دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 248
عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
Q.
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ بریلوی اور شیعہ حضرات حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو مشکل کشا کہتے ہیں۔ کیا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو مشکل کشا کہنا جائز ہے؟ یا کسی اور نبی یا ولی کو مشکل کشا کہنا جائز ہے یا نہیں؟ اس بارے میں بریلوی حضرات مولانا حسین احمد مدنی رحمة اللہ کی ایک کتاب سلسلہ طیبہ کے صفحہ نمبر 14کا حوالہ دیتے ہیں کہ وہاں مولانا صاحب نے مشکل کشا کہہ کر مدد مانگی ہے۔ کیا یہ کتاب صحیح ہے اور کیا مولانا حسین احمد کا یہ کہنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر مولانا صاحب کا کہنا جائز ہے تو بریلویوں کا کہنا جائزکیوں نہیں؟
9079 مناظر
Q.
یہ سوال ملفوظات حکیم الامت نامی کتاب سے متعلق ہے، اسی طرح کا سوال شاید کسی بریلوی نے گھما پھرا کر آپ کی ویب سائٹ پر پوچھا ہے۔ سوال نمبر14816ہے۔ ملفوظات میں صفحہ نمبر292پر ہے۔ ملفوظات نمبر513 [ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں دروازے پر کھڑے ہوکر یا راستے میں چلتے ہوئے کسی چیز کے کھانے سے پرہیز نہیں کرتا۔ اگر کبھی اسلامی سلطنت ہو جائے تو زیادہ سے زیادہ میری شہادت قبول نہ ہوگی، عدالت میں جانے سے بچ جاؤں گا کوئی گناہ تو ہے نہیں]۔مذکورہ بالا فتوے کو لے کر بریلوی شور مچارہے ہیں کہ حضرت تھانوی کو دیوبند کے دارالافتاء والوں نے ہی فاسق کہہ دیا۔ وضاحت درکار ہے؟
3361 مناظر
Q.
یہ کیا وجہ ہے کہ سب مسلک صرف ہم احناف کے مسائل پر ہی اعتراض کرتے ہیں خصوصاً اہل حدیث کا فرقہ، چاہے وہ نماز ہو یا کوئی اور مسئلہ صرف ہماری باتیں ہی کیوں غلط ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؟
3454 مناظر
Q.
میں نے آپ کے بہت سارے آن لائن فتاوے پڑھے ہیں جس میں آپ نے شیعہ اثنا عشری کو کافر، مرتد او رزندیق قرار دیا ہے۔اب میں درج ذیل سوالات جاننا چاہتاہوں:(۱)ہماری سوسائٹی میں بہت طرح کے کافر ہیں جیسے یہودی، عیسائی، ہندو، سکھ اور قادیانی وغیرہ۔ یہودی، عیسائی، ہندو، سکھ اور قادیانی کے باالمقابل آپ شیعہ اثنا عشری کو کس درجہ میں رکھتے ہیں۔ یعنی آپ ان (شیعہ اثنا عشری )کو عیسائی، یہودی، ہندو، سکھ اور قادیانی میں سے کس کے ساتھ رکھتے ہیں؟(۲)کیا ہم مسلمانوں کوسماجی و معاشرتی تعلقات کی بناء پر شیعہ اثنا عشری کی شادی اور تجہیز و تکفین کی تقریب میں شامل ہوناجائز ہے؟کیا اپنی مساجد اور مدارس کے لیے شیعہ اثنا عشری کا فنڈ اورچندہ قبول کرنا درست ہے؟ کیا ان کے ساتھ کسی بھی طرح کا سماجی و معاشرتی تعلق قائم کرسکتے ہیں؟کیا ہم ان کا ذبیحہ کھا سکتے ہیں جیسا کہ ہم اہل کتاب کا ذبیحہ کھا سکتے ہیں؟
3640 مناظر
Q.
حضرت جیسا کہ ہم لوگ کہتے ہیں کہ یا رسول اللہ اور یا محمد یعنی یا اور اے کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے جیسے کہ ہم نماز میں جلسہ میں التحیات پڑھتے ہیں اس میں اے لکھا ہے ترجمہ میں [سلام ہو اے نبی آپ پر]۔ اس کے بارے میں رہنمائی فرماویں۔(۲)مجھ سے کچھ بریلوی حضرات کہتے ہیں کہ دیوبند نے قرآن شریف کا ترجمہ صحیح نہیں کیا ہے او رکہتے ہیں قرآن شریف میں سورہ فاتحہ میں دیوبند نے لکھا ہے (عبد اللہ یوسف علی، ایم پکتھال نے اپنے انگریزی ترجمہ میں سورہ فتح کی دوسری آیت ما تقدم من ذنبک و ما تاخر میں ذنب کا ترجمہ گناہ اور غلطی سے کیا ہے)۔ بریلوی حضرات کہتے ہیں کہ اس سورت میں یہ لکھا ہے محمد صلی اللہ علیہ کے پچھلے گناہ جو ان سے سرزد ہوئے تھے اور جو گناہ ان سے ہوں گے ان سب کو اللہ نے معاف کردیا۔ وہ کہتے ہیں کہ نبی گناہوں سے پاک ہوتے ہیں یہ تو ہم بھی مانتے ہیں لیکن ترجمہ میں یہ لکھا ہے اللہ مجھ کو معاف کرے اگر میں نے کچھ غلط کہا ہے تو وہ کہتے ہیں یہ ترجمہ غلط ہے ، کنز الایمان صحیح ہے۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
3891 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ لوگ اہل حدیث کے علماء سے آمنے سامنے بات کیوں نہیں کرتے کیوں کہ جب میں حج وعمرہ کے لیے گیا تھا وہاں دیکھاان کے ہی عالم بات کررہے ہیں اور سارے مجمع کے سامنے چیلنج کرتے ہیں کوئی بھی آکر بات کرے۔ اور اس طرح سے سارے مجمع کا ذہن خراب کرتے ہیں اور اس سے بھی زیادہ دکھ اس وقت ہوتا ہے جب دیوبند سے فارغ علماء ان کی ہاں میں ہاں کرتے ہیں۔ یہاں تک بات کہتے ہیں کہ ابو حنیفہ کوئی نبی تو نہیں جو ساری بات ان کی مانی جائے، گویا سارے مسئلے کے اندر ہی یہ بات ہے۔
2748 مناظر
Q.
میری ملاقات ایک اہل حدیث سے ہوئی وہ کہہ رہا تھا کہ وہ دو رکعت نفل نماز جو کہ ہم وتر کے بعد پڑھتے ہیں اس کا پڑھنا غلط ہے۔ اس نے ایک حدیث بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ وتر کو آخری نماز بناؤ۔ برائے کرم آپ مجھ کو مناسب حدیث اور حوالوں کے ساتھ جواب عنایت فرماویں تاکہ مجھ کو حقیقت معلوم ہوجائے اور دوسروں کو بھی مطلع کرسکوں۔
3495 مناظر
Q.
کیا کہتے ہیں علمائے دیوبند اس مسئلہ پر کہ وہابیت کیا ہے؟ کیا علمائے دیوبند کا بھی وہی عقیدہ ہے جو وہابیوں کا ہے؟ اگر نہیں تو یہ وہابی کیسا فرقہ ہے؟
5921 مناظر
Q.
میں نے مولانا شاہ احمد رضا خان کی کتاب حسام الحرمین کا مطالعہ کیا پھر اس کتاب کے جواب میں دیوبند کی لکھی ہوئی کتاب المہند کا مطالعہ کیا۔ المہند جو دیوبند نے شائع کی وہ تو خلاصہ ہے۔ میں وہ فتوی جو علمائے عرب نے دیا تھا وہ پڑھنا چاہتاہوں۔ کیا اس کا اردو ترجمہ بازار میں دستیاب ہے؟ اگر ہے تو مجھے اس سلسلہ میں آپ کی مدد چاہیے۔
4907 مناظر
Q.
قادیانی کون ہیں برائے کرم ان کی اصلیت کے بارے میں تفصیل بتائیں؟
7095 مناظر
Q.
میری عمر 37سال ہے ابھی تک غیر شادی شدہ ہوں میں ایک شیعہ گھرانہ میں پیدا ہوا اور ہماری فیملی کٹر نہیں ہے۔ میرے ابو ہاتھ باندھ کر نماز پڑھتے ہیں، ہم لوگ صرف محرم کو دس دن مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتے ہیں اور میں 2001کے محرم تک مجلس جلوس ماتم میں شریک ہوتا رہا اس سے زیادہ نہ تو میں کبھی شیعہ حضرات سے ملا اور نہ ہی کوئی اور عقائد میرے ذہن میں آئے۔ مگر 2002میں میں نے ماتم چھوڑ دیا کیوں کہ مجھے اس کا فلسفہ سمجھ میں نہیں آیا اور پھر مجلس میں کوئی آیت کہیں سے پڑھ کر کوئی آیت کہیں سے ملا کر اپنی بات میں وزن پیدا کرنے سے بھی میری روح خاطی ہوگئی۔ اس طرح ہر نئے سال میں میں ان سے تائب ہوتا گیا۔ میں نے کبھی کوئی اہل تشیع کی کتب کا مطالعہ نہیں کیا۔ 2005میں میں عمرہ پر گیا تو بغیر کسی بھی فقہ کی کتب کے مطالعہ کے مجھے اللہ کے ہر چیز کا مالک اور مددگار ہونے کا ایمان اور یقین ہوگیا۔ اس وقت سے میں نے یا علی مدد کہنا بھی چھوڑ دیا اور صرف اس عقیدے کا ہوگیا ہوں کہ سب کچھ اللہ ہی ہیں اور کوئی اور نہ مدد کرسکتا ہے اور نہ کرتا ہے۔ ...
2993 مناظر
Q.
میرا سوال دارالافتاء دیوبند (انڈیا) سے یہ ہے کہ آپ نے ایک فتوی میں محمد بن عبدالوہاب کو? رحمة اللہ علیہ? لکھا ہے، لیکن المہندعلی المفند میں خلیل احمد سہارنپوری نے یہ کہا کہ وہ(اپنی جماعت کے علاوہ کو) واجب القتل اور ان کے مال و اسباب کو حلال سمجھتے تھے اور عورتوں کو قیدی بناتے تھے اور بھی بہت ساری غلط باتیں لکھیں ہیں خلیل سہارنپوری نے، اور اس کتاب میں آپ اپنے آپ کو وہابی بھی ماننے سے انکار کرتے ہیں،اور ان کے خلاف بہت سی باتیں آپ لوگوں نے کہی ہیں۔ تو یہ کیا معاملہ ہے کہ ایک طرف تو آپ محمد بن عبدالوہاب کو رحمة اللہ علیہ لکھتے ہیں دوسری طرف ان پربہتان لگاتے ہیں؟
3114 مناظر
Q.
اہل حدیث (وہابی) ایک فرقہ ہے ۔ہم نے ان کے بارے میں سنا ہے کہ یہ گمراہ ہیں، چونکہ یہ کسی حد تک پھیل رہا ہے۔ آپ ان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں، دوٹوک الفاظ میں جواب دیں؟
3351 مناظر
Q.
برائے کرم مجھے غیر مقلد(اہل حدیث) کے بارے میں پوری جانکاری دے دیں، یہ لوگ کہاں سے روشنی میں آئے؟ یا مجھ کو کسی ویب سائٹ کا پتہ بھیج دیں جہاں سے میں اپنے تمام شکوک کو رفع کرسکوں اور اپنے آپ کو اس فتنہ سے بچاسکوں۔
2854 مناظر
Q.
میں محمد شاداب خان مرادآباد (یوپی)کا رہنے والا ہوں۔ میں جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہوں۔ان دنوں ہمارے ہاسٹل کی زندگی بہت شکستہ حال چل رہی ہے، کیوں کہ یہاں پر کچھ لوگوں کی ایک جماعت اصل اسلامیت کی علت بیان کرتے ہیں۔وہ لوگ دراصل اہل حدیث ہیں۔ وہ لوگ یہاں پڑھنے والوں کے ذہن ہمارے موجود مسلک سے اہل حدیث کی جانب پھیر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ جو کچھ ہم کررہے ہیں وہ اصل اسلام نہیں ہے، بلکہ یہ غلط تصورات اور غلط اعتقاد کا مجموعہ ہے۔ عام طور پر میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس طرح کی چیزوں کے پیچھے اصل وجہ کیا ہے اور ہم اپنا موجودہ ایمان کیسے بچاسکتے ہیں؟ میرے علم کے مطابق وہ لوگ ہمارے معتبر علماء کی کتابوں سے حوالہ نکالتے ہیں اور اس کے اوپر غلط تصور پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ برائے کرم مجھے بہترطریقہ بتائیں جس کے ذریعہ سے ہم لوگ اپنے آپ کو ان سے بچا سکیں۔
2285 مناظر
Q.
عبدالوہاب نجدی کے بارے میں کیا حکم ہے ، شہاب ثاقب اور المہند میں اسے خارجی او رخبیث لکھا ہے۔ امام ابن عابدین الشامی نے عبدالوہاب نجدی کی مخالفت کی دونوں میں سے کون حق پر ہے؟
3103 مناظر
Q.
ہماری سوسائٹی میں ایک شخص رہتا ہے جو کہ پوری سوسائٹی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔عملی طور پر وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزار رہا ہے، وہ غریبوں کی مدد کرتا ہے اورایک بڑی خطیر رقم مدارس کو عطیہ کرتا ہے۔ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت پر پورا یقین رکھتا ہے، لیکن وہ مرزا غلام احمد قادیانی او راس کے ماننے والوں کو مسلمان تصور کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مسلم علماء پورے انڈیا (ہندو پاک) میں برٹش گورنمنٹ کے خلاف اپنے مختلف نظریات کی وجہ سے مرزا غلام احمد قادیانی کے مخالفبن گئے۔ہم کبھی اپنے امام کی عدم موجودگی میں اپنی نماز اس کی امامت میں پڑھتے ہیں ۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا اوپر مذکور خیالات کا رکھنے والا شخص ہمارا امام بننے کا اہل ہے؟اگر نہیں بن سکتا ہے تو کیوں؟ کیا ہم اس کے ساتھ معاشرتی او رسماجی تعلق قائم رکھیں ؟ کیا مدارس اسلامیہ کو اپنے طلبہ او راپنے اداروں کے لیے اس شخص کا عطیہ قبول کرنا جائز ہے؟ کیا ہم اس کے ساتھ کھانا کھاسکتے ہیں؟
3206 مناظر
Q.
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ ہمارے یہاں ہری پگڑی والے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حاضر و ناظر ہیں اوروہ تمام عقائد ہیں جو امام احمدرضا بریلوی کے تھے اور یہ لوگ انھیں کے ماننے والے ہیں۔ کیا ان کے پیچھے نماز پڑھنا ٹھیک ہے؟ یہ لوگ مزار پر جاکر قبر والے سے سوال کرتے ہیں کہ بابا آپ ہمارا سوال اللہ سے کریں اور ان قبروں کو چومتے ہیں۔
3407 مناظر
Q.
مہدویہ فرقہ والوں کے ساتھ ملنا، سلام کرنا، کھانا پینا، گھر پر آنا او رجانا ان کی مسجدوں کے لیے چندہ دینا ہماری مسجد کے لیے ان سے چندہ لینا کیسا ہے؟
2207 مناظر
Q.
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ احمد رضا بریلوی کون تھا؟ اور اس نے علمائے دیوبند پر یہ فتوے کیوں لگائے؟
3229 مناظر
First
Previous
4
5
6
7
8
Next
Last