دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1398
معاملات >> وراثت ووصیت
Q.
بہت پہلے میرے والدین کا انتقال ہوگیا ہے، ہم دوبھائی اور تین بہن سے ہیں، سبھی شادی شدہ ہیں۔گذشتہ نومبر میں بڑی بہن کا انتقا ل ہوا ہے، پسماندگان میں شوہر ، دوبیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہمارے والدین کی جائداد میں سے میری مرحومہ بہن کے شیئر کا دعویدارکون ہوگا؟ اس کے شوہر یا بچے یا دونوں؟ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔
1578 مناظر
Q.
ہم صرف دوبھائی اور ایک بہن ہیں، ہمارے والدین زندہ ہیں۔وہ اب اپنی حیات میں جائداد تقسیم کرنا چاہتے ہیں، براہ کرم، بتائیں کہ کس طرح تقسیم ہوگی؟ کیا بیٹے اور بیٹی کے درمیان برابری سے تقسیم ہوگی یا کچھ مختلف طریقے سے ؟ (۲) والد صاحب کسی کو زیادہ اور کسی کو کم جائداد ینا چاہتے ہیں، کیا وہ ایسا کرسکتے ہیں؟ (۳) کیا والدین ترکہ یا میراث کے نصاب کے مطابق اپنی جائداد تقسیم کرسکتے ہیں؟(مطلب ایک حصہ بیٹی کو اور دو حصے بیٹوں کو)
2058 مناظر
Q.
مرحوم والد کی جائداد کی تقسیم بچوں کے درمیان کس طرح ہوگی؟ میری تین بہنیں ہیں اور میرے علاوہ تین بھائی ہیں۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی جائداد کی تقسیم کا طریقہ بتائیں۔
8799 مناظر
Q.
آن لائن (انٹرنیٹ) خرید و فروخت کے لیے صرف کریڈٹ کارڈ ہی کے ذریعہ ادائیگی مانگتا ہو تو کیا ایسی ضرورت کے واسطے بینک کا کریڈٹ کارڈ رکھنا جائز ہے کہ نہیں؟
1697 مناظر
Q.
سات مہینے قبل ایک دہشت گردانہ حملہ میں میرے شوہر شہید ہوگئے۔ میرا ایک بیٹا جس کی عمر دوسال ہے۔ شوہر کی شہادت کے بعد میں نے اس کے گھر میں عدت گذاری ۔ میرے شوہر کے گھر میں میری ساس، جیٹھ اپنی فیملی کے ساتھ اور ننداپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں ۔ گھر کے بالاخانہ میں میری ساس ، میرے شوہر اور میں رہتی تھی۔اور گھرکے نچلے حصہ میں جیٹھ اور نند اپنی اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ شوہر کی شہادت کے بعد میں ساس اور گھر کے تمام افراد کی ذمہ داری سنبھالتی تھی۔یہاں میں یہ بات ذکر مناسب سمجھتی ہوں کہ میرے سسر ال والے میرے شوہر کے گھر میں رہنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں، اس لیے ان دنوں میں اپنے والدین کے گھر رہ رہی ہوں۔ میرے والد ریٹائر ڈ ہوچکے ہیں اور ان کی ایک بڑی فیملی ہے، اس لئے وہ میرے اور میرے بیٹے کے اخراجات برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔ میرے شوہر نے کچھ جائداد چھوڑی ہے۔ میرا سوال اس سی متعلق ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ جس گھر میں میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھی وہ میری ساس کا گھر ہے (میری ساس نے کہا ہے کہ میری جائداد ہے) کیا اس جائداد میں میرا اور میرے بیٹے کا کوئی حصہ ہے؟ (۲) میرے شوہر نے اس گھر میں ہر طرح کی سہولت دی تھی مثلاکمپوٹر، ایئرکنڈیشن(اے سی) ، انہوں نے موٹر سائیکل اور دوگاڑیاں بھی چھوڑی ہے، کیا اس میں میر ا کوئی حصہ ہے؟ اورکیا ان تمام میں میری ساس کا کوئی حصہ ہوگا؟ (۳) میرے جیٹھ نے میرے شہید شوہر کی ایک گاڑی مجھ سے اجازت لیے بغیر بیچ دی اور تمام پیسے اپنے پاس رکھ لیے۔وہ مجھے پیسے نہیں دے رہے ہیں بلکہ کہہ رہے ہیں کہ اس رقم میں ان کی ماں کا حصہ ہے اور اس حصہ کو لینے کے بعد وہ مجھے پیسے دیں گے۔ (۴) میرے سسر نے ترکے میں ایک گھر ، قابل کاشت زمین اور پلاٹ چھوڑا تھا،شوہر کی شہادت کے بعد ان جائداد میں سے حصہ مجھے ملے گا یا میرے بیٹے کو ملے گا؟ چونکہ میرے سسر نے میرے شوہر کو اپنی جائداد کا وارث نامزد کیاتھا۔میری ساس کا کہنا ہے اس جائداد میں سے مجھے میرا حق دو ، اس لیے کہ اس میں میرا بھی حق ہے؟ (۵) میرے شوہر کی شہادت کے وقت حکومت نے اعلان کیاتھا کہ بیواؤں کو کچھ فنڈ دیئے جائیں گے،کیا اس میں میری ساس کا حصہ ہوگا؟
1966 مناظر
Q.
ایک شخص کی صرف تین لڑکیاں ہیں جو ابھی شادی شدہ نہیں ہیں اور بیوی ہے۔وہ اپنی زندگی میں ورثہ والی جائداد او رخود کی خریدی جائداد او رنقد بانٹنا چاہتاہے۔ وہ کیسے بانٹے؟ اس کے پانچ بھائی اور دو بہن بھی ہیں۔ اگر اس شخص کا انتقال ہو جاتا ہے تو پھر یہ سب کیسے بانٹیں گے؟
1674 مناظر
Q.
ایک شخص نے تین نکاح کئے ، پہلے نکاح کے بیس سال بعد دوسرا نکاح کیا، پندرہ سال کے بعد تیسرانکاح اپنے چھوٹے بھائی کی بیوی سے کیا جو گذر گئے تھے۔ دونوں نکاح سے پہلے پہلی بیوی کے نام اسی میٹر جگہ تھی جو وہ اپنی زندگی میں بیچ بیچ کراٹھارہ میٹر جگہ اپنی ان کے نام کر گئے۔ دوسری بیوی کے نام کچھ نہیں ہے۔ تیسری بیوی ان کے چھوٹے بھائی کی جائداد کی مالک ہے۔ان کے انتقال کے بعد پہلی بیوی کی جائداد میں جو کہ اس کے نام ہے اور دونوں بیویوں کا حق بنتاہے یا نہیں؟اگر بنتا ہے تو براہ کرم، بتائیں کہ کتنا حق بنے گا؟
1925 مناظر
Q.
مسٹر سلیم نے ایک لیڈی سے شادی کی تھی اور کچھ عرصے کے بعد ایک بیٹی پیدا ہوئی ۔مسٹر سلیم نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی اور دوسری لیڈی سے شادی کی، دوسری بیوی سے بھی ایک بیٹی ہوئی۔ پہلے مسٹر سلیم کا انتقال ہوا اور کچھ دنوں کے بعد اس کی دوسری بیوی کا بھی انتقال ہو گیا ۔ تمام جائداد سلیم کے نام ہیں۔ پہلی بیوی نے سلیم کی جائداد میں سے کوئی حصہ لینے سے انکار کردیا۔ سوال یہ ہے کہ دوسری بیوی کا حصہ اس کی اپنی بیٹی کو ملے گا یا دونوں بیٹیوں اور پہلی اور دوسری بیوی کے درمیان تقسیم کیا جائے گا؟ چونکہ جائداد دونوں بیٹیوں کے والد (سلیم ) کے نام ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں بیویوں سے سلیم کا کوئی بیٹا نہیں ہے۔
1969 مناظر
Q.
قبر کتنی گہری اور کشادہ ہونی چاہئے؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں جوا ب دیں۔
4155 مناظر
Q.
ایک عورت کے شوہر کا انتقال ہوگیا اس کی میراث کیسے تقسیم ہوگی اس کے کوئی اولاد نہیں ، اس کے کل رشتہ دار ایک بیوی ایک بھائی اورماں بیوہ۔
4172 مناظر
Q.
میرے بھائی کے پاس ایک رہائشی عمارت ہے، وہ اسے اپنے فراد خانہ میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، بیوی، دوبیٹیاں اور ایک بیٹے ہیں، سبھی کی شادی ہوچکی ہے۔اپنے لئے وہ کتنا حصہ رکھ سکتے ہیں؟ کوئی حد؟ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔
1946 مناظر
Q.
میں صدیقی ابن شیخ معین الدین ہوں ۔ والد کے انتقال کے بعد مجھ کو ان کی ملازمت ملی ہے۔ ملازمت ملنے سے میں بھائی بہن اور والدہ کو جائداد میں سے حصے دینا نہیں چاہتا ہوں۔ الحمد للہ، میں ہر ماہ خرچ کے لئے پیسے دیتا ہوں۔
1723 مناظر
Q.
براہ کرم، یہ بتائیں کہ جو لوگ پکی قبر بناتے ہیں ، کیا وہ صحیح ہے یا غلط ؟ اور جو لوگ قبر پکی تو نہیں بناتے ہیں ، لیکن اس کی دیکھ بھال اس طرح کرتے ہیں کہ اسے خراب ہونے نہیں دیتے ، اس قبر کو مٹی سے صحیح کرتے رہتے ہیں، کیا یہ ٹھیک ہے یا غلط ؟
1402 مناظر
Q.
محمد اورعقیل دوبھائی تھے ، جن میں سے عقیل اپنے اہل و اعیال کے ساتھ پاکستان ہجرت کر گئے، کچھ دنوں پہلے محمد لاولد انتقال کرگئے۔ ہندوستان میں ان کی پھوپھی زاد بہن کا بیٹاموجود ہے۔ براہ کرم، یہ بتائیں کہ محمد کی جائداد کا شرعی حقدار کون ہوگا؟ اگر شرعی حق عقیل کی اوالادوں کو پہنچتاہے تو کیا وہ اس جائداد کو فروخت کرکے اس کے پیسے غیر قانونی طور سے منتقل کرسکتے ہیں؟ اور اگر نہیں تو کیا پھوپھی زاد بہن کے بیٹے کو کچھ حق پہنچتاہے؟ براہ کرم، اس سلسلے میں شرعی حکم بتائیں۔
1075 مناظر
Q.
میرے والد کے پاس گیارہ ایکڑ زمین تھی اور ہم آٹھ بہن اور ایک بھائی (صرف میں) ہیں، والد کا انتقال ہوگیاہے، والدہ حیات سے ہیں، براہ کرم، زمین کی تقسیم کس طرح ہوگی؟
2280 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں قرآن او رحدیث کی روشنی میں کہ زید کا انتقال ہوگیا ہے اوراس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے تینوں بچے نابالغ ہیں زید کی ملک میں کچھ بھی نہیں ہے۔ زید کی والدہ او رپانچ بھائی بھی ہیں جو کہ ایک ہی مکان میں رہتے ہیں یہ مکان زید کے والد کا تھا مگر والدہ کے نام ہے، زید نے اپنی بیوی کا مہر ادا نہیں کیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ زید کا قرضہ اور اس کی بیوی کا مہر اس حالت میں ادا کرنے کی کس کی ذمہ داری ہے؟
1742 مناظر
Q.
زید کے ایک بیٹا اور تین بیٹیاں تھیں، زید نے اپنی زندگی میں اپنی خوشی سے تمام جائیداد اور تمام کاروبار اپنے اکلوتے بیٹے کے نام کردی اور بیٹوں سے کہا کہ میری جائیداد میں سے تمھارا کوئی حصہ نہیں ہے، تمام جائیداد میرے بیٹے کی ہے۔ شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے کہ کوئی شخص اپنی جائیداد کسی ایک کے نام کردے دوسرے حصہ داروں کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہوتا ہے؟
2183 مناظر
Q.
ہم چار بھائی (شادی شدہ) اور ایک بہن (شادی شدہ) ہیں، ہمارے ماں باپ دونوں زندہ ہیں اور اب ہمارے ساتھ رہتے ہیں۔ میرے والدکی بہت زیادہ پینے کی عادت کی وجہ سے ہم چار بھائی اور ایک بہن اورماں نے ان کو (والد) اوران کے گاؤں کو چھوڑ دیا ، اور ایک دوسرے شہر میں کاروبار شروع کیا والدسے کوئی مدد لئے بغیر ۔تین یا چار سال کے بعد میرے والد نے بھی اپنا گاؤں چھوڑدیا انھوں نے بھی ہمارے کاروبار میں گزشتہ دو سال سے شمولیت اختیار کی۔ شریعت کے مطابق ہم کو ہماری پراپرٹی سے ترکہ کیسے ملے گا؟میرے والد کے بھائی اور بہنیں میرے دادا کی پراپرٹی سے ترکہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، اس لیے زیادہ تر ہم کوہمارے آبائی وطن یعنی ہمارے والد کی طرف سے کچھ بھی وراثت میں نہیں ملے گا۔ ہم کو ہماری پراپرٹی سے ترکہ کیسے ملے گا؟
2091 مناظر
Q.
ایک شخص کا اتنقال ہوگیا، پسماندگا ن میں، اس کی بیوی ، تین بیٹیاں ، دو شادی شدہ بھائی، پانچ شادی شدہ بہنیں ہیں، کوئی بیٹا نہیں، کوئی والد نہیں، کوئی والدہ نہیں۔ براہ کرم، بتائیں شریعت میں میراث کیا ہوگا؟
1146 مناظر
Q.
میرے والدکہتے ہیں کہ وہ مجھ کو وراثت میں میرا حصہ نہیں دیں گے، کیوں کہ ان کو یقین ہے کہ میرے پاس پیسہ ہے اور ان کے بچے جو کہ ان کی دوسری بیوی سے ہیں وہ مال دار نہیں ہیں،اس وجہ سے وہ میری وراثت کا حصہ بھی ان ہی کو دیں گے۔ برائے کرم مشورہ عنایت فرماویں۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ?میں نے تمہیں عاق کیا?۔
2611 مناظر
First
Previous
57
58
59
60
61
Next
Last