دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1398
معاملات >> وراثت ووصیت
Q.
جائداد کے تحت ?ہبہ?کرنا کیا ہے؟ کیا اولاد کی جانکاری یا بغیر جانکاری سے ہبا کیا جاسکتاہے؟ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں؟
6398 مناظر
Q.
میں انصاری ہوں اور ایک سید لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میری ماں نے ایک مولوی صاحب سے گورکھپور میں مشورہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر انصاری لڑکا سید لڑکی سے شادی کرے تو اس لڑکے کے خاندا ن یا زندگی میں غربت آئے گی۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا سچ ہے؟ سید لڑکی سے شادی کرنے کے کیا شرائط ہیں؟ میں آپ کا بہت ممنون ہوں گا۔
2413 مناظر
Q.
ایک صاحب کے چند بیٹے ہیں جن میں سے سوائے ایک بیٹے کے سب بے روزگار ہیں، ایک بیٹا ان میں سے روزگار پر ہے جس سے وہ اپنی کمائی سے جائداد بنایا ہے۔ اب باپ جبراً اپنے جائداد والے بیٹے سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ اس کی ساری جائداد اپنے سب بیٹوں میں تقسیم کردیں تاکہ وہ بھی کشادہ حال ہوجائیں، اور یہ از روئے شرع ناجائز ہے۔ از رائے کرم شریعت کی روشنی میں حقیقت جواب واضح فرمائیں۔
2697 مناظر
Q.
میری سہیلی وصیت کرنا چاہتی ہے، اس کے صرف بھائی اور بہن ہیں، وہ استپال میں ہے اور زندگی کی کوئی امید نہیں ہے۔ وہ جائداد تقسیم کرنا چاہتی ہے.
1235 مناظر
Q.
ایک سال سے زیادہ ھوا ھے میرے والد صاحب وفات پا چکے ھیں،میں ان کا بڑا بیٹا ھوں۔ تین بھنوں کی شادی ھوچکی ھے اور وہ ھمارے ساتھ نھی رھتے، ایک بھائی گھر سے دور کام کرتا ھے، دو بالغہ بھنٰیں گھر میں ھیں جن کی ابھی تک شادی نھی ھوئی اور ایک نابالغہ بھن بھی ھے،میرے کچھ سوالات ھیں(ا)باپ کی میراث میں سے ھر ایک کا حصہ معلوم کرچکے ھیں لیکن سب اس پر راضی ھیں کہ ابھی تقسیم نہ کیا جائے کیونکہ ابھی تک گھر میں ھم رھتے ھیں، اور بعض بھنوں نے باوجود اصرار کے اپنا حصہ بخش دیا ھے،اور سب نے ھمیں گھر کی چیزوں کو جو باپ سے بچا ھے تقسیم کرنے سے پھلےاستعمال کرنے کی اجازت دی ھے، لیکن خیال آیا کہ اس میں تو میری نا بالغہ بھن کا بھی حصہ ھے، اور ھم اس کو بھی استّمال کرتے ھیں، یہ کیسا ھے۔اور چیزیں تو استّمال کرنے سے خراب یا ٹوٹتی پوٹتی ھیں(2)خصوصاًً میں نا بالغہ بھن کی مال سے پریشان ھوں،گھر میں بھت سی چیزیں اس کی کھلاتی ھیں مثلاً تکیہ، کمبل، کپڑے،بسترہ وغیرہ کیا یہ چیزیں اس کی ھونگی اور ھم کو اس کے استعمال کا حق نھی ھے...؟؟؟
3639 مناظر
Q.
میرے والدین کا انتقال ہوگیاہے، پسماندگان میں آٹھ بچے ہیں، پانچ بھائی، تین بہنیں۔ میری فیملی کو ترکے کی تقسیم کے لیے دارالافتاء سے ایک مستند فتوی چاہئے۔براہ کرم، جواب دیں ۔
1217 مناظر
Q.
میرے دادا کا انتقال ہوگیا ہے، میری دا دی نے اپنے گھر کا ۶۰٪ حصہ اپنے تینوں بیٹوں کے نام وصیت کردی ، وہ مرض الموت میں نہیں تھیں۔ کیا ان کے لیے یہ صیت کرنا یا یا ہدیہ میں دینا جائز ہے؟ جب کہ انہوں نے اس بارے میں اپنی تینوں یبٹیوں کو کوئی اطلا ع نہیں دی نیز میرے والد صاحب نے بھی ۵۰٪ رقم اس میں خرچ کی تھی جب یہ مکان بنایا جارہا تھا۔
1906 مناظر
Q.
باپ اپنی وراثت میں دو کروڑ بیس لاکھ پراپرٹی چھوڑ کر گئے بیوی کا بھی انتقال ہوچکا ہے۔ اس پراپرٹی میں تین بھائی اور نو بہنیں ہیں۔ اس میں بیٹیوں کا حصہ کتنا ہوگا؟ برائے مہربانی دو کروڑ بیس لاکھ میں ایک بیٹی کا حصہ شریعت سے کتنا ہوگا بتائیں؟
1456 مناظر
Q.
زید کے ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔ زید نے ملکی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنی تمام جائیداد اپنے اکلوتے بیٹے کے نام گفٹ کردی۔ اس پر زید کی بیٹیوں نے اپنے والد صاحب سے کہا کہ آپ نے تمام جائیداد بھائی کے نام گفٹ کردی ہے کیا اس میں ہمارا کوئی حصہ نہیں ہے۔ جس پر والد صاحب نے کہا کہ میں نے یہ کام صرف قانونی کارروائی کے لیے کیا ہے، جائیداد میں تم سب برابر کے حصے دار ہو۔ زید کے انتقال کے بعد بھائی نے اپنی بہنوں سے کہا کہ والد صاحب نے تمام جائیداد میرے نام گفٹ کردی اور اس جائیداد میں اب تمھارا کوئی حصہ نہیں ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ بتائیے۔ جو جائیداد قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے کسی ایک کے نام گفٹ کردی جائے تو باقی حصہ داروں کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہوتا ہے؟ شریعت کے طابق اس کا جواب بتائیے۔
2436 مناظر
Q.
کیا کوئی شخص اپنی ماں کے گھر کے حصہ کو دے سکتا ہے جو بعد میں ان کی وارثتمیں آجائے گا۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔ لڑکے والے مجھے کہتے ہیں تم اپنی ماں کی جائداد کا حصہ دیدو۔ وہ کہتے ہیں کہ مستقبل میں وہ تمہاری اورتمہارے بھائیوں اوراولاد کی وراثت ہوجا ئے گی۔
1888 مناظر
Q.
حضرت میں اپنا وصیت نامہ لکھنا چاہتا ہوں، کیوں کہ ایک اللہ والے سے سنا کہ ہروقت موت کے لیے تیار رہو۔ میرے دو چھوٹے نابالغ بچے ہیں، والد، والدہ حیات نہیں ہیں، صرف ایک شادی شدہ بہن ہے۔ مہربانی فرماکر بتادیجئے کہ بیوی ، بچوں اور کس کس کو اور کس حساب سے وراثت تقسیم ہوگی، اور میں کیسے وصیت لکھوں؟
6305 مناظر
Q.
زید کے ذمے تین لاکھ رروپئے اس کی بہن کے تھے، زید کا انتقال ہوگیا، اس کی بیوی ایک لاکھ دیتی ہے، مابقیہ نہیں دیتی۔ زید کی بیوی کا سونا ان کے ماموں کے پاس رکھاہوا ہے تو کیا ماموں اس میں سے پیسے زید کی بہن کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
1300 مناظر
Q.
برائے کرم اس سوال کا جواب عنایت فرماویں۔ ایک شخص نے اپنے بل بوتے پر پراپرٹی بنائی۔ اس کے دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ سب شادی شدہ ہیں۔ وہ اس پراپرٹی کو برابر اپنے تینوں بچوں کے درمیان تقسیم کرنا چاہتاہے۔ کیا یہ جائز ہے اگر نہیں، تو اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
1376 مناظر
Q.
ایک مرحومہ کے پاس کچھ زیورات تھیں جسے اس کی شادی میں اس کے والدین اورسسراولوں نے دیئے تھے۔ اس کے دوبیٹے اورایک بیتی تھی۔ انتقال سے پہلے اس نے ان زیورات کو اپنے بچوں میں تقسیم کردی تھی۔ اس کے انتقال کے بعد اس کی بیٹی کا بھی انتقال ہوگیا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا اس کے شوہر کو اس کے زیورات پر کوئی حق ہے؟اگر ہے تو کتنا ؟ براہ کرم، جواب دیں۔
2147 مناظر
Q.
ہم چھ بھائی ہیں ، ہمارے والد اور والدہ کا انتقال تقریبا ۲۵/ سال پہلے ہوا ہے۔ ہمارے تیسرے نمبر کے بھائی جناب امیر امین والد کے ساتھ بزنس سنبھالتے تھے اور اپنے ساتھ پانچویں نمبر کے بھائی راشد امین کو بھی رکھتے تھے ۔ والد اور والدہ کے انتقال کے بعد ان دنوں بھائیوں نے دکان ومکان کا حصہ اپنے من کے مطابق لے کر چار بھائیوں کو تھوڑا بہت دے کر الگ کر دیا۔ ہم لوگوں کے اعتراض کرنے پر دونوں بھائیوں نے کہا کہ ہم والد کے ساتھ بزنس سنبھا لتے تھے ، اس لیے ہمارا حصہ ڈبل بنتاہے، اس لیے امیر امین اور راشد امین نے ڈبل حصہ لیا جبکہ سارا بزنس والد کے ہی کا بنایا ہوا تھا۔ میں عادل امین بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا ہوں۔ ہم امید کرتے ہیں آپ اس کا جواب ڈاک کے ذریعہ ہمارے گھر کے پتہ پر ارسال کریں کہ شریعت کے حساب سے ہم بھائیوں میں کیا حصہ بنتاہے؟
2557 مناظر
Q.
اگر کسی بندہ کے باپ کا انتقال ہوجائے لیکن اس کا داد زندہ ہو تو پوتے یا پوتی کو دادا کی وراثت میں حصہ کیوں نہیں ملتاہے جب کہ وہ اسی خاندان سے ہوتاہے؟
2656 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص فوت ہوجائے اس کے دو لڑکیاں ہوں اور ایک بیوی ہو مرنے والے کے دو بھائی بھی ہوں اور ماں اور والد، تو وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟
2657 مناظر
Q.
عرض ہے کہ میرے دادا جی کے پاس چالیس بیگھہ زمین ہے وہ سب بچوں کی شادی کرکے فارغ ہو چکے ہیں، پر میرے دادا جی میرے ابو کو کوئی حصہ نہیں دیتے ہیں، سارا حصہ میرے چچا جی کو دیتے ہیں۔ اگر میرے ابو حصہ لینے کے لیے کہتے ہیں تو دادا جی کہتے ہیں سب تمہارا ہے پر حصہ دینے کو راضی نہیں ہوتے۔ اور آج تک میرے ابو کو ایک روپیہ تک نہیں دیا۔
2047 مناظر
Q.
ایک عورت کے پاس کچھ زیورات تھے جو کہ اس کو اس کے والدین اور سسر ال والوں کی طرف سے اس کی شادی کے وقت رسم و رواج کے مطابق دئے گئے تھے ۔ اس کے دو لڑکے اور ایک لڑکی تھی۔ اس نے اپنی وفات کے پہلے ہی اس کو اپنے بچوں کے درمیان تقسیم کردیا تھا۔اس کی لڑکی کا اس کے انتقال کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اس کا شوہر اس زیور پر کوئی حق رکھتا ہے اور کیا وہ اس کو فروخت کرسکتا ہے یا اس کو اپنی دوسری بیوی کو ہدیہ کرسکتا ہے، اگر ہاں، تو کس حصہ پر؟
2933 مناظر
Q.
میرا مسئلہ وراثت کے بارے میں ہے۔ میرے والد صاحب کا انتقال ہوچکا ہے۔ ہم پانچ بھائی اور پانچ بہن ہیں۔ میرے بڑے بھائی گزشتہ بیس برسوں سے میرے والد صاحب کی مدد کررہے ہیں۔ وہ عرب امارات میں کام کررہے ہیں۔ جب میرے والد صاحب کا انتقال ہوا تو ہم نے ان کی پراپرٹی اسلامی اصول کے مطابق تقسیم کی، لیکن ہم نے ایک لاکھ روپیہ بڑے بھائی کو زائد دیا کیوں کہ انھوں نے کہا کہ میں نے یہ رقم ایک ہفتہ پہلے والد صاحب کو دی ہے اس لیے ہم نے ان کے دعوی کو قبول کرلیا اور ان کو پیسہ دے دیا۔ اب ہمارے پاس ایک پراپرٹی ہے۔ کسی نے اس پر قبضہ کرلیا تھا لیکن اب اس نے اس کو واپس کردیا ہے۔ ہمارے بڑے بھائی کہتے ہیں کہ چونکہ وہ والد صاحب بہنوں اوربھائیوں کی شادی میں والد صاحب کی مدد کئے ہیں اپنے ذاتی خرچ سے اس لیے بہنوں کو اخلاقی طور پر اس پراپرٹی میں اپنا حصہ نہیں لینا چاہیے۔ اب برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ آیا ہمارے بڑے بھائی صحیح ہیں یا غلط ہیں؟ کیا بہنیں ایسا کرسکتی ہیں اپنی ذاتی خواہش کی بناء پر اخلاقی طور پر حالات کے مطابق؟
1473 مناظر
First
Previous
58
59
60
61
62
Next
Last