش ہوگئے یعنی قرأت روک دی۔ معلوم یہ ہوا کہ مسجد کے حوض میں ایک بچہ گرا اور وہ ہاتھ پیر مارتا ہوا کسی طرح سے حوض کے کنارے پہنچ گیاہے۔ اور تھوڑے سے وقفہ کے بعد سب لوگ پھر نماز میں مشغول ہوگئے اور نماز پوری ہوگئی۔ میرے ساتھ میرا چھوٹا بیٹا بھی تھا جو چوتھی کلاس میں پڑھتا ہے ،جب چلے تو اچانک مسجد میں ایک کنواں دکھائی دیا میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور کہا دیکھو نیچے کنواں ہے ادھر سے ہٹ کر چلو اور ہم دونوں آگے کی طرف چل دئے۔ اچانک میری آنکھ کھل گئی اور طبیعت فکر مند ہوگئی یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ نماز پیچھے مڑ کر دیکھنے کے بعد بنا دوبارہ نیت کے پوری ہوئی یا نہیں جب کہ تقریباً سبھی لوگوں نے نیچے مڑ کر دیکھا تھا امام صاحب کے بارے میں مجھے کچھ نہیں معلوم؟ از راہ کرم میرے خواب کی تعبیر جلد از جلد بتائیں۔ خواب صبح فجر کے قریب دیکھا تھا۔
1957 مناظر
Q.
ایک دن رات میں نے دیکھا کہ بہت سا پانی آسمان کی طرف جارہا تھا گویا ایسا لگ رہا تھا کہ اللہ اپنا عذاب برپا کررہے تھے۔ اس کے بعد میرے اندر کپکپی شروع ہوگئی پھر میں نے آسمان میں ایک نور انسانی شکل میں دیکھا ۔میں نے یوں کہنا شروع کردیا یا اللہ غلطی ہوئی معاف کردو بول کر لپٹ گیا اور بوسہ دینا شروع کردیا اورمیں یہ محسوس کررہا تھا کہ یہ تواللہ ہیں اور خوب لپٹنا شروع کردیا۔ اتنے میں وہ نور والی شکل انسانی شکل میں تبدیل ہوگئی اور کہا ڈرو مت میں تمہاری حفاظت کروں گا اور یہ کہہ کر مجھے آسمان کی طرف لگایا اورایک اونچی جگہ پر لے جاکر ایک موقع پر تیڑھا کردیا جہاں سے ساری دنیا چیونٹی کی طرح نظر آرہی تھی ۔ اس کے بعد میں نے دیکھا سارا عذاب تھم گیا اور صاف پانی ایک نہر کی شکل میں جاری تھا۔ اتنے میں میں کچھ لوگوں کو دیکھا وہ ایک کنویں کے پاس ٹھہر کر آواز دے رہے ہیں کہ مجھے کچھ پیسہ چاہیے اتنے میں اس کنویں سے کچھ پیسہ نکل آیا۔ اس کے بعد میں ایک کھیل میں شامل ہوا جو کی اس جاری صاف شفاف نہر جس کی زمین نظر آرہی تھی اس میں سے گزر کر وہ کھیل میں میں نے کامیابی حاصل کرلی۔
1501 مناظر
Q.
ایک شخص نے مجھ کو کچھ رقم ادھار دی اور اب کہہ رہا ہے کہ میں واپس کرنسی کی قیمت کے حساب سے لوں گا مثلاً جب پیسہ دیا تو سونے کی قیمت دس ہزار تھی اور اب تیرہ ہزار ہے تو کیا یہ رقم جائز ہے؟
2583 مناظر
Q.
کوئی نیک کام فرض یا کوئی اورکرنے کے لیے اس کا طریقہ اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق کس حد تک اپنا سکتے ہیں؟ جیسا کہ تبلیغی جماعت کی موجودہ ترتیب (سہ روزہ، عشرہ، چلہ، چار مہینہ) او رجماعت کی منزل اورجماعت کے ممبر ان وغیرہ؟
1403 مناظر
Q.
میری عمر 22سال ہے۔میں نے ایک خواب دیکھا جس میں میں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ?تم کامیاب ہوگے?۔ میں نے چہرہ مبارک نہیں دیکھا میں نے صرف چمک دمک دیکھی جس سے آواز آرہی تھی۔ میں نے سوچا کہ میں اپنے گناہوں کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو نہیں دیکھ سکا۔ اس کے بعد میں یہ سمجھنے کے قابل نہیں تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا مراد لیا۔ بعد میں میری زندگی تبدیل ہوگئی۔ میں نے جماعت میں جانا شروع کیا اور داڑھی رکھ لی اور متقی اور پرہیزگار بننے کی کوشش کی۔ اس کے بعد میرے ساتھی نے خواب دیکھا جس کے اندر اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا عمامہ میرے سر پررکھتے ہوئے دیکھا اور یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ دین کا کام مجھ سے لیا جائے گا۔ میں ایک طالب علم ہوں اور ہاسٹل میں رہتا ہوں جہاں میں تبلیغی جماعت کے ساتھ جاتا ہوں اور اچھا رہتا ہوں۔ لیکن جب میں گھر جاتا ہوں تو میں بالکل مختلف ہوتا ہوں۔ کوئی عمل نہیں ہوتا ہے بلکہ میں گناہ میں ملوث ہوتا ہوں۔اور میں بہت زیادہ کمزور ہوں نہیں جانتا ہوں کہ گھر پر اپنے آپ پر کیسے کنٹرول کروں۔ میں بہت زیادہ فکر مند ہوں میرے گناہ میرے زندگی تباہ کررہے ہیں۔ میں اپنا ایمان مضبوط بنانا چاہتا ہوں لیکن ڈرتا ہوں کہ اگر میں تصوف کی طرف جاؤں گا تو میں تبلیغ کرنے کے قابل نہیں ہوں گا۔ اب میری بہن نے مجھ سے کہا کہ اس نے خواب دیکھا جس کے اندر میں نے اپنی داڑھی مونڈوالی ہے اس خوف سے کہ لوگ کہیں گے کہ یہ دہشت گردہے۔ برائے کرم میری مددکریں۔
1525 مناظر
Q.
میرے داداکا انتقال ہوا اورانھوں نے کلمہ پڑھا۔ چند دنوں کے بعد میری بہن نے ان کو خواب میں لکڑی کاٹتے ہوئے دیکھا۔اور کہہ رہے تھے کہ میں نے دنیا میں حکومت کی اور اللہ نے مجھے یہاں بھی خوش رکھا۔ وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ برائے کرم تعبیر عنایت فرماویں۔
1431 مناظر
Q.
مجھے میرے خواب کی تعبیر بتائیں۔ میں نے گزشتہ جمعرات کو یہ خواب دیکھا ہے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے کسی کے ذریعہ مجھے سورہ ناس پڑھنے کی تلقین کی نہ میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کی زیات کی نہ پیغام دینے والے کی․․․․لیکن مجھے پیغام دینے کے بعد وہ پیغام دینے والا حضرت کی تعریف کرنے لگا جس میں میری آنکھ کھل گئی۔ اور آنکھ کھلی تو فجر کی نماز ہو چکی تھی۔ میں آپ کو یہ بھی بتادوں کہ میری شادی کا معاملہ تین سال سے اٹکا ہوا ہے کہیں متعین نہیں ہوتا۔ شاید اسی لیے انہوں نے کہا ہو۔ واللہ اعلم بالصواب
1859 مناظر
Q.
مفتی صاحب میری بیوی ہر روز ایک ڈراونا خواب دیکھتی ہے جس میں اکثر ان کی ماں خواب میں آتی ہے جن کی بیس سال پہلے آگ لگنے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی اور خواب میں آکر کچھ بات نہیں کرتی۔ اکثر یہ بات پیش آتی ہے ۔ برائے کرم تعبیر بیان کریں۔
1499 مناظر
Q.
مجھے ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میں نے کسی دکان سے سامان خریدا اس نے زیادہ پیسہ لوٹا دیا اور وہ غیر مسلم ہے کیا ہم یہ پیسہ غریب کو دے سکتے ہیں؟
1632 مناظر
Q.
اگر کوئی مسلمان کہتاہے کہ کچھ صحابہ کرام (رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین) غلط تھے وہ صحیح نہیں تھے تو وہ شخص جس نے ایسا کہا کیا اس کو اللہ سے توبہ کرنا چاہیے؟
2008 مناظر
Q.
میرے والدین کی شادی کو تیس سال ہوگئے ہیں۔ میری ماں اپنے خواب میں دیکھتی ہے کہ اس کی شادی ہورہی ہے اور نیز میرے والد کی بھی شادی ہورہی ہے لیکن وہ ایک دوسرے سے شادی نہیں کررہے ہیں۔ اور وہ یہ خواب بہت سالوں سے دیکھ رہی ہیں۔ میری ماں کی عمر پچاس سال ہے اور میرے والد صاحب کی عمر ساٹھ سال ہے۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟
1390 مناظر
Q.
میری ایک سہیلی کا اس کی شادی کے تین ماہ بعد طلاق ہوگیا۔ حال میں اس کی ماں نے اپنے خواب میں دیکھا کہ ایک طرف اس کی مطلقہ لڑکی کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں اوردوسری طرف ماں حج کے لیے جارہی ہے۔ او رماں لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ شادی ہونے دو لیکن میں حج پر جاؤں گی، کیوں کہ اگر میں اس کے سامنے ہوں گی تو وہ مجھے بھولے گی نہیں۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیر بیان فرماویں۔
1461 مناظر
Q.
میں ایک گورنمنٹ صنعت میں کام کرتاہوں۔ کیا میں ٹیکس سے بچنے کے لیے نیچے مذکور ایک یا اس سے زائد میدانوں میں سرمایہ کاری کرسکتاہوں: (۱)ایل آئی سی۔ (۲)یو ایل آئی پی۔ (۳)پی پی ایف۔ (۴)میوچول فنڈ۔ آپ کی اطلاع کے لیے یہ عرض کردیتا ہوں کہ میوچول فنڈ کی اقسام یہ ہیں ایکویٹی، ڈیبٹ اوربیلنس، جہاں میں سرمایہ کاری کرسکتاہوں۔ پی پی ایف (پبلک پروویڈنٹ فنڈ)، کے تحت کمپنی کچھ فنڈ کاٹتی ہے جو کہ ہمیں ہماری نوکری کے اخیر میں ملے گا کمپنی کی طرف سے کچھ عطیات کے ساتھ۔ اس میں رضاکارانہ طور پر پروویڈنٹ فنڈ میں کچھ اضافہ کرنے کا اختیار ہوتا ہے جس کو وی پی ایف (رضاکارانہ پروویڈنٹ فنڈ) کہا جاتا ہے ۔کیا ہم اپنا پیسہ وی پی ایف کے ذریعہ سے بچاسکتے ہیں؟
1048 مناظر
Q.
میں نے اپنے خواب میں دیکھا کہ میں مسجد حرام میں داخل ہورہا تھا اورمسجد میں بھیڑ نہیں تھی بہت کم لوگ طواف کررہے تھے۔ جوں ہی میں مطاف میں داخل ہوا میں نے اپنے ذہن میں سوچا [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں] یا [میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہاں پاسکتاہوں]؟ اس کے بعد میں نے ایک شخص کا فوٹوگراف دیکھا ایک سفید عمامہ باندھے ہوئے اور شرعی داڑھی کے ساتھ۔ پہلے میں نے سوچا کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اس کے بعد میں نے سوچا کہ وہ فردوس جمال ہیں کیوں کہ ان کا چہرہ فردوس جمال جیسا لگتا تھا۔دراصل فردوس جمال پاکستان کا ایک مشہور ٹیلی ویزن ایکٹر ہے اور وہ کلین شیو ہے اور وہ مذہبی نہیں ہے۔ گزشتہ سال 1429ہجری میں اللہ تبارک و تعالی نے مجھے حج فرض کی توفیق عطافرمائی۔
1248 مناظر
First
Previous
185
186
187
188
189
Next
Last