دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
میری بیوی نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنی امی کے گھر ہے او راس کے گھر والے صحن میں بیٹھے ہیں۔ میں بارش کے موسم میں وہاں آتا ہوں اور کوئی چیز ان کو دیتا ہوں کہ یہ بارش سے بچائے گی۔ اس کے بعد میری بیوی آسمان کی طرف دیکھتی ہے تو تین چاند نظر آتے ہیں ایک دسرے سے دور دور، دوسرا چاند گول ہے او رایک آدھا ہے وہ تینوں چاند ایک جگہ جمع ہوجاتے ہیں او رمیری بیوی اپنی بہن کو آواز دیتی ہے کہ دیکھو مگر اس کی بہن جیسے آتی ہے وہ چاند پھر سے دور دور ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ میرا ایک سال کا بیٹا ہے اور شادی کو دو سال ہوچکے ہیں۔
1465 مناظر
Q.
میں تین دوستوں کے ساتھ ایک قبرستان دعا کے واسطہ جاتاہوں او رہم دیکھتے ہیں کہ دعا والی قبر کا کتبہ الٹا ہوا لگا ہے۔میں اور میرے دوست اس کو سیدھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں قبرستان میں ایک مرد او رعورت کو دیکھتاہوں او ران کی طرف چل پڑتا ہوں۔ وہ مرد او رعورت چلے جاتے ہیں میں پھر ایک پرانی قبر کی طرف چل پڑتاہوں اور دیکھتا ہوں کہ قبر بہت پرانی ہے اس میں سانپ ہی سانپ ہیں میں دوست کو آواز دیتا ہوں کہ آؤ عذاب قبر دیکھو وہ جب آتا ہے تو سانپ بھی حرکت کرتے ہیں میں بھاگ جاتاہوں سانپ میرے دوست کی طرف لپکتے ہیں۔
1259 مناظر
Q.
رات مجھے خواب دکھائی دیا کہ میں آفس میں اپنے آفیسر صاحب کے پاس آیا او ران کے پاس پہلے سے ایک شخص بیٹھے تھے ان سے وہ شخص اپنے لڑکے کے بارے میں آفس میں مستقل نوکری کرنے کے لیے کہہ رہے تھے، تو آفیسر صاحب نے ان سے ہاں کرلیا کہ کرادیں گے۔ پھر میں صاحب سے کہنے لگا کہ آپ سے تو میں نے آفس میں مستقل نوکری کے لیے کہہ رکھا ہے تو پھر آپ نے ان سے کیوں ہاں کرلی، تو وہ چپ رہے پھر بولے ہاں ہاں تیرا بھی دیکھیں گے۔ برائے کرم آپ بتائیں کہ اس خواب کی تعبیر کیا ہے او رمجھے ابھی اس آفس میں مستقل بھی ہونا ہے۔ میں نے ان آفیسر صاحب سے پہلے بھی کہا تھا تو انھوں نے کہا تھا کہ میں آپ کو مستقل کرالوں گا۔
3196 مناظر
Q.
مولانا، اللہ پاک آپ حضرت کو جزائے خیر دے، آمین۔ میرا تعلق علمائے دیوبند، تبلیغی جماعت اور احناف سے ہے۔ (۱)عشاء کی نماز کے وقت ہمارے دوست لوگ جماعت کے مقصد سے سفر کے لیے نکلے ابھی عشاء کی اذان ہوگی۔اب ہم کو قریباً اسی کلو میٹر سے آگے جانا تھا ۔ہم نے وہاں پہنچ کر عشاء کی نماز قصر کے ساتھ پڑھی یہ جائز ہے کہ نہیں؟ (۲)ہمارے دوست کا ایک ساتھی یہاں عمرے کے لیے نکلا اب راستے میں اس کا انتقال ہوگیا اب دوسرا آدمی اس کی طرف سے عمرہ کر لیتا ہے تو کوئی حرج تو نہیں؟ (۳)تفسیر ابن کثیر جس کا ترجمہ اردو میں مولانا محمد جوناگڑھی نے کیا ہے اس کا مطالعہ کرنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟ جواب ملاحظہ فرمائیں اور اہل دیوبنداور تبلیغی جماعت سے متعلق ویب سائٹ لنک ہو تو بھیج دیں تو آپ کی مہربانی ہوگی۔
1793 مناظر
Q.
میرا نام سعیدہ عقیلہ فاطمہ ہے۔ میری تاریخ پیدائش 25/اگست 1984ہے،میں بروز سنیچر، بعد نماز مغرب پیدا ہوئی۔ مجھ کو اونچائی سے بہت ڈر ہوتا ہے اکثر میں بچپنے سے اب تک خوا ب میں دیکھتی ہوں کہ میں بہت اونچائی سے نیچے کود رہی ہوں۔ جب میں کود نے جاتی ہوں جب یہ ہوتا کہ مجھ کو کچھ نہیں ہوگا کیوں کہ اللہ تعالی میرے ساتھ ہے۔ اور میں بھاگتے بھاگتے اکثر خواب میں اڑتی ہوئی محسوس کرتی ہوں۔ سوتے وقت میں وضوکرکے سوتی ہوں، پھر بھی ایسا ہوتا ہے۔ اور کبھی کبھار لگتا ہے کوئی روشنی اچھی نہیں ہے مجھ کو تکلیف پہنچانا چاہ رہی ہے یا کوئی چیز ہے وہ جو روشنی کی شکل میں آرہی ہے ۔ خواب میں ہی کچھ درود یا کچھ آیت پڑھتی ہوں مسلسل اور وہ جو چیز حملہ کرنے آرہی ہوتی ہے اس پر پھونکتی ہوں ایسا ہی کرتے کرتے وہ چیز ختم ہوجاتی ہے میں بچ جاتی ہوں۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟ اکثر یہی دیکھتی ہو۔ میرا وزن بہت بڑھ گیا ہے یعنی موٹاپا، ابھی میری شادی نہیں ہوئی ہے۔
1314 مناظر
Q.
میں یہاں دو خواب بیان کررہی ہوں جو میری ایک سہیلی (شادی شدہ)نے دیکھے تھے جو کہ ممبئی کی رہائشی ہے۔ (اسی کے الفاظ میں)میری وفات ہوگئی ہے اور مجھے دفن کیا گیا۔ میری قبر جیسے ہی بند کی گئی ساتھ ہی ایک موٹی سی گٹھری بھی جس کے اردگرد ایک روشن ہالہ ہے جس طرح چاند کے اردگر د ہوتا ہے اور ساتھ کوئی بزرگ صورت نے یا کسی او رنے کہا تمہارے اس عمل کی وجہ سے تمہاری بچت یا یہ کہ بخشش ہوگئی ہے۔ وہ گٹھری قبر بند ہوتے ہی اوپر سے میری قبر میں آگئی تھی روشن سفید روشنی۔ (۲)دوسرا خواب کچھ اس طرح سے ہے: یہ خواب ہر دو تین مہینہ بعد آتا ہے مگر تھوڑی ردو بدل کے ساتھ۔ اس میں یہ ہوتاہے کہ مشرق سے زبردست طوفان ہے جس سے پوری دنیا میں زوردار بارش، طوفان، ہوائیں چل رہی ہیں مگر ہر بار میں ، میرا گھر (یعنی میرا مائکہ، سسرال کا گھر نہیں آتا خواب میں) او رگھر والے بچ جاتے ہیں۔ ایک بار دیکھا یہی طوفان ہے اتنا خوفناک کہ بس پورا آسمان کالا ہے پھر اتنی زبردست بارش شروع ہوئی اور ہر جگہ پانی بھر رہا ہے حتی کہ وہ ہمارے گھروں سے اونچا ہوگیا ہے اور ہم نے گھر کے سب دروازے اور کھڑکیاں بند کردئے۔ ایک کھڑکی میں ہلکا سا سوراخ ہے۔ میں نے ادھر اپنا انگوٹھا رکھ دیا کہ پانی نہ آئے۔ پانی آسمان تک ہے او روہ میرے انگوٹھے سے ٹکرا تو رہا ہے مگر نہ تو گھر میں آپارہا ہے نہ ہی میرا انگوٹھا گیلا ہورہا ہے یعنی اس خوفناک طوفان نے ہمارے گھر کو کچھ نہیں کیا۔ جب طوفان تھم گیا تو ہم گھر کے اوپر گئے تو دیکھا کچھ گھر بالکل پرانے طرز کے ہیں اور ہر طرف پانی ہے اور دروازہ ایک جدید شہر ہے جدھر بلند و بالاعمارتیں ہیں۔ مہربانی ہوگی اگر جلد اس کی تعبیر بتادیں۔
1829 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں او رمیرا چچا زاد بھائی دونوں ایک جیپ میں پیچھے کی طرف بیٹھے ہوئے ہیں اور میرے ایک رشتہ دار وہ جیپ چلا رہے ہیں۔ ہم سب لوگ ایک ندی کے پل پر پہونچے جو بغیر منڈیر کے تھا اور ہمارے رشتہ دار گاڑی پیچھے کرنے لگے کہ اچانک گاڑی ندی کی جانب تھوڑی سی لڑھکی اور میں ندی میں گر پڑا ۔ میرے بعد میرا چچا زاد بھائی بھی گر پڑا۔ میں تو تیر کر فوراً نکل آیا لیکن میرا چچا زاد بھائی ڈوب گیا۔ میں پھر ندی میں اس کو ڈھونڈھنے کے لیے کودالیکن وہ نہیں ملا۔ اسی دوران اچانک ایک کٹے ہوئے ہاتھ نے میرے ہاتھ کو پکڑ لیا میں نے چھڑانے کی کوشش کی لیکن نہیں چھوٹ رہا تھا۔ تو پھر میں نے آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھا۔ میرا ہاتھ چھوٹ گیا او راچانک میری نیند کھل گئی۔ دیکھتا ہوں کہ فجر کی جماعت میں چند منٹ باقی ہیں۔ اس کی کیا تعبیر ہے برائے کرم بتائیں۔
1201 مناظر
Q.
رات خواب میں دیکھا کہ میں اور میری امی جان میت میں گئیں۔میں اس گھر سے میں باہر آ گیا پھر میں اندر گیا تو دیکھا کہ اس میت کی جگہ میری امی جان کی میت رکھی ہوئی ہے۔ آپ بتائیں کہ ایسا خواب کیوں دکھائی دیا؟
1341 مناظر
Q.
میرا بڑا بیٹا حذیفہ (عمر آٹھ سال) سنتا ہے بولتا نہیں ہے، البتہ دیڑھ سال کی عمر میں کچھ ٹوٹے پھوٹے لفظ بولتا تھا۔ اب ہر وقت اچھلتا رہتا ہے۔ کوئی بات یا چیز ا س کی مرضی کی نہ ہو تو بالکل توجہ نہیں دیتا۔ پیشاب ، پائخانہ کا اکثر اشارہ نہیں دیتا۔ ڈاکٹر حضرات نے ایک نفسیاتی بیماری [آٹیسم] بتائی ہے جس کا فی الحال کوئی علاج نہیں ہے۔ بہت سے روحانی علاج والے حضرات سے رابطہ کیا تو اکثر نے اس کو پیدائشی اثر کہا۔کافی عملیات کے باوجود کوئی بہتری نہیںآ ئی۔ اس سے چھوٹے تین بچے بالکل صحیح بولتے ہیں اوران کا رویہ بھی ٹھیک ہے۔ اس کے متعلق تین خواب دیکھے گئے ہیں : (۱)پہلا خواب میری والدہ (حذیفہ کی دادی) نے دیکھا کہ ایک کالا سانپ حذیفہ پر حملہ کرنے والا ہے۔ میری اہلیہ (حذیفہ کی والدہ) خواب میں ہی چلاکر میری والدہ کو متوجہ کرتی ہیں۔ پھر میری والدہ ایک چاقو سے سانپ کے ٹکڑے کردیتی ہیں۔ حذیفہ کو وہ سانپ کوئی نقصان نہیں دے سکتا۔ .....
1740 مناظر
Q.
میری امی نے نو سال پہلے جب ہم نے ایک LML کی موٹر سائیکل خریدا تھا تو ایک خواب دیکھا تھا خواب یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز میں بیٹھ کر آئے او رکہے کہ تم گڈھے میں گر گئے ہو، مہربانی کرکے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ اس وقت ہمارے گھر میں اتنی دین داری نہیں تھی جتنی اللہ کے کرم سے اب ہے۔ اللہ کے کرم سے گھر میں سبھیلوگ پابندی سے نماز پڑھتے ہیں او ردعوت تبلیغ کے کام سے جڑے ہوئے ہیں۔ میرے لیے دعا فرماویں۔
1112 مناظر
Q.
میری بھابھی نے ایک خواب دیکھا ہے وہ دیکھتی ہیں کہ وہ مر چکی ہیں، جسم ان کے سامنے ہے، جنازہ کا کفن ہوچکا ہے، سب لوگ مٹی دینے کے لیے جمع ہیں۔ مہربانی کرکے اس خواب کی تعبیر جلد بتائیں۔ میرے لیے دعا کریں۔
1365 مناظر
Q.
متین کے کیا معنی ہیں؟ کیا متانت کے ساتھ کام کرنا سنت ہے؟
2666 مناظر
Q.
میں مولانا عمران ناظر حسین کے بارے میں جاننا چاہتاہوں کہ آیا وہ معتبر شخص ہیں کیوں کہ میں ان کی تقریروں کے بارے میں تھوڑا شک میں ہوں۔ انھوں نے دجال کی آمدکی تشریح موجودہ حالات سے کی ہے جیسے غزہ پر اسرائیل کا حملہ، اور کچھ قرآن اور حدیث کی علامت سے۔ اگر وہ دجال کے بارے میں وضاحت کرسکتے ہیں تو ہمارے علماء ایسا کیوں نہیں کررہے ہیں، عوام کو اس کے بارے میں کیوں نہیں معلومات فراہم کی جاتی ہیں؟
1278 مناظر
Q.
حال میں میری چھوٹی بہن کا انتقال ہوگیا۔ در اصل اس کو اس کے شوہر نے جلا دیا تھا۔ اس حادثہ سے پہلے میں نے ایک خواب دیکھا جس میں میرا بھائی مجھ سے میری بہن کی اس کے شوہر کے ذریعہ سے موت کے بارے میں بتا رہا تھا۔ جلد ہی میں نے گھر پر معلوم کیا تو انھوں نے بتایا کہ سب کچھ صحیح ہے۔ دراصل میں نے حادثہ کو بیان نہیں کیا لیکن صرف ان کی مرضی معلوم کی۔ اب اس سے مجھ کو تکلیف ہورہی ہے۔ اگر میں نے ان سے خواب کے بارے میں بتایا ہوتا تو میری بہن محفوظ ہوگئی ہوتی۔ دوبارہ حال ہی میں میں نے ایک دوسرا خواب دیکھا میری متوفی بہن جلنے کی وجہ سے کسی تکلیف میں ہے اور میں اس کو اسپتال لے جارہا ہوں۔ برائے کرم مشورہ دیں کہ کیا کریں؟ ہم نے عمرہ اور قرآن کریم کی تلاوت کرکے ایصال ثواب کیا۔
2723 مناظر
Q.
میں اپنے خواب میں اللہ کو دیکھنا چاہتاہوں۔ یہ کیسے ممکن ہے برائے کرم مجھے تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔ میں صرف اللہ کو اپنے خواب میں دیکھنا چاہتاہوں نہ کہ شیطان مردود کو۔
2069 مناظر
Q.
میں نے سنا ہے کہ جس پہاڑ پر اللہ تعالی نے موسی علیہ السلام کی فرمائش پر تجلی فرمائی اور وہ پہاڑ جل گیا اسی سے سرمہ بنایا جاتاہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟
4085 مناظر
Q.
میں نے اپنے ماموں کی لڑکی جس کی عمر تقریباً بارہ سال چند مہینہ ہے جو بالغ ہے ایسے نکاح کیا کہ دو بالغ لڑکوں کی موجودگی میں جنھیں معلوم نہ تھا کہ انھیں گواہ کے لییبٹھایا ہے، جن میں سے ایک لڑکی کا بھائی تھا۔ میں نے لڑکی سے یہ جملہ کہا کہ میں تم سے نکاح کرتا ہوں بیس ہزار مہر پر تمہیں قبول ہے لڑکی نے کہا قبول ہے او ربیس ہزارلے لیے۔ اس کو اس کی موجود امی نے بھی سنا او ردو بالغ گواہوں نے بھی سنا۔ میری تعلیم لڑکی کی تعلیم سے بھی زیادہ ہے میں بھی نماز ی ہوں لڑکی بھی ۔میری برادری اور لڑکی کی برادری بھی ایک ہے۔ ہمارے گھروالے ان کے گھر والوں سے زیادہ مال دار ہیں۔ میں صرف ملازمت میں نہیں ہوں بلکہ بی اے پاس کرکے ایم اے پڑھنا چاہتاہوں۔ کیا اس طرح ہمارا نکاح ہوجاتا ہے؟ اگر ہوجاتاہے تو بعد میں سب کو اس نکاح کا علم ہواور نکاح کی تجدید کرنا چاہتے ہیں تو کیا نکاح کی تجدید کرسکتے ہیں؟
1782 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا جس میں بہت سارے لوگ ایک اسٹیج کوگھیرے ہوئے تھے بشمول میرے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے سات یا آٹھ آدمیوں کے ساتھ اسٹیج پر ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے اور ہر کرسی کے درمیان کچھ دوری تھی۔میرے خیال میں یہ کوئی مقابلہ یا کچھ اور تھا۔ کسی طرح میں اپنے دل میں سوچ رہی تھی کہ جب اسٹیج پر جانے کی میری باری ہوگی تو میں اس کرسی پر بیٹھوں گی جہاں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ مجھے زیادہ برکت مل سکے۔ یہ سوچتے ہوئے، وہ شخص جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ کے آگے اسٹیج پر بیٹھا ہوا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب متوجہ ہوا اتنا قریب کہ میرے خیال میں دونوں ایک دوسرے سے مس کررہے تھے یا تقریباً مس کررہے تھے۔اور اس شخص نے یہ اس وجہ سے کیا کہ یہ اس کے لیے ایک برکت تھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کومس کرنا ۔ او رجب میں نے اس کو یہ کرتے ہوئے دیکھا تو میں ان صحابی کے بارے میں سوچنا شروع کردیا جنھوں نے جان بوجھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کومس کیا تھا محبت سے او روہ خوش قسمتی تھی کہ اس کا بدن او رنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک ایک دوسرے سے مل رہا تھا۔ اس کا کیا مطلب ہے، میں نے اس طرح کا خواب اس سے پہلے بھی دیکھا ہے؟
1546 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ پر کہ قیامت کے دن عورتوں کے وہ بچے بھی شفارش کریں گے جو دنیا میں پیدا نہیں ہوئے تھے یعنی حمل ضائع ہوگیا تھا یا مردہ پیدا ہوئے تھے۔ اس کو قرآن اور حدیث کے حوالہ کے ساتھ واضح فرماویں۔
2368 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ میرے دانت میں درد ہو رہاہے ۔ میرا چھوٹا بیٹا آتاہے اور پہلے میرا دانت نکال دیتا ہے پھر سامنے کا ایک نیچے کا دانت بھی نکال دیتا ہے۔ خون نکل کر منھ خون سے بھرجاتا ہے۔ مہربانی ہوگی اس کی تعبیر بتائیں۔ فجر کی نماز کے بعد یہ نظر آیا)۔
2973 مناظر
First
Previous
181
182
183
184
185
Next
Last