دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 754
عبادات >> حج وعمرہ
Q.
میری عمر اکتیس سال ہے۔ میرا سر سامنے سے گنجا ہے۔ میں ہیئر پیس (بالوں کی ٹوپی) پہنتا ہوں جو انسانی بالوں کی بنی ہوئی ہے ، لیکن میرے اپنوں بالوں سے نہیں بنی ہوئی ہے۔ میں نے حال ہی میں عمرہ کیا اور اس کے بعد کناروں سے اپنے بال اتروائے۔ میں نے ہیئر پیس پہنے ہوئے عمرہ کیا۔ کیا میرا عمرہ صحیح ہوا؟ کیا سر پر ہیئر پیس پہننے کی حالت میں عمرہ کرنا درست ہے؟
289 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص عمرہ مکمل کرنے کے بعد مزید طواف کرنا چاہے تو اس کو احرام اتار دینا چاہیے؟ نیز، کیا یہ ضروری ہے کہ مسجد عائشہ (رضی اللہ عنہا) جا کر دوبارہ احرام باندھے؟ کیا اس سلسلے میں کوئی حدیث ہے کہ میقات (مسجد عائشہ) جانا ضروری ہے؟
494 مناظر
Q.
حج یا عمرہ کے سفر میں کیا ہم کسی ایسے شخص کی طرف سے عمرہ کرسکتے ہیں جو انڈیا میں اپنے گھر پر ہو؟مکہ میں مسجد عائشہ میں موجود ایک مفتی صاحب نے بتایا کہ ہم ایسے زندہ شخص کی طرف سے عمرہ نہیں کرسکتے جو خود مکہ آکر عمرہ کرنے کے قابل ہو۔
211 مناظر
Q.
ہم ایک آدمی کو چندوں کے پیسوں سے حج پر بھیجنا چاہتے ہیں ، وہ آدمی کافی دنوں سے بچوں کو دینی تعلیم دے رہا ہے۔ وہ آدمی اپنی فیملی کے ساتھ کرایہ کے مکان پر رہتا ہے اور اس کی مالی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ کیا وہ اس صورت میں حج کرسکتا ہے؟
219 مناظر
Q.
ہوائی جہاز کے ذریعہ مدینہ سے جدہ اور پھر وہاں سے مکہ جانا ہے۔جب آپ ہوائی جہاز میں ہوں گے اسی وقت میقات آجاتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے کہ مدینہ میں ہوٹل کے اندر ہی ہوائی جہاز پر سوال ہونے سے پہلے احرام پہن لے اور عمرہ کی نیت کرلے؟ یا یہ ضروری ہے کہ ٹیکسی کے ذریعہ میقات پر احرام باندھنے کے لیے جائے اور پھر ایرپورٹ پر آئے؟ جب ہم پہلا عمرہ کر کے مکہ میں ہوں اور دوسرا یا تیسرا عمرہ کرنا چاہیں تو کیا مسجد عائشہ (رضی اللہ عنہا) اس عمرہ کی نیت کریں ؟ کیا دوسرا یا تیسرا عمرہ کرنے کا یہ صحیح طریقہ ہے؟
341 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہٴ ذیل کے بارے میں کہ زینب ایک بیوہ ہے۔ وہ اپنی بہو یا داماد کے والدین کے ساتھ حج کو جانا چاہتی ہیں۔ ان کا بیٹا اور داماد معاشی طور پر اس قابل نہیں کہ وہ انھیں حج کرانے لے جائیں۔ از روئے شریعت اس صورت حال میں کیا اپنی بہو یا داماد کے والدین کے ساتھ ان کا حج میں جانا جائز ہوگا؟
291 مناظر
Q.
ہم مدینہ منورہ کی زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں مشورہ دیں۔ میں نے فضائل حج میں مذکور مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کے آداب کا مطالعہ کیا ہے۔ میں زیارت اور مدینہ کے تاریخی واقعات (خصوصاً مسجد نبوی )کے متعلق تفصیل سے جاننا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین کتابوں کی طرف رہ نمائی فرمائیں کیوں کہ اب بہت زیادہ توسیع و تعمیر ہوچکی ہے اور مسجد نبوی کے اندر مقامات کی تعیین مشکل ہوگئی ہے اور اس موضوع جو اکثرکتابیں ہیں وہ بہت پہلے لکھی گئی ہیں۔ براہ کرم، مجھے کسی نئی کتاب کا پتہ بتائیں جس میں مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات مل جائیں۔
711 مناظر
Q.
میں درج ذیل سوال کرنا چاہتا ہوں۔ زید کی عمر ۸۰/سال ہے اور انھیں دائیں پیر میں VARICOSE VAINS کی بیماری ہے۔ اس بیماری میں پیر کی رگیں ڈھیلی ہوجاتی ہیں اور خون ان رگوں میں جمنے لگتا ہے جس کی وجہ سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ خون کے جماؤ سے بچنے کے لیے زید کو ران سے لے کر ٹخنوں تک ہر وقت الاسٹک اسٹاکنگ کا موزہ پہننا پڑتا ہے۔ یہ اسٹاکنگ موٹے سوت کا ہوتا ہے اور یہ رگوں کو باندھ کران کی جگہ پر رکھتا ہے۔ اسٹاکنگ سے پنجے ڈھکے ہوئے نہیں ہوتے(کھلے رہتے ہیں)۔ احرام کے دوران اس اسٹاکنگ کے پہننے کے جواز و عدم جواز کے سلسلے میں علماء کیا فرماتے ہیں؟
246 مناظر
Q.
میرے چچا میری دادی اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔ کیا وہ دونوں ایک ساتھ حج کو جاسکتے ہیں؟ جانے سے پہلے کیا ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کا عقیقہ کرلیں؟ وہ چِٹ فنڈ میں دس ہزار روپئے جمع کرتے تھے، انھیں آٹھ ہزار روپئے واپس ملے ، اس رقم کو انھوں نے ایک دوست کو بلا سود کے دیدیا ۔ لہٰذا کیا اس دوست سے وہ رقم لے کر اس رقم کو وہ حج میں استعمال کرسکتے ہیں؟
276 مناظر
Q.
ایک آدمی نے مجھے بتایا کہ عمرہ (طواف و سعی) مکمل کرنے کے بعد کسی سے مدد لینے کے بجائے میں اپنا سر خود ہی حلق کرسکتا ہوں۔کیا ایسا کرنا درست ہے؟ نیز، عمرہ کے بعد کیا داڑھی کے بال بھی کاٹنا چاہیے یا اس کا کاٹنا ضروری نہیں ہے؟ حال ہی میں میں نے عمرہ کیا اور عمرہ کے بعدمروہ پر کوئی شخص میرے داڑھی کے بال کاٹنے کے لیے تیار نہیں ہوا۔
563 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ کمپنی کا آفاقی ملازم دوسرے تیسرے دن مکہ جاتا ہے، کیا ہر مرتبہ احرام و عمرہ لازم ہے؟ جب کہ بعض مرتبہ وقت بھی نہیں ہوتا۔ اور اگر کوئی لمبے وقفے کے بعد جاتا ہے تو کیا حکم ہے؟ کمپنی سے وقت محدود ہوتا ہے۔ دونوں کا حکم مفصل اور مدلل بیان فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔
455 مناظر
Q.
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میونسپلٹی کے لحاظ سے منیٰ اب مکة المکرمہ کا حصہ ہے؟ یا انتظامی حدود یا کسی اور معیار سے وہ اب ایک مستقل شہر ہے؟ ہم یہ سوال اس لیے اس لیے کررہے ہیں تاکہ یہ واضح ہوجائے کہ حج کے دوران کیا طریقہٴ کار اپنایا جائے؟
254 مناظر
Q.
جو شخص پہلی بار حج یا عمرہ پر جائے تو کیا اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ چالیس نماز یں مسجد نبوی میں ادا کرے؟ کیا مسجد نبوی میں چالیس نمازیں ادا کرنا حج یا عمرہ کے لیے ضروری ہے؟یا یہ سنت ہے یا مستحب؟اگر کوئی حج یا عمرہ میں جائے اور مسجد نبوی میں چالیس نمازیں ادا نہ کرے تو کیا اس کا حج یا عمرہ ادا ہوگیا؟
550 مناظر
First
Previous
36
37
38