دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سروگیسی (کرایہ کی کوکھ)ٹیسٹ ٹیوب بچہ پیدا حاصل کرنے کے لیے ایک نئی ٹکنالوجی ہے ، جس کے اندر جنین کو دوسری عورت کی بچہ دانی میں رکھا جاتا ہے یعنی شادی شدہ بیوی کے ذریعہ سے نہیں بلکہ بیوی کے علاوہ کسی اور عورت کے ذریعہ سے جس کے اندر کسی طرح کے جسمانی تعلق قائم کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔جنین ٹیسٹ ٹیوب میں بڑھتا ہے شوہر کی منی اور بیوی جس کی بچہ دانی الجھن اور پیچیدگی کی وجہ سے نکال لی گئی ہے، اس کا بیضہ لے کرکے ۔اس کے بعد اوپر مذکور جنین دوسری عورت کی بچہ دانی میں رکھا جاتا ہے اور وہ عورت اس کو عام طریقہ پر جنم دیتی ہے۔میرا سوال ہے کہ کیا یہ طریقہ شریعت میں جائز ہے تو کیا اس صورت میں یہ جنین ان عورتوں کی کوکھ میں بھی رکھاجاسکتاہے جن سے نکاح کرنا حرام ہے؟ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
7767 مناظر
Q.
میں نے سنا ہے کہ کیمرہ والا موبائل رکھنا حرام ہے اور جن اماموں کی جیب میں کیمرہ والا موبائل رکھا ہوتا ہے نہ تو ان کی نماز قبول ہوتی ہے اور نہ ہی دعا۔ کیا یہ حقیقت ہے؟ یہ بتائیں کیا کیمرہ والا موبائل جیب میں رکھنا ہر صورت میں حرام ہے یا کسی صورت میں جائز بھی ہے؟ اگر کسی صورت میں جائز ہے تو وہ صورت بتائیں؟
4318 مناظر
Q.
یوزک کے بارے میں کوئی واضح آیت یا حدیث بتائیں۔ میں تو اشارے سے بھی مطمئن ہوں مگر وہ مسلمان بھائی جو اس بات پر بضد ہیں کہ قرآن و حدیث میں کہیں واضح طور پر میوزک کو منع نہیں کیا گیا۔ میں دراصل ایسے کچھ بھائیوں کو سمجھانا چاہتاہوں مگر میرے پاس علم بھی نہیں اور کوئی واضح آیت اور حدیث بھی نہیں۔ دوسری طرف چند آیت اور حدیث ہیں مگر ان سے بھی مطلب واضح نہیں ہوتا جیسے آپ ہی کے ایک فتوے میں آیت او رحدیث لکھی ہیں۔ اگر میرا سوال آپ کو سمجھ میں نہ آئے تو میوزک کی حرمت کے بارے میں ایک واضح حدیث اور آیت تحریر کردیں۔
4770 مناظر
Q.
آج کل لوگ بغیر کوئی آفس بنائے ہوئے پھرتے رہتے ہیں اور دوسرے ایجنٹوں کے رابطہ میں رہتے ہیں اور گراہکوں کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور بہت زیادہ چار ج لیتے ہیں ۔کیا یہ اسلام میں حلال ہے ؟ (۲)ایجنٹ کا چارج معاملہ کی مالیت کے اعتبار سے بدلتا رہتاہے (زیادہ سے زیادہ نصف فیصد، ایک یا دو فیصد)۔جب ایک مرتبہ معاملہ مکمل ہوجاتاہے تو مشتری بائع کو پیشگی رقم دیتا ہے اور مشتری کو پوری ادائیگی کرنے کے لیے ایک وقت دیا جاتاہے۔ اگر مشتری متعین تاریخ تک ادائیگی نہیں کرتا ہے تو کیا پیشگی ادا کی ہوئی رقم ضبط ہوجائے گی؟ یعنی بائع وہ رقم مشتری کو واپس نہیں کرے گا،کیا یہ اسلام میں جائز ہے؟(۳)مشتری بائع سے ایجنٹ /دلال کے ذریعہ سے ملتا ہے۔ معاملہ مکمل کرلیا گیا تھا اورمشتری نے بائع کو ایڈوانس رقم دے دی تھی، لیکن ایجنٹ کے چارج کا ذکر نہیں کیا تھا۔ بعد میں اس نے دو فیصد پر اصرار کیا جوکہ ایک کم مالیت کے معاملہ پر ہے۔ کیا ایجنٹ حق بجانب ہے اور اس کا دلالی مانگنا جائزہے؟ (۳-الف)مشتری نے مالی پریشانی کی وجہ سے ادائیگی کی آخری تاریخ سے پہلے معاملہ ختم کردیا تھا، اور بائع ایڈوانس رقم واپس کرنے پرتیار ہوگیا، لیکن ایجنٹ دگنی دلالی مانگتا ہے۔ کیا ایجنٹ کے لیے دلالی لینا حلال ہے جب کہ لین دین ختم ہوگیا ہے،اور دوگنی؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
2294 مناظر
Q.
اسلام میں گانا بجانا حرام ہے۔ احادیث سے وضاحت کیجئے ان کا حوالہ بھی بتادیں ۔
16365 مناظر
Q.
کیا کہتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ ایک مسجد میں نماز کے دوران موبائل کی گھنٹی بجنے پر امام صاحب نے اس شخص سے کھڑے ہوکر سب سے معافی مانگنے کو کہا او راعلان کیا آئندہ کسی بھی آدمی کا موبائل بولا تو اس کو کھڑے ہوکر سب سے معافی مانگنی ہوگی؟
1727 مناظر
Q.
جناب میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہندوستان میں خاص طور پر یوپی میں ادیب ، ادیب ماہر، ادیب کامل یا ادیب معلم کا پرچہ اردو جاننے والے لوگ، طلبہ سے پرپرچہ کے حساب سے پیسے لے کر لکھتے ہیں۔ کیا اس طرح پیسے دے کر اور لے کر لکھوانا اور لکھنا صحیح ہے؟برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1979 مناظر
Q.
میری کمپنی میڈیکل خرچ کی سہولت دیتی ہے جس کے تحت ہم رقم کی بل جمع کرکے ایک متعین رقم حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ متعین رقم ہر ایک ملازم کو دی جاتی ہے اور سال کے اخیر میں اگر کسی ملازم نے اپنی رقم نہیں نکالی ہے تو اس کی میڈیکل کی رقم ختم ہوجائے گی۔میں نے اپنی میڈیکل کی رقم جعلی بل جمع کرکے داخل کی ہے، تاکہ مجھے میری رقم اس کو ختم ہونے سے پہلے مل جائے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ کیا یہ میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟ کیا میں یہ رقم اپنے روزانہ کے اخراجات کے لیے استعمال کرسکتا ہوں؟
1710 مناظر
Q.
تصویر کے بارے میں کوئی مستند حدیث شریف کے بارے میں بتائیں؟
1949 مناظر
Q.
سالگرہ پر کیک کاٹنا کیسا ہے؟ کیا یہ یہود و نصاری کا طریقہ ہے؟ دلیل کے ساتھ جواب دیجئے گا؟
3097 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں نے آپ کے ایک جواب میں پڑھا ہے کہ اسلام میں ویڈیو بنانا جائز نہیں ہے میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کیوں کہ میں جانتاہوں کہ دارالعلوم دیوبند شریعت اسلام سے باہر کی بات نہیں کرتاہے۔ لیکن مجھے اپنے دوست کو باور کرانا ہے اس لیے میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ مجھے قرآن اورحدیث سے اس کا کوئی ثبوت پیش کردیں اردو ترجمہ کے ساتھ؟
2061 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں ہمارا کمپیوٹر دیزائننگ کا تقریباگیارہ سال سے کام ہوتاہے جس کے اندر تصویر جاندار غیر جاندار دونوں کا استعمال ہوتاہے اور ہم کو اس کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔ اس لیے ہم آپ سے پوچھتے ہیں کہ یہ کام صحیح ہے یا نہیں؟
1498 مناظر
Q.
تاخیر سے حمل قرار پانے کے لیے پیدائش کنٹرول گولی کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
1749 مناظر
Q.
کیا ان چیزوں کی تصویریں جس میں روح نہیں ہوتی ہے ان کی اجازت ہے؟اس صورت میں کیا مسئلہ ہے اگر آنکھ موجود ہے چیز پر جیسے کہ کار، سورج وغیرہ تو کیا اس کو تصویر سمجھا جائے گا یا کہ نہیں؟
1795 مناظر
Q.
کیا ہم بینک سے ہوم لون لے کر مکان خرید سکتے ہیں؟کیوں کہ مغربی ممالک میں مکان خریدنا بہت مشکل ہے۔ میں کناڈا کا رہنے والا ہوں اگر مجھے یہاں پر مکان خریدنا ہو تو کیا میں بینک سے لون لے کر خریدسکتاہوں؟ آپ یہاں کے تمام ہوم لون کے بارے میں واقف ہوں گے۔ اور کیا یہ سود (ہوم لون) ہے ۔ برائے کرم مجھے بتائیں۔
2365 مناظر
Q.
جوا کیا ہے خاص طو رپر کرکٹ میچ میں؟ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ہم میچ بھی کھیلیں اور جوا بھی نہ ہو؟
7365 مناظر
Q.
محصول کے متعلق میرا ایک سوال ہے۔ شرعی ٹیکس کیا ہیں جن کو اسلامی حکومت رعایا پر لگاسکتی ہے؟میں حنفی فقہ میں دلچسپی رکھتاہوں۔ (۲)دوسرے یہ کہ میں کاروبار کے لین دین اور حنفی نقطہ نظر کے مطابق محصول کے بارے میں پڑھنے کا خواہش مند ہوں۔ اگر آپ مجھے اس سے متعلق ذرائع کے بارے میں بتادیں جیسے کتابیں، انٹرنیٹ ویب سائٹیں وغیرہ تو میں آپ کا احسان مند ہوں گا۔
1639 مناظر
Q.
سب سے پہلے تمباکو کی دریافت حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے امریکیوں اور مایا تہذیب کے ذریعہ سے ہوئی تھی۔لیکن دنیا والوں کے سامنے تمباکو کا انکشاف کرسٹوفر کولمبس اور یورپیوں نے 1947 ADکے بعد کیا۔اس وقت پوری دنیا میں تمباکو کی مارکیٹ کھربوں ڈالر میں پھیلی ہوئی ہے اور اس کے سب سے بڑے گراہک تیسری دنیا (ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ترقی پزیراور غیر ترقی یافتہ ممالک)کے لوگ ہیں۔جدید تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ کینسر پیدا ہونے کا سب سے بڑا سبب تمباکو ہے نیز یہ پھپھڑے اور دل کی بیماریوں میں بھی بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ معزز علمائے کرام کو قرآن و حدیث اور سنت کی روشنی میں براعظم ایشا کے مسلم عوام کو اس لعنت سے روکنے کے لیے فتوی جاری کرنا چاہیے اور احکام کو نافذ کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔آپ کا فتوی انڈیا کے مسلمانوں نیز پوری دنیا کے مسلمانوں میں بہت ساری اچھی چیزیں لائے گا اور اس سے کروڑوں زندگیاں بچ جائیں گی۔
1915 مناظر
Q.
کیا گانے کے طرز پر نعت پڑھنا جائز ہے جس کے پس منظر میں اللہ کا ذکر ہو؟
3416 مناظر
Q.
میں قرآن اور حدیث کی روشنی میں فتوی لینا چاہتاہوں۔ پیشہ کے اعتبار سے میں ایک ڈاکٹر ہوں۔ میرے پاس کوئی ڈگری یا ڈپلوما نہیں ہے۔ میں مریضوں کودوا اپنے ماسٹر کے بورڈ کے تحت دیتاہوں۔میں مریضوں کودوا دینے کا یہ کام اپنے ماسٹر کی اجازت سے کرتاہوں۔ میں اس کام سے پیسہ کماتاہوں۔ قانونی طور پر یہ کام درست نہیں ہے کیوں کہ میں نے کوئی بھی طبی کتاب نہیں پڑھی ہے اور میں کبھی بھی کسی میڈیکل کالج میں نہیں پڑھا ہوں۔ بہت سی مرتبہ مجھے گورنمنٹ میڈیکل آفیسروں کو اپنا کلینک چلانے کے لیے پیسہ دینا پڑتا ہے۔ ہندوستان کا قانون مجھے اور میری طرح کے دیگر ڈاکٹروں کو جھولا چھاپ ڈاکٹر کہتاہے۔ یہ میری صورت حال ہے اور میرے سوالا ت درج ذیل ہیں: (۱)کیا یہ پیسہ جو کہ میں اوپرمذکور طریقہ پرکماتاہوں میرے لیے حلال ہے یا حرام ہے؟ (۲)کیا اسلام میں کوئی شرط ہے کہ میں ان سب کے باوجود بھی اپنا کلینک گورنمنٹ میڈیکل آفیسروں کو رشوت دے کر کے چلا سکتا ہوں؟ (۳)اگر اسلامی قانون کے مطابق ....
3036 مناظر
First
Previous
136
137
138
139
140
Next
Last