دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1547
متفرقات >> دعاء و استغفار
Q.
میں محمد سجادالدین حنفی مسلک سے ہوں او راللہ کے کرم سے دعوت تبلیغ کے کام سے بھی جڑا ہوں۔ فی الحال میں ایک کالج میں ڈھائی سال سے لیب ڈیمونسٹریٹر کی نوکری کررہا ہوں، میری تعلیم 2004میں مکمل ہوگئی اس کے بعد سے میں نے خلیجی ممالک جانے کی بے جوڑ کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل پائی۔ ہر بار یوں ہوا کہ اللہ کے کرم سے ہر کمپنی کا انٹرویو پاس ہوجاتا ہوں میڈیکل بھی پاس ہوجاتا ہوں، لیکن ویزا میں دقت آجاتی ہے، یہ سلسلہ پانچ سال سے ہوتا آرہا ہے۔ ابھی اللہ کے کرم سے ایک کمپنی کا انٹرویو فروری 2009میں پاس ہوا ہوں، آفر لیٹر ملنے کے بعد بھی انتظار کررہا ہوں، مجھے جاننا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مسئلہ ہے یا کیا گناہ میں مبتلا ہوں کیا گناہ کی وجہ سے میرے مقدر کی کمائی نہیں مل پارہی ہے؟ کچھ دعا بتائیں میری اس نوکری کے لیے آپ سے دعا کی گزارش ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط لکھ دیا ہے تو اس کے لیے مجھے معاف کر دیجئے۔
1383 مناظر
Q.
ہمارے علاقہ میں ذکری جو کہ غیر مسلم ہیں (جادو میں مہارت رکھتے ہیں)۔آج کل ایک مسئلہ چل رہا ہے یہاں تقریباً تین سو کشتیاں ہیں ۔ آج کل سمندر میں مچھلیوں کی تھوڑی کمی ہے۔ اکثر کشتیاں خالی آجاتی ہیں قریب ایک مہینہ ہورہا ہے۔ لیکن دویا تین کشتیاں ایسی ہیں کہ ہفتہ میں پانچ دن چار دن لازمی مچھلیاں لاتے ہیں۔ جس علاقہ میں دوسرے لوگ مچھلی کا جھنڈ دیکھتے ہیں دوسرے اس جھنڈ سے پکڑتے ہیں تو بے کار مچھلی ہوتی ہے جس کی مارکیٹ میں کوئی قیمت نہیں ،جب کہ ان کشتیوں میں سے کوئی جال پھینکتے ہیں تو وہ مچھلیاں پکڑتے ہیں جس کی قیمت ہوتی ہے۔ میرا دوست کہتا ہے بلکہ اکثر کہتے ہیں کہ یہ جادو کروا رہے ہیں اس وجہ سے مچھلیاں پکڑتے ہیں۔ (۱)کیا جادو سے ایسا ہوسکتا ہے کہ سارے کشتی والے مچھلی نہیں پکڑتے یہ لوگ ہفتہ میں پانچ دن چار دن لازمی پکڑتے ہیں؟ (۲)اگر جو ذکری ماسٹر قرآن کی آیات وغیرہ سے بغیر شرک کے کسی کو کچھ تعویذ دے جس سے وہ بھی مچھلی لاتا ہو تو کیا اس ماسٹر ذکر ی کے پاس جاکر یہ تعویذ لے سکتے ہیں؟ کیا اس کی اجازت ہے؟
3170 مناظر
Q.
مولانا صاحب میں کوئی پچھلے ایک سال سے کھانسی کی شکایت میں مبتلا ہوں ، ڈاکٹر حضرات سے رجوع کیا او ردوا بھی استعمال کررہا ہوں پر افادہ نہیں ہورہاہے ۔ برائے کرم میرے لیے دعا فرمادیں اور کوئی وظیفہ یا دعا تجویز فرمادیں جس سے میں شفایاب ہوجاؤں کیوں کہ شفا اللہ کے ہاتھ میں ہے ان دواؤں میں نہیں۔
1611 مناظر
Q.
جب تم کچھ بھول جاوٴ تو مجھ پہ دورد پڑھوان شاء اللہ یاد آجائے گا، کیا یہ حدیث ہے؟ اگر یہ حدیث ہے تو برائے مہربانی اس کا حوالہ بتادیں۔
5119 مناظر
Q.
کامیاب شادی شدہ زندگی کے لیے دعا۔
6160 مناظر
Q.
کیا یہ بات صحیح ہے کہ نکاح کا بہترین وقت جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد کا ہے؟(۲)میں ایک شخص کو جانتی ہوں جس کوریڑھ کی ہڈی میں گولی لگی ہے جس کی وجہ سے اس کے بدن کا آدھا حصہ فالج زدہ اور بے کار ہوگیاہے ۔ کیا ان کے لیے کوئی دعا یا عمل ہے تاکہ وہ صحت مند ہوجائیں کیوں کہ ابھی وہ جوان ہے؟برائے کرم مجھ کو اور امت کو اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
4949 مناظر
Q.
حضرت آپ مجھ کو کوئی دعا اور وظیفہ دے دیں تاکہ اللہ میرے لیے میرا کرایہ کا بزنس بطور مکمل ملکیت کے خریدنا آسان بنادے کیوں کہ میں کرایہ ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتاہوں۔ (۲)میں اور میری بیوی کالے جادو کے زیر اثر ہیں تعویذ کے بہت سارے علاج کے بعد تھوڑا اچھا ہوا لیکن آج بھی ہفتہ میں ایک دن وہ پاگل کی طرح ہوجاتی ہے۔ وہ گزشتہ سات سال سے برقعہ میں رہتی ہے، پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہے، منزل پڑھتی ہے اور کچھ دوسری دعائیں بھی پڑھتی ہے۔ الحمد للہ میری بچی عالمہ ہے اور دوسری لڑکی دارالعلوم میں ہے۔ میرے لڑکے کے لیے دعا کریں وہ بھی دارالعلوم جارہا ہے جس کا افتتاح شیخ زکریا رحمة اللہ علیہ نے کیا تھا۔ (۳)اگر ہم مکان تبدیل کرلیں تو کیا اس سے اچھا ہوجائے گا۔ ایک عرب عالم نے ہم سے کہا کہ اگر ہم اس کا معنی (تعویذ جو کہ عدد کے ساتھ بنایا جاتا ہے) نہیں جانتے ہیں تو تعویذ شرک ہے۔ ایک ہندوستانی عالم نے منی میں ہم سے کہا کہ تم گارڈن کے درخت کاٹ ڈالو اسی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے ۔کبھی میرا لڑکا جس کی عمر سولہ سال ہے ناراض ہوجاتا ہے۔ ہم سب منزل پڑھتے ہیں۔ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں او رہماری رہنمائی فرماویں۔
3378 مناظر
Q.
مفتی صاحب میری او رمیری بہن کی شادی میں بہت تاخیر ہورہی ہے اور میری بہت شدید محنت کے باوجود اب تک ایک بھی رشتہ فائنل نہیں ہوا ہے جب کہ بہت ساری جگہوں سے بات چیت ہوچکی ہے لیکن کوئی ایک بھی معاملہ آمنے سامنے کی بات پر نہیں آیا ہے۔ سب پہلی ہی بات چیت کے بعد ختم ہوجاتا ہے۔ میں واقعی پریشان ہوں۔ برائے کرم آپ مجھ کو جلدی شادی ہونے کے لیے کوئی دعا دے دیں۔
1862 مناظر
Q.
میرا بڑا بھائی جو کہ 36سال کا ہے اور بنگلہ دیش میں رہتاہے ، اس کی شادی کے لیے ہم نے گزشتہ دس سال سے بہت کوشش کی لیکن پتہ نہیں کیا ہوگیا کہ جب تمام چیزیں طے ہوگئی تھیں تو لڑکی کے گھر والوں نے منع کردیا۔وہ بہت اچھے کردا ر کا ہے ، اللہ تعالی اس کو ہدایت دے اور وہ تمام اسلامی احکام کی پابندی کرے لیکن اس نے اپنی زندگی میں کوئی ترقی نہیں کی ہے۔ برائے کرم اس کو اپنی دعا میں یاد رکھیں۔ اور ہم کو کچھ عمل دیں جس سے اس کو ترقی ملے اوراس کی شادی ہوجائے؟
1947 مناظر
Q.
میں بائیس سال کی ہوں اور واقعی کسی اچھے مرد سے شادی کرناچاہتی ہوں۔رشتے آرہے ہیں لیکن کچھ ہونہیں رہا ہے، اورنہ ہی میرے والدین بہت سیریس ہیں۔ میں نماز پڑھتی ہوں او راکثر تہجد ادا کرتی ہوں۔ مجھے بتائیں کہ جلد شادی کرنے کے لیے میں کون سی دعا اور سورت پڑھوں؟
2259 مناظر
Q.
میں رات کو سونے سے پہلے آیت الکرسی، سورہ کافرون، سورہ اخلاص، سورہ ناس اور سورہ فلق پڑھ کر سوتی ہوں۔ کیا حالت حیض میں بھی یہ پڑھ سکتی ہوں؟
5234 مناظر
Q.
میں نماز کے بعد اپنا دایاں ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھتاتھا اور یا قوی گیارہ مرتبہ پڑھتا تھا، لیکن ایک دن دبئی میں ایک مسجد کے امام صاحب نے مجھ کوایسا کرنے سے منع کیااور کہا کہ یہ حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ امام صاحب کے شبہ کا کیسے جواب دیا جائے؟
2494 مناظر
Q.
نظر اتارنے کے لیے سورہ ق کی آخری آیت پڑھ کر لال مرچ سے سات بار جھاڑ کر جلانا کیسا ہے؟ ایک عالمہ بہن نے بتایا کہ یہ عمل گورینی کے مدرسہ کے بزرگوں سے ثابت ہے؟ بہت سے دیوبندی عقائد والے اس عمل کو صحیح بتاتے ہیں۔ برائے مہربانی دلیل کے ساتھ تفصیل سے سمجھائیں تاکہ دوسروں کو بھی مسئلہ سمجھایا جاسکے؟
2633 مناظر
Q.
مفتی صاحب میری ماں کو بلڈ پریشر کی شکایت رہتی ہے کبھی بالکل ہائی ہوجاتا ہے اور کبھی لو ہوجاتاہے۔ برائے کرم کوئی ایسا ذکر بتائیں جس سے ان کا یہ مرض جاتا رہے؟
2499 مناظر
Q.
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آئے تو درود پاک پڑھنا واجب ہے؟ درود پاک زندگی میں کتنی بار پڑھنا فرض ہے؟
5202 مناظر
Q.
میرا نام عمران ہے میں بنگلور کا ہوں۔ میری عمر پچیس سال ہے۔ میں چاہتا ہوں میری شادی جلدی ہوجائے۔ مگر میرے گھر والے نہیں مان رہے ہیں او رحالات بھی مخالف ہیں۔ میرے بڑے بھائی جن کی عمر انتیس سال ہے ان کے لیے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں جب تک ان کی شاد ی نہ ہو میری شادی کا ذکر بھی نہیں ہوسکتا۔ مجھے کوئی عمل بتائیں جس سے میری شادی جلدہوجائے، بڑی مشکل ہے اپنے آپ کو سنبھالنے میں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔
1762 مناظر
Q.
میرا نام حافظ ذو النورین ہے۔ میں بارہ بنکی کا رہنے والا ہوں۔ میں اس وقت سعودی عرب میں کام کررہا ہوں۔ میں چھ مہینے پہلے یہاں پر آیا ہوں۔ میرے گھر میں بہت سی پریشانیاں ہیں۔ ہمارے اوپر بہت سا قرض ہے۔ میں بہت مشکل کے بعد یہاں پر آیا ہوں۔ لیکن انڈیا میں ایک لڑکی کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔ یہاں پر بھی اس کی یاد بہت آتی ہے۔ ذہن میں ہر وقت برے خیالات آتے رہتے ہیں۔ میرے اندر مشت زنی کی بھی عادت ہے جس کی وجہ سے میری صحت بہت خراب ہے۔ میرا کام میں من بھی نہیں لگتا ہے۔ میں بہت بڑا گناہ گار ہوں۔ میں بار بار توبہ کرتا ہوں لیکن پھر گناہوں میں پڑ جاتا ہوں۔ میں نماز کا پابند ہوں، میں قرآن بھی پڑھتا ہوں۔ مہربانی کرکے اللہ کے واسطے کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں،جس سے میں ان مشکلوں سے آزاد ہوجاؤں۔ (۱)میری ساری بری عادتیں چھوٹ جائیں۔ (۲)میرے کام میں من لگنے لگے۔ (۳)مجھے سچی توبہ نصیب ہو۔ (۴)میرے دل میں برے گندے خیال نہ آئیں۔ (۵)میرے گھر کی پریشانیاں ختم ہوجائیں۔ (۶)میرا دل یہاں پر لگنے لگے۔ (۷)میری ساری فکر دور ہوجائے۔ (۸)کسی کی بھی یاد نہ آئے۔ (۹)اللہ تعالی مجھے اس ملک میں کامیاب کرے۔ (۱۰)میری بیماری دور ہوکر میری صحت بن جائے۔ مہربانی کرکے مجھے جواب ضرور دیجئے گا۔ میں بہت پریشان ہوں۔ آپ کی دعاؤں کا طالب
3501 مناظر
Q.
میں اور میرے شوہر ایک دوسرے سے الگ ہوچکے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ میرے ساتھ اچھا معاملہ نہیں کرتے ہیں۔ اور وہ دوسری عورتوں کے ساتھ سوتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ ان کو کیسے گھر واپس لائیں گے او رمیں یہ بھی جاننا چاہتی ہوں کہ ان کو گھر لانے کے لیے کیا پڑھوں اور ان کو ان کی غلطی کا احساس ہو او روہ صرف اپنے گھر والوں کو یاد کریں اور ان سے محبت کریں اور ہمارے ساتھ رہیں۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں میں ان سب کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔
1952 مناظر
Q.
میری ساس اور نند مجھے بہت تنگ کرتی ہیں میں کیاکروں؟
6567 مناظر
Q.
میرے گھر میں کھٹمل بہت زیادہ ہیں ساری دوائی کرکے میں تھک چکا ہوں اور کافی سال سے پریشان ہوں لیکن جتنا دوائی کرتے ہیں اور زیادہ تعداد بڑھتی ہے ایک بات یہ ہے کہ یہ کھٹمل دن میں چھپ جاتے ہیں اور رات میں سونے کے وقت بہت کاٹتے ہیں اور اس کی وجہ سے گھر میں کوئی اچھی نیند سے نہیں سو پاتا او رامی کے علاوہ کوئی فجر نہیں پڑھ پاتا کیوں کہ فجر کے وقت یہ تھوڑے کم ہوجاتے ہیں تو ہم نیند میں پڑ جاتے ہیں۔ برائے کرم جواب دیں بہت پریشان ہوں۔
2641 مناظر
First
Previous
67
68
69
70
71
Next
Last