دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 553
معاملات >> بیع و تجارت
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ گاہک دکان دا رسے کچھ مدت کے ادھار پر کپڑا خریدنا چاہتاہے تو کیا اس کپڑے کو بیچ کر کچھ رقم حاصل کرلے اور ان پیسوں سے اپنی ضرورت پوری کرلے؟ دکاندار گاہک کو کہتاہے کہ یہ کپڑا پانچ سو روپیہ کا ہے (جب کہ وہ کپڑا بازار میں عام طور پر ڈھائی سو روپیہ میں دستیاب ہے) لیکن سودا ادھار ہونے کی وجہ سے دکان دار اس کپڑے کو پانچ سو روپیہ میں فروخت کردیتا ہے ۔اس کے بعد وہی گاہک اسی دکاندار کو کہتا ہے کہ اب یہ کپڑا دو سو پچاس روپیہ میں خرید لو او ردکاندار اس کپڑے کو خرید لیتا ہے اور ڈھائی سو روپیہ گاہک کو ادا کردیتا ہے۔ کیا یہ خریدو فروخت صحیح ہے یا یہ سود ہے؟ اور اگرصحیح نہیں ہے تو کس طرح ؟ (۲)بازار میں موٹر سائیکل پچاس ہزار میں دستیاب ہے۔ گاہک دکاندار سے کہتاہے کہ میں یہ رقم یک مشت ادا نہیں کرسکتا، میں اس کی طے شدہ قیمت ایک ساتھ میں ادا کروں گا۔ دکاندار وہی موٹر سائیکل جو پچاس ہزار روپیہ میں ہے گاہک کو ایک لاکھ روپیہ میں فروخت کردیتا ہے اور پچیس ہزارروپیہ بطور ایڈوانس لے کر بقیہ رقم کی پندرہ قسط (پندرہ ہزار روپیہ ماہانہ) بنا دیتا ہے۔ اس کے علاوہ دکاندار شرط رکھتا ہے کہ اگر ایک سے زیادہ قسط مقررہ وقت پر جمع نہ کرائی گئی تو وہ موٹر سائیکل اور جمع کرائی گئی تمام رقم (ایڈوانس او رقسطوں سمیت) ضبط کرلے گا۔ ..........
4139 مناظر
Q.
میرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ مجھ کو پچیس ہزار ریال دو، میں ایک دکان گاڑی کا تیل بدلنے کا کام شروع کروں گا او رمیں بھی کچھ ریال ملاؤں گا اس نے کتنا ریال ملایا ہم کو معلوم نہیں، او رجو فائدہ ہوگا اس کا بارہ فیصد دوں گا۔ او رہر مہینہ ہم کو جو ہوتا ہے کبھی زیادہ کبھی کم ہمیں دے دیتا ہے او رمیرا پچیس ہزار ریا ل جب شراکت ختم کروں گامجھ کو واپس مل جائے گا۔ کیا ایسی تجارت صحیح ہے، جواب دیں بہت مہربانی ہوگی ؟
1907 مناظر
Q.
میری اطلاع کے مطابق علمائے کرام کہتے ہیں کہ کاروبار میں منافع کی کوئی متعین آخری حد نہیں ہے۔ اس بات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے کہ اس فتوی کی وجہ سے تقریباً تمام کاروباری لوگ چاہے وہ خوردہ فروش ہوں، تھوک فروش ہوں، یا صانع ہوں یا پیشہ ور ہو جیسے وکیل، ڈاکٹر وغیرہ وہ لوگ بہت زیادہ اور حد سے زیادہ منافع لینے کے عادی ہوچکے ہیں۔مزید برآں، اب ہم قیامت کی ایک علامت دیکھ رہے ہیں کہ ادنی اور حقیر کاروبار کے مالک جیسے کہ قصاب، نائی وغیرہ مسلم معاشرہ کے بہت مالدار لوگ ہوچکے ہیں۔اس لیے میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا یہ بات درست ہے کہ شریعت میں کاروبار میں منافع کمانے کی کوئی آخری حد متعین نہیں ہے؟ کیا شریعت نے اس بارے میں کوئی متعین اخلاقی حد نہیں متعین کی ہے؟ یا کیا معزز علمائے کرام مسلم معاشرہ کو صحیح اسلامی کاروبار کی تصویر دکھانے کے ذمہ دار نہیں ہیں اس پر قابو پانے کے لیے؟
2634 مناظر
Q.
ناروے کی ایک کمپنی جس کا نام گولڈ مائن انٹرنیشنل ہے۔ وہ لوگ ایک کاروبار کرواتے ہیں جس میں ٹری سسٹم ہے یعنی پہلے ان کی چیزیں خریدو پھر دو بندے لاؤ اور وہ بھی ان کی چیزیں خریدیں تو پھر اس کا فائدہ ملتا رہتاہے۔ اور جس طرح بندے آتے رہتے ہیں تو اس کا فائدہ ملتا رہتا ہے یہاں تک کہ جتنی چیزیں ہم نے خریدی ہوتی ہیں اس سے کہیں زیادہ ہم کما چکے ہوتے ہیں۔ اسی طرح جو بندے ہم لاتے ہیں ان کے ساتھ بھی بالکل یہی معاملہ ہوتاہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا کاروبار کرنا جائز ہے؟ اس میں سود او رجوا کا شائبہ ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی مجھے اس کے بارے میں بتاکر میری رہنمائی فرمائیں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
1784 مناظر
Q.
اگر کسی تجارت کے لیے لون لینے پر اس پر حکومت کی طرف سے ایک سبسڈی (مدد) ملتی ہے اگر یہ مدد ،لگنے والے سود سے زیادہ ہے تو کیا لون لے کر تجارت کرسکتے ہیں (چونکہ یہ سود بھی حکومت کے پاس جاتا ہے او ریہ سبسڈی (مدد) بھی حکومت کی طرف سے ملتی ہے؟
1820 مناظر
Q.
چند لوگ ہیں جو کاروبار کے لیے پیسے لیتے ہیں، جو کہ پچاس ہزار کے ساتھ منافع ماہوار تین ہزار دیتے ہیں او رجس مہینے کام نہ ہو تو منافع نہیں ملتا۔ اور اگر پیسوں کی ضرورت ہو تو مکمل پیسے واپس کردیتے ہیں ،کیا یہ کام صحیح ہے؟
2450 مناظر
Q.
میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کیا قسطوں کا کاروبار جائز ہے یا نہیں؟ مثلاً ایک بندہ ایک گاڑی ایک لاکھ پچاس ہزار روپیہ میں خریدتا ہے اور دو لاکھ پچہتر ہزار میں قسطوں پر دیتا ہے،اور خریدار پانچ ہزار ہر ماہ دیتا ہے ، تو کیا یہ درست ہے؟
2588 مناظر
Q.
ایک ایسی کمپنی ہے جہاں پر ہم سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ہم ایک لاکھ روپیہ سرمایہ کاری کرتے ہیں تو وہ کمپنی ہمیں دو لاکھ روپیہ دیتی ہے آٹھ مہینہ میں۔ لیکن آگے کمپنی یہ بھی کہتی ہے کہ اگر ہمیں نقصان ہوتا ہے تو آپ کو بھی اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا یعنی جو فائدہ ہونے والا ہے اس سے کم بھی مل سکتا ہے اور یہ کمپنی مکمل طور پر سرمایہ کاری صحیح جگہوں پر کرتی ہے، جیسے ریل اسٹیٹ (زمین اور مکان پر مشمول پراپرٹی) اور سونا چاندی کی خرید و فروخت وغیرہ۔ تو کیا اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں؟
2620 مناظر
Q.
اگر میں ایسے بندے کے ساتھ کاروبار کرتا ہوں جو مورگج (بینک کے ذریعہ مکان) خریدتا ہے اور میں اس کے ساتھ مل کر گھر کی مرمت کرتا ہوں اور پھر اس گھر کوبیچ دیتا ہوں او رہم منافع آدھا آدھا کرلیتے ہیں۔ کیا میرا یہ کاروبار حلال ہے؟
2010 مناظر
Q.
پرفیوم کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟ اس میں الکوحل ملا ہوا رہتاہے۔
3114 مناظر
Q.
خیار مجلس سے کیا مراد ہے اوریہ کون سا مسئلہ ہے تفصیل سے بتائیں؟ (۲)کیا یہ بات صحیح ہے کہ خیار مجلس والے مسئلہ میں بعض علماء غالباً مفتی تقی عثمانی یا پھر مولانا محمود الحسن فرماتے ہیں کہ خیار مجلس میں امام شافعی کا قول صحیح حدیث کے مطابق ہے۔ لیکن ہم امام ابوحنیفہ کے مقلد ہیں اس لیے ہم پر ان کی تقلید واجب ہے۔ (۳)کیا صحیح حدیث کو چھوڑ کر ہم امام کی تقلید کرسکتے ہیں؟ جواب جلدی عطافرماویں۔
7227 مناظر
Q.
اگر کسی نے کسی بینک سے پرسنل لون لیا (بینک کہتا ہے کہ یہ شریعت سے ہم آہنگ ہے) اگر چہ وہ لوگ اصل رقم پر ایک متعین فیصد فیس یا کمیشن کاٹتے ہیں۔ مثلاً دس ہزاروپیہ اصل رقم ہے اور کمیشن یا سود کی فیس ایک ہزار ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر فیس یا کمیشن سود تصور کیا جائے گا تو توبہ کرنے کا اچھا طریقہ کیا ہے؟
2581 مناظر
Q.
گجری کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟ گجری کا مطلب ہے کہ اس کاروبار میں بیکار کی چیزیں جو استعمال کے لیے نہیں رہتی ان کو خریدا جاتا ہے جیسے بیکار پلاسٹک وغیرہ؟ (۲)کیا اس میں ہم ایسی چیزیں خرید سکتے ہیں جو اسلام میں ناجائز ہے، جیسے ٹی وی جو استعمال کے لیے نہیں رہتی اور اس کو توڑ کر پلاسٹک اور دوسری اشیاء میں ڈال دیا جاتا ہے؟ (۳)اگر اس کاروبار میں کوئی شخص چوری کی کوئی چیز بیچنے آیا اور اگر ہمیں معلوم ہے کہ یہ چوری کی ہے تو کیا حکم ہے او رمعلوم نہیں کہ کہاں سے لایا ہے تو کیا حکم ہے، کیا تحقیق واجب ہے؟ (۴)کیا اس سے پورا مال حرام ہوجائے گا؟
4947 مناظر
Q.
کیا ایک شخص کوئی چیز کسی بھی قیمت پر فروخت کرسکتا ہے؟ یعنی میرے پاس کوئی بھی چیز ہے جو بنیادی ضرورت کی نہیں اور میں اس کا کوئی عیب نہیں چھپاتا لینے والا مارکیٹ قیمت جانتا ہے تو کیا اسلام اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ میں اپنی چیز کی کوئی بھی قیمت لے لوں؟
5029 مناظر
Q.
کیا آم کا بیوپار صحیح ہے کیوں کہ اس میں کچھ شک ہے آم لینے والا آم کودیکھ کر آم نہیں لیتا پھول کو دیکھ کر لیتا ہے جو آم سے پہلے آتے ہیں اور دینے والا تو راضی ہوتا ہے؟ (۲)اگرآم کا باغ دو یا تین سال کے لیے لے لیا اوراس میں جو بھی فصل آتی ہو اسے استعمال کریں تو کیا حکم ہے؟ (۳)کیا یہ کاروبار کرنے والوں کا مال حرام ہوجائے گا؟
3830 مناظر
Q.
کمپنی (الف) کمپنی (ب) کے پاس سے ہول سیل میں مال خریدتی ہے اور اپنے اسٹیٹ (صوبہ) میں بیچتی ہے۔ اب جو مال خریدا جاتا ہے وہ نئی مصنوعات ہونے کی وجہ سے کمپنی (الف) اپنے خریدے ہوئے مال میں سے تھوڑا مال (نمونہ) کے طور پر مارکیٹ میں دیتی ہے۔ یہ جو نمونہ کمپنی (الف) نے کیا اس کے پیسے کمپنی (ب) سے لینے ہیں۔ تو کمپنی (الف) ایک جعلی نمونہ کلیم بنوا کر کمپنی (ب) سے کلیم کے پیسے مانگے اس میں ایک رپورٹ کا غلط اندراج کرنے کا کمپنی (الف) میں کام کرنے والے آدمی (زید) سے کہا جاتا ہے۔ کیا (زید) یہ کام کرنے پرکمپنی کے گناہ میں شریک ہے؟ زید کمپنی (الف) کا ایک تنخواہ پر رکھا گیا آفیسر ہے۔
1565 مناظر
Q.
بسم الله الرحمن الرحیم. محترمین اسلام علیکم و رحمت الله و برکاته! هم کرنسی کا کاروبار کرتی هین برای کرم هم کو تفصیل سی جواب تحریر فرماوین شکریه. پهلا سوال .بولی مین کرنسی کا خرید و فروخت جبکه قبضیت اسی وقت نهین بهد مین هون کیسی هی؟ بولی(هم جس مارکیت مین کرنسی کا کاروبار کرتی هین ایک جگه لوگ جمع هوتین هین کرنسی کی خرید و فروخت کیلیی اس کو بولی بولتی هین) مثال.اس بولی مین عمرو نی بکر سی 10000 دالر خرید لیاافغانی روپی پرمعامله بولی مین طی هواصرف زبانی طورسی اس وقت نقد روپیه نهین تهی دونون کا دکان اسی ایک مارکیت مین هین اب بکر اپنی دکان چلا گیا اور عمرو اپنی دکان . 5 منت یا ایک گهنتی کی بعد عمرو افغانی روپی لیکر بکر کی دکان آیا افغانی روپی نقد دیکر اسکی مقابله مین 10000 دالر لی لیا. یه معامله حلال هی یا حرام؟ دوسرا سوال کرنسی کی حواله پر کمیشن لینا کیسا هی؟ مثال هم تاجر کی 100000 روپی کو ایک شهر سی دوسری شهر بهیجتی هی500 روپی کی مذدوری پر کابل شهر مین اس سی 100500 لیتی هین اور اسکو اسلام آباد شهر مین صرف 100000 دیتی هی. کیا یه جایز هی یا نهین؟ تیسرا سوال بینک کی ذریعه تی تی کرنا مثلا تاجر کی 100000 دالر هم نی بینک کی ذریعه ..........
2239 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ․․․شراب کی خالی بوتلوں کا خریدنا اور اس کو صاف کرکے شراب بنانے والی کمپنی کو بیچنا جائز ہے کہ نہیں؟ جواب کا انتظار ہے۔ دعاء کی درخواست ہے۔
2794 مناظر
Q.
دس روپیہ کا نوٹ اور ایک روپیہ کے دس سکے ایک ہی جنس کے ہیں یا مختلف جنس کے؟ اگر دس روپیہ کے نوٹ کے عوض نوسکے دئے جائیں تو سود ہوگا یا نہیں،عام طور پر بس والے پھٹکر لینے کے لیے ایسا کرتے ہیں؟
3000 مناظر
Q.
صورت مسئلہ یہ ہے کہ میرے بھائی کا سکنڈ ہینڈ گاڑیوں کا کاروبار ہے جس میں وہ سکنڈ ہینڈ گاڑیاں لیتا بیچتا رہتاہے۔ ابھی اس کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ اس کے اس کاروبار میں اچھی طرح کاروبار کرسکے تو وہ مجھ سے پچاس ہزار مانگ رہا ہے کہ مجھے پچاس ہزار دے دو۔ ہر مہینہ مجھے اس میں جو فائدہ ہوگا وہ آپ کو دیتا رہوں گا۔ اور وہ فائدہ متعین کرکے دے یا کبھی کم کبھی زیادہ دے یہ مجھ پر ہے۔ تو کیا میں اسے اس کے کاروبار کے لیے پچاس ہزار دے سکتا ہوں؟ جس پر وہ مجھے ہر ماہ ان پیسوں پر جو فائدہ ہوگا وہ دے گا۔ تو کیا میں اس کی طرف سے وہ فائدہ طے کرکے لوں،یا بغیر طے کیے ہوئے؟ کیا وہ فائدہ میرے لیے جائز ہے؟
1432 مناظر
First
Previous
21
22
23
24
25
Next
Last