دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 557
معاملات >> بیع و تجارت
Q.
زید اور بکر دونوں تجارت کرتے تھے ۔ زید نے دو لاکھ روپئے قرض لے کر دکان میں لگایا اور بکر نے پچیس ہزار روپیہ لے کر دکان میں لگایا۔ دونوں نفع نقصان میں برابر کے شریک تھے۔ ایک سال تک دکان میں کافی نقصان ہوا، توبکر نے دکان میںآ نا چھوڑ دیا جیسے کہ اس کو اس دکان سے کوئی تعلق ہی نہ ہو، کیوں کہ دونوں نے قرض لے کر پیسہ دکان میں لگایا تھا۔ اب بکرنہ تو دکان میں آرہا ہے اورنہ ہی قرض ادا کررہا ہے۔ زید نے کوشش کر کے ایک لاکھ روپیہ ادا کردیا ہے۔ زید صاحب عیال ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ جب دونوں نفع ونقصان میں شریک تھے تو قرض دونوں کو برابر ادا کرنا چاہیے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت کریں۔
1686 مناظر
Q.
میں ایک ریل اسٹیٹ بروکج کاروبار کرتا ہوں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اسلامی نقطہ نظر سے کیا ایسی جائیداد کا فروخت کرنا جائز ہے جو کہ ابھی جسمانی طور پر موجود ہی نہیں ہے؟ دوسرے لفظوں میں اگر میں کوئی جائیداد کسی ڈیولپر (واضع کرنے والا) سے خریدوں تو وہ لوگ ایک پیپر جاری کرتے ہیں جس میں یہ مذکور ہوتا ہے کہ میں اس جائیداد کا جائز مالک ہونے جارہا ہوں ۔ تاہم اس پروجیکٹ کو مکمل ہونے میں دو سال لگ جاتا ہے،اس وجہ سے میرا سوال یہ ہے کہ پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے پہلے کیا میں اس کامعاملہ کرسکتا ہوں اور اس کو کسی کوبیچ سکتا ہوں؟یہ جائیداد یا تواپارٹمنٹ کی شکل میں ہوسکتی ہے یا ولا (امیروں کا دیہاتی بنگلہ)یا پوری بلڈنگ۔
2775 مناظر
Q.
میں کراچی کا ایک تاجر ہوں۔ میں قبضہ (ملکیت) کی تعریف جاننا چاہتا ہوں۔ اس کی شرائط کیا ہیں؟ آیا ضمانت کی تبدیلی قبضہ کے لیے کافی ہے۔کیا حسی قبضہ ضروی ہے؟ برائے کرم مجھے قبضہ سے متعلق تمام قواعد کی تفصیل عنایت فرماویں۔
4010 مناظر
Q.
ہم گھڑی، شیشہ، بیگ وغیرہ کا کاروبار کرتے ہیں۔ ہم یہ سامان چین سے خریدتے ہیں۔ یہ سامان مشہور برانڈ کے نقلی ہوتے ہیں مثلاً ربیان رولیکس وغیرہ۔ ہم یہ سامان کراچی میں فروخت کرتے ہیں دکان داروں سے حقیقت بتاکرکے کہ یہ سامان نقلی ہیں اورتقریباً زیادہ تر دکاندار اپنے گراہکوں کو یہ سامان یہی بتاکر بیچتے ہیں کہ یہ نقلی ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ان نقلی سامان کا خریدنا اور فروخت کرنا جائز ہے؟ پاکستان میں ہم یہ چیزیں مارکیٹ سے کھلے عام بغیر کسی پابندی کے خریدو فروخت کرتے ہیں۔میں نے ماہرین سے دریافت کیا انھوں نے بتایا کہ ان نقلی مال کو خریدو فروخت کرنے کا قانون ہے لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہے۔ کیا میرے لیے کاپی رائٹ سامان کی تجارت کرنا جائز ہے؟
3340 مناظر
Q.
کیا اپنا ذاتی کاروبار کرنے کے لیے کوئی شخص بینک سے سود پر رقم ادھار لے سکتا ہے؟ میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں لیکن میں اپنے اہل خانہ کے لیے بہت زیادہ نہیں کماتا ہوں ، اس لیے میں اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے بینک سے پیسہ ادھار لینا پڑے گا۔ فرانس جہاں میں رہتا ہوں وہاں کوئی اسلامی بینک نہیں ہے۔
1336 مناظر
Q.
کیا فاریکس (زرمبادلہ) کا کاروبار کرنا جائزہے؟ یعنی ہم کاروبار کی نیت سے یوروکرنسی خریدیں اور قیمت بڑھنے کی صورت میں فروخت کردیں تو یہ جائز ہے؟
1738 مناظر
Q.
زید اپنا پلاٹ یا مکان /جائیداد وغیرہ بکر کو فروخت کرتا ہے مشتری یعنی بکر اس پلاٹ کو خریدنے کیلئے بیعانہ میں کچھ رقم دے دیتا ہے اور دونوں باہمی رضامندی سے اقرانامہ /معاہدہ میں یہ بات تحریر کرتے ہیں کہ اگر مشتری نے مقررہ مدت تک بقیہ رقم ادا نہ کی یا معاہدہ سے مکر گیا تو بائع کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اس کا بیعانہ ضبط کرے۔ 1? کیا بیعانہ کی رقم بائع ضبط کر سکتا ہے ؟ کیونکہ اگر وہ ایسا نہ کرے تو بعض صور توں میں اس کو مشتری کی طرف سے نقصان پہچتا ہے۔(مثلا مشتری ایک سال کے بعد یہ کہہ دیتا ہے کہ میں یہ مکان وغیرہ نہیں لیتا میرا بیعانہ واپس کرو اب اس صورت میں اگر مشتری کے ساتھ بات کی ہوتی تو ممکن تھا مکان کوئی اور شخص خرید لیتا یا مکان کرایہ پر لگ جاتا اور کرایہ ایک سال تک آتا رہتا وغیرہ)؟ اگر بیعانہ لینا یا ضبط کرنا جائز ہے تو فبہا ، اور اگر نہیں تو کیا کوئی اور ایسی صورت ہے کہ بائع کو اس قسم یا اور کسی نقصان سے بچایا جائے جو مشتری کے بائع کے ساتھ معاہدہ کرنے کی وجہ سے بائع کو ہوتا ہے۔
5166 مناظر
Q.
شرعا بائع بیعانہ ضبط نہیں کرسکتا۔ لیکن بیعانہ ضبط نہ کرنے سے بائع کونقصان ہوتا ہے۔ مثلا وہ مبیع کو نہ بیچ سکتا ہے اور نہ کرایہ پر دے سکتا ہے اور آخر میں مشتری مبیع کی خریداری سے انکار کر دیتا ہے۔ کیا بائع کو اس نقصان سے بچانے کی کوئی جائز صورت ہے؟
3082 مناظر
Q.
میں افغانستان میں انٹر نیٹ سروس مہیا کرانے کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں۔ کیا یہ کاروبارمسلمانوں کے لیے اسلام میں جائز ہے؟ براے کرم مجھے شریعت کی روشنی میں ہدایت دیں۔
1436 مناظر
Q.
چین کی ایک کمپنی ہے جس کا نام ٹائنس ہے۔ یہ کمپنی دو سو ممالک میں کاروبار کرتی ہے۔ انڈیا میں بھی یہ کمپنی ہے۔ جس میں پہلے ایک آدمی اندراج کرواتا ہے اور اس کے بعد تین سو امریکی ڈالر کی خریداری کرتا ہے اس کے بعد تین یا چارآدمی اور ڈھونڈتا ہے اس طرح یہ چلتا ہے۔ تو پہلے آدمی کو ہر بیس فیصد پر کمیشن شروع ہوتا ہے۔ تو کیا یہ کاروبار جائز ہے ؟ اس کمپنی کا دعوی ہے کہ ملیشیاکی حکومت نے اسے حلال کا سرٹیفکٹ دیا ہے۔ برائے کرم تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔
2537 مناظر
Q.
میرا ایکسپورٹ کا کاروبار ہے۔ میں پیتل، المونیم، اسٹیل وغیرہ ایکسپورٹ کرتا ہوں۔ حکومت ہمیں ایکسپورٹ کے سامان پر منافع کے لیے محصول کی معافی دیتی ہے، وزن یا قیمت کے ذریعہ جوکہ کم ہے (جو کم ہوگا وہ ملے گا)۔ اگر ہم گورنمنٹ سے محصول کی معافی زیادہ لینے کے لیے اپنا پیسہ باہر بھیج کر واپس اپنی بینک میں منگالیں، اس سے ایکسپورٹ بل کی قیمت زیادہ ہوجائے گی اور محصول کی معافی زیادہ ملے گی۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اگر نہیں تو ہم یہ محصول کی معافی سے حاصل ہونے والا اضافی پیسہ کہاں لگائیں؟
1524 مناظر
Q.
برائے کرم یہ بتائیں کہ ایک مسلمان کے لیے شادی گھر کھولنا جائز ہے یا ناجائز؟ کیا یہ تقوی کے خلاف تو نہیں ہے؟
1659 مناظر
Q.
کیا قسطوں پر مال بیچنا جائز ہے یانہیں، جس میں رقم اصل رقم سے کچھ زیادہ لی جاتی ہے؟
1796 مناظر
Q.
میرا سوال ہے کہ میں ڈالر کا کاروبار کرتا ہوں اورڈالر کو ایک سال کے لیے دیتا ہوں۔ اس صورت میں کہ ڈالرکی نقد قیمت ۷۰/پاکستانی روپئے ہے، اور میں ایک سال کے لیے ۸۰/پاکستانی ریال کے بدلے میں دیتا ہوں۔ مثال کے طور پر ایک لاکھ ڈالر کو ایک سال کے لیے جب کہ ڈالر کی قیمت ۷۰/پاکستانی روپئے ہے اور ایک سال کے لیے میں ۸۰/پاکستانی روپئے پر دیتا ہوں اور وہ مجھے سال کے بعد ۸۰۰۰۰۰/پاکستانی روپئے دیتا ہے جب کہ میں نے اس کو ۱۰۰۰۰۰/ڈالر دیا تھا، جس وقت وہ ۷۰۰۰۰۰/پاکستانی روپئے بنتے تھے۔
7051 مناظر
Q.
میں درج ذیل مسئلہ جاننا چاہتاہوں۔ میرا ایکسپورٹ کا کاروبار ہے۔ میں سال میں ایک مرتبہ چار پانچ دن کے لیے ایک میلہ میں شرکت کرتا ہوں جو کہ "ایکسپورٹ پروموشن کونسل فور ہنڈی کرافٹس" (EPCH) نئی دہلی کے ذریعہ منعقد کیا جاتا ہے۔ ایکسپورٹ پروموشن کونسل فور ہنڈی کرافٹس ہماری فرم کے نام پر ہم کو اسٹال (عارضی دکان) دیتی ہے اور ہم سے کرایہ وصول کرتی ہے۔ کسی سال میں خوداپنا اسٹال لگاتا ہوں اور کسی سال میں اپنا اسٹال دوسرے ایکسپورٹر کو دے دیتا ہوں اور میں اپنے اسٹال کے ایکسپورٹر سے اس کا معاوضہ لیتا ہوں۔ مجھے بتائیں کہ کیا یہ معاوضہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہیں ہے تو میں یہ پیسہ کہاں خرچ کروں؟
1177 مناظر
Q.
مفتی صاحب پوچھنا یہ ہے کہ میرے والد سعودی میں ملازمت کرتے ہیں ۔ کاروبار یہ ہے کہ وہاں پر لوگوں سے ریال لے کر یہاں پر پاکستان میں کسی برانچ کے ذریعہ ان ریال سے جتنی پاکستانی رقم بنتی ہے وہ ان کے گھر والوں کو دے دیتے ہیں۔ کیا یہ کاروبار جائز ہے اور میرے والد کی تنخواہ کیسی ہے، حلال یا حرام؟
1630 مناظر
Q.
ہم سوڈا واٹر (مشروبات کے مختلف ذائقے) بنانے کا کاروبار کرتے ہیں۔ سوڈا واٹر میں شکر کے ساتھ رفوفہ(میٹھے کی ایک قسم ) استعمال کرتے ہیں۔ ۵/گرام رفوفہ ایک کلوگرام شکر کی جگہ استعمال کرتے ہیں، یعنی کہ ۲۵/فیصد شکر اور ۷۵/فیصد رفوفہ ملاکرکے سوڈا واٹر تیار کرتے ہیں۔ اگر ۱۰۰/فیصدشکر استعمال کریں تو زیادہ بچت نہیں ہوتی۔اور بقول رفوفہ بیچنے والوں کے رفوفہ صحت کے لیے مضر نہیں ہے۔ کیا ہمارا یہ عمل ملاوٹ کے زمرے میں تو نہیں آتا ہے؟ کیا یہ آمدنی ہمارے لیے جائز ہے؟
2310 مناظر
Q.
میری موبائل کی دکان ہے۔ میں موبائل میں گانا، نعت اورقرآن شریف کی تلاوت وغیرہ ڈاؤن لوڈکرتا ہوں جس سے میں پیسہ کماتا ہوں۔ کیا یہ پیسہ حلال ہے یا حرام؟
2230 مناظر
Q.
ہم ٹیکسٹائل پرنٹنگ کا کاروبار کرتے ہیں فوری اجرت کی بنیاد پر۔ ہمیں خاکستری کپڑا ملتا ہے اور ہم اس پر تمام عمل کرتے ہیں، جیسے سفیدکرنا، رنگائی کرنا، چھپائی اور اس کی تکمیل کرنا وغیرہ۔ اور ہم ایک ڈیزائن پر پانچ سے نو روپئے تک اجرت لیتے ہیں۔ یہ ڈیزائن ہمارے موٴکل کے ذریعہ سے ملتی ہے اور ان کے حکم کے مطابق چھپائی کرنی ہوتی ہے۔ یہ ڈیزائن پھولوں اور پودوں اور ہندسوں کی ہوتی ہے۔ ہمیں اس وقت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے جب ہمیں کسی چیز کی ڈیزائن چھاپنی ہوتی ہے جیسے (جانور، انسان وغیرہ کی تصاویر) ۔ اس وقت ہر مہینہ فیکس ٹھیکہ کی بنیاد پر بہت زیادہ مقدار کی ضرورت ہے (۲۰/فیصد ہماری تیار کرنے کی قوت ہے) اس وقت ہم اس طرح کی ڈیزائن نہیں چھاپ رہے ہیں جو کہ جاندار کی تصویر ظاہر کرتی ہو۔ برائے کرم ہمیں صحیح طریقہ بتائیں۔ کیا ہم زندہ (جانور یا انسان) کی تصویرچھاپ سکتے ہیں؟۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔
1883 مناظر
Q.
ایک کیمکل ہوتا ہے جو دواؤں اور ایک طرح کے انجیکشن بنانے میں استعمال ہوتاہے، اور وہی کیمکل ڈرگ (نشہ آور دوا) میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے کہ سگریٹ کا پاؤڈروغیرہ۔ میرا ایک گراہک ہے جو مجھ سے یہ کیمکل خریدنا چاہتاہے۔ اور میں جانتاہوں کہ یہ شخص اس کیمکل کو ڈرگ میں استعمال کرے گا۔ سوال یہ ہیکہ کیا یہ کاروبار اسلام میں حلال ہے یا حرام؟
2434 مناظر
First
Previous
23
24
25
26
27
Next
Last