دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 620
معاملات >> دیگر معاملات
Q.
میں ایک کمپنی میں کام کرتاہوں، وہ مجھے اچھی رقم دے رہے ہیں ۔ میرے جنرل منیجیر نے ایک نئی کمپنی کھولی ہے، وہ مجھ سے اپنی کمپنی کے لیے بھی کچھ کام کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں ، میں اس کی کمپنی کے لیے کچھ کام کررہاہوں اور وہ مجھے رقم بھی دے رہے ہیں مگر باضابطہ نہیں۔ وہ اپنی یہ کمنپی والد کی کمپنی سے چھپارہے ہیں ۔ برا ہ کرم، میر ی رہ نمائی فرمائیں کہ میں کیا کروں؟
1513 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میرے ابو اور میرے تایانے ایک دکان لی تھی اور کراچی میں اس میں پی سی او کا کاروبار کیا تھا۔ اللہ کے فضل سے پی سی اوکا کاروبار بہت اچھا چلنے لگا ۔ اس کے بعد میرے ابو اور میرے تایانے ۱۹۹۸ میں اس پی سی او سے ایک ہوٹل خریدا ۔ اس وقت ۲۸ / لاکھ کا تھا اور ایک گھر لیاتھا ۶/ لاکھ کا ۔ اس کے بعد گھر کے حالات خراب ہوگئے تھے اور میرے تایانے کاروبار کا بٹورا کردیا جس میں پی سی او میرے ابو کے حصہ میں آیا اور ہوٹل اور گھر میرے تایا کے حصے میں آیا ۔ آج اس پی سی او کی قیمت دس لاکھ ہوگی۔ مجھے آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا یہ تقسیم ٹھیک تھی یا نہیں؟ پھر۶/ سال کے بعد میرے تایا اور میرے تایا کی بیوی ہمارے گھر پر آئیں ، ان لوگو ں نے کہا کہ آپ ہماری بیٹی کی شادی میں شرکت کریں تو میرے ابو مان گئے کہ ٹھیک ہے۔ اس کے بعد میرے تایا نے اپنا گھر کراچی سے باہر لے لیا وہ لوگ اس میں منتقل ہوگئے اور ہم لوگوں نے اس کے گھر کو رنگ وغیرہ کروایا اور ہم لوگ اس کے گھر پر اوپر والے فلور پر منتقل ہوگئے تو میرے تایا نے کہا کہ میرے ابو نے قبضہ کرلیا ہے آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ اب ہم لوگ کیا کریں ، ہمار ا صرف پی سی او کا ہی بزنس ہے جس سے صرف گھر کا خرچہ مشکل سے ہو پاتاہے ۔ میرے تایا کی ماہنا آمدنی تقریبا ۱۵۰۰۰۰/روپئے ہے ۔ آپ ہمیں یہ بتائیں کہ قرآن اور حدیث کی روشنی میں یہ ہمارا عمل صحیح ہے یا نہیں؟
877 مناظر
Q.
کیا اسلا م میں پرائز بونڈ حلال ہے؟ مثال کے طور پر میں ۷۵۰/روپئے میں پرائز بونڈ خرید تاہوں اور تین مہینے کے بعد ڈرا ہوتا ہے اور میں ڈرا جیت جاتاہوں اگر میں ہار جاؤں توبھی مجھے کوئی نقصان نہیں ہوتاہے۔
767 مناظر
Q.
ہنڈی کا کاروبار شرعاً کیسا ہے؟ اور اس میں کمیشن لینا کیسا ہے؟ اس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ جب ایک لاکھ روپئے ایک جگہ سے دوسرے جگہ منتقل کرلیتے ہیں اندرون ملک تو ایک لاکھ پر دو سو روپیہ لیتے ہیں، شرعاً یہ کمیشن لینا جائز ہے کہ نہیں؟
2418 مناظر
Q.
ایک آدمی نے اپنے بھانجے کو ضرورت کی بنا پر پلاٹ دیا (اس وقت 160000/- قیمت تھی) اس شرط پر کہ جلد ہی یہ رقم واپس کر کے پلاٹ لے لوں گا۔ اس آدمی نے اپنے نام کے کاغذات بھانجے کے حوالے کردیے۔ پلاٹ کی قیمت بڑھنے کی بنا پر مشتری نے اپنی ہمشیرہ کو 600000/- میں پلاٹ دیا کہ ماموں سے سے جاکر کاغذات اپنے نام پر کرالو۔ اب بھی پلاٹ سرکاری طور پر ماموں کے نام پر ہے۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ وہ آدمی اتنے ہی پیسے (جتنے میں بیچا تھا) دے کر پلاٹ واپس لے سکتا ہے یا نہیں؟
1135 مناظر
Q.
میں کراچی میں رہتاہوں ، پورے پاکستان میں موجودہ نامساعد حالا ت کی وجہ سے نقد رقم لے جانے کی کوئی اجازت نہیں دیتاہے، ڈاکوؤں اور چوروں سے مزاحمت کرنے پر بہت سارے لوگ قتل کردئے گئے ہیں ۔ دوسری بات یہ ہے کہ انٹرینت کے ذریعہ کسی بھی چیز کا خرید نا بہت آسا ن ہوگیاہے، ان حالات میں کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرناجائزہے یا نہیں ؟ میں اپنے استعمال ہونے والے بہت سے سامان جیسے کمپیوٹر کے ساما ن وغیرہ نیٹ پر دیکھتاہوں، یہ سب سامان یا تومارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے یا عا م طور پر نہیں ملتے ہیں۔ یہاں کوئی بھی اسلامی بینک کریڈٹ کارڈ پیش کش نہیں کرتاہے۔ اگر مجھے یہ استعمالرناہے تو یہ کسی ایسے بینک سے ہوسکتاہے جو جزئی یا کلی طور پر اسلامی بینک نہیں ہے ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔
1369 مناظر
Q.
میں پاکستانی ہوں، متحدہ عرب امارات میں رہتاہوں ۔ ایک شخص ایک کار بیچ رہاہے، وہ کہتاہے کہ اس کار کے لیے دوسرا شخص کیش ۲۸۰۰۰/ روپئے دینے کے لیے تیارہے لیکن میں پانچ -چھ مہینے کی قسطوں میں یہ کار خرید نا چاہتاہوں تو اس صورت میں وہ اس کار کو ۳۰۰۰۰/ روپئے بیچے گا۔ کیایہ اضافی رقم سود ہوگی؟ کیا اس کا دینا جائزہے؟ براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔
664 مناظر
Q.
میرے پاس پاکستان کی موبائل کمپنی یو فون کی موبائل سم ہے ۔ پچھلے دنوں کمپنی نے یہ اعلان کی تھا کہ جو بندہ جولائی ۲۰۰۷ / میں ۱۰۰ / یا اس سے اوپر کا کارڈ لوڈ کر ائے گا اس کو عمرہ کی قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے گا ۔ اور اگرقرعہ اندازی میں اس کا نام نکل آیا تو یوفون اس بند ہ کو رمضان میں عمرہ پر بھیجوائے گا ۔ میراسوال یہ ہے کہ کیا اس طرح اگر قرعہ اندازی میں میرا نام نکل آیا تو عمرہ پر جانا درست ہے؟
1394 مناظر
Q.
کچھ لوگ گیس اور بجلی کے میٹر کی اسپیڈ کم کرتے ہیں، یہ کم کرنا صحیح ہے یا نہیں ؟ اگر حکومت نے حد سے زیادہ اسپیڈ کی ہو تو خو دسے کم کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اور جس نے کم اسپیڈ کی بجلی استعال کی ہے اس کا کفارہ ہے یا نہیں؟
2014 مناظر
Q.
لائف انشورنس پالیسی حرام ہے یا نہیں؟ شیئرز میں پیسہ لگانا حرام ہے یا نہیں؟
1449 مناظر
Q.
کیا انشورنس کروانا جائز ہے؟ (۲) کیاانشورنس کمپنی میں ملازمت کرنا جائز ہے؟ (۳) کیاانشورنس ایجنٹ بننا جائز ہے؟
3150 مناظر
Q.
ہماری کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی کردیا ہے۔ چناں چہ سارے ملازمین کا انشورنس کے لیے اندراج ہوچکا ہے۔ اس میں انشورنس کمپنی ملازمین کے طبی اخراجات برداشت کرے گی ۔ کیا یہ جائز ہے؟
785 مناظر
Q.
بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ والوں کو جب ان کا بینک بیلنس ایک خاص مقدار سے نیچے آجاتا ہے تو کچھ رقم بطور جرمانہ دینی پڑتی ہے۔ ایسی صورت میں کیا یہ جرمانہ میری اپنی رقم سے ادا کیا جانا چاہیے یا اس کو اس سودی رقم سے بھی وضع کرایا جاسکتا ہے جو بینک کے پیسوں پر ملاہوا ہے؟
1570 مناظر
Q.
آپ کی ویب سائٹ پر موجود فتاوی میں دبئی اسلامی بینک اور میزان بینک وغیرہ میں نوکری سے متعلق سوال کے جواب میں کافی ابہام ہے۔ از راہ کرم اس کا تفصیلی اور مدلل جواب عنایت فرمایے۔
2193 مناظر
Q.
میں ایک پرائیویٹ سوفٹ ویر بنانے والی کمپنی میں ملازم ہوں۔ اب تک ہمیں طبی اخراجات کے لیے زیادہ سے زیادہ 30000/-سالانہ روپئے ملتے تھے۔ مزید وضاحت کے لیے ایک مثال دے رہا ہوں۔ ۲۰۰۶ء میں میرے علاج کا کل صرفہ 20000/-ہوا، اسی لیے میں نے ۲۰۰۶ء میں تیس ہزار میں سے صرف بیس ہزار کی رقم ہی لی۔ لیکن اگر میرا خرچ تیس ہزارسے متجاوز ہوجائے توبھی کمپنی صرف تیس ہزار ہی دے گی اور مزید رقم مجھے خود ادا کرنی ہوگی۔
718 مناظر
Q.
ایک بینک ہے، وہ لوگوں کو قرض دیتا ہے۔ اگر بندے نے رقم ٹائم پر نہ ادا کی تو اس کو فائن (جرمانہ) دینا ہوگا جس کی مقدار بھی اسی وقت طے ہوجاتی ہے اور وہ جرمانہ اس ہاسپٹل کے اکاؤنٹ میں جائے گا۔ بینک والے کہتے ہیں کہ یہ جرمانہ سود نہیں ہے اور ہم بینک والے اس میں سے کچھ بھی نہیں لیتے۔ کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟ کیا ایسے بینک سے لون لینا ٹھیک ہے؟
1732 مناظر
Q.
پاکستان میں دبئی اسلامک بینک کا افتتاح ہوا ہے۔ میں آپ سے اسلامک بینکنگ ملازمت کے سلسلے میں پوچھنا چاہتا ہوں۔ کیا میں کرسکتا ہوں؟خصوصاً دبئی اسلامک بینک، میزان بینک، مشرق بینک میں۔ براہ کرم تفصیل سے جواب دیں ، شکر گزار ہوں گا۔
1428 مناظر
Q.
ہم جس دور میں رہ رہے ہیں وہاں نہ کوئی اسلامی شریعت ہے نہ بیت المال کا نظام۔ آج کے دور میں اگر اکسیڈنٹ میں گھر کا کوئی کمانے والا فرد مرجائے تو اس کے بیوی بچوں کو بیت المال سے کوئی وظیفہ یا کوئی مالی امدادنہیں ملتی۔ ایسی صورت میں اگر کوئی بیمہ یا میڈیکل انشورنس کراتا ہے تب بھی یہ جائز نہیں؟ بے شک ہمارا ایمان بہت کمزور ہے ، کیا اس صورت میں ہم میڈیکل بیمہ کرواسکتے ہیں؟
1122 مناظر
Q.
میں ایک عام سوال کرنا چاہتی ہوں کہ کیا جو بینک لون دیتے ہیں اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ شرعی اصولوں کی پابندی کرتے ہیں ، تو کیا وہ صحیح معنوں میں شریعت کی اتباع کرتے ہیں ؟ کیا یہ جائز ہے کہ ہم گھر خریدنے کے لیے ان سے قرض لیں؟ کیوں کہ بلا قرض لیے ہوئے یہاں کوئی شخص گھر نہیں خریدسکتا۔ آپ کے جواب کا شدت سے انتظار رہے گا۔ ہمارے امام صاحب نے ہمیں کچھ بینکوں کے متعلق رہ نمائی کی ہے۔
1372 مناظر
First
Previous
29
30
31