دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 301
عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
Q.
آج کل مسلم نوجوان اسلامی فرقوں جیسے دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث، دوسرے مسائل مثلا طریقہ نماز وغیرہ، کے سلسلے میں تذبذب کے شکار ہیں۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ صحیح راستہ کونساہے؟ اور نماز کے طریقے کیا ہیں؟ فی الوقت میں اہل حدیث کے مطابق نماز پڑھ رہاہوں۔
3809 مناظر
Q.
میں عرب متحدہ عرب امارات میں کام کرتا ہوں۔ یہاں پر شافعی مسلک چلتاہے ۔ اگر کسی وجہ سے میری پہلی فرض جماعت نکل جائے اور میرے ساتھ کچھ اورلوگ بھی ہوں، اوروہ جماعت کرنا چاہتے ہوں،نیز اس میں مجھے شریک ہونے کے لیے کہیں تو کیا میں شریک ہوجاؤں یا منع کردوں؟ اگر میں شافعی مسلک سے ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟ (۲) حنفی اور شافعی مسلک کے فتوؤں میں کیا فرق ہے؟ اور کس کی تقلید کریں؟
4589 مناظر
Q.
میرا سوال ہے کہ آپ کے یہاں خبر واحد ظنی ہوتی ہے علم یقین کا فائدہ نہیں دیتی۔ اس طرح آپ بہت ساری صحیح حدیثوں کو رد کرکے اپنے حنفی مسلک کو بچا لیتے ہیں جب کہ اہل الرائے کے بہت بڑے امام ابو حنیفہ بھی تو واحد ہیں، تو ان کی باتیں آپ کے نزدیک قطعی اور یقینی کیسے ہو گئی؟
2898 مناظر
Q.
اگر کوئی سنی امام جعفر صادق کا فقہ قبول کرے جیسے بنا ہاتھ باندھے نماز پڑھنا تو کیا وہ حق پر ہے؟ ابو حنیفہ اور امام جعفر میں سے کیا کسی کی بھی اتباع کرسکتے ہیں؟
3786 مناظر
Q.
میں حنفی ہوں، چار سال سے خلیج میں رہتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہم صرف ایک مذہب پر کیوں عمل کرتے ہیں جب کہ چاروں مذہب صحیح ہیں۔ اگر مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرنے میں شافعی مذہب پر عمل کروں طویل سفر کے دوران تو کیا یہ درست ہوگا؟
2394 مناظر
Q.
کیا امام ابو حنیفہ نے اپنی فقہ کے لیے زیادہ تر احادیث حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہوئی لی ہیں؟
3074 مناظر
Q.
سعودی عرب کے علماء تقلید نہیں کرتے، تو تقلید کیوں کی جائے؟
4086 مناظر
Q.
وہابی (اہل حدیث) کے پیچھے عید اور وقت کی نماز قصداً پڑھنا کیسا ہے؟ (۲)اگر پتہ نہ ہو اور پڑھ لی جائے تو کیسا ہے؟ (۳)وہابی (اہل حدیث) کو مسجد کا امام بنانا کیسا ہے؟ برائے کرم تفصیل سے جوا ب دیں۔
4520 مناظر
Q.
ہمارے شہر جمشید پور میں اہل حدیث کا غلبہ ہورہا ہے اوروہ لوگ ہمارے جماعت کے ساتھیوں کو بہکا دیتے ہیں۔اس لیے ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ آپ مجھے بتائیں کہ اہل حدیث کے رد میں کتابوں کا نام بتائیں یا آپ جس طرح مدد کرنا چاہیں کریں۔ اور میرا دوسرا سوال کہ آج کل میں دیکھ رہا ہوں کہ لوک جب ملتے ہیں تو سلام کرتے ہیں لیکن جب ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہیں تو سلام نہیں کرتے بلکہ اللہ حافظ، یا خدا حافظ کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔
2583 مناظر
Q.
میں ایک حنفی اور تبلیغی ہوں۔میرا قلق یہ ہے کہ میں تقلید کے بارے میں آپ کی ویب سائٹپر مختلف سوال و جواب کو پڑھا ہوں کیوں کہ میں یہاں سعودی عربیہ میں بہت سارے غیر مقلدین کا سامنا کرتا ہوں، مجھ کو آ پ کی ویب سائٹ پر قابل اطمینان اور مکمل جواب نہیں مل سکا جو کہ میں ان غیر مقلدین کو دے سکوں۔برائے کرم مجھ کو کچھ کتابوں کے نام بتادیں جس کو میں پڑھ سکوں اور اس بات کو ثابت کرنے کے لیے استعمال کرسکوں کہ حنفی غلط نہیں ہیں۔ آگے آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنے تمام جواب کو تفصیل سے دیں صرف ایک یا دو لائن کا جواب نہ دیں اس سے غیر مقلدین کو دارالافتاء پر انگلی اٹھا نے کا موقع ملتاہے۔ اللہ ہمیں ان کے فتنوں سے محفوظ رکھے۔آمین
2073 مناظر
Q.
سب ائمہ ٹھیک ہیں تو اتنے بڑے اختلاف کیوں ہیں۔ جس سے ایمان کے فاسد ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ مثلاً طلاق، نکاح کیسے ممکن ہے کہ طلاق ور نکاح میں اتنے بڑے اختلاف کے باوجود اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ ایک امام کے نزدیک نکاح والدین کی مرضی کے بنا جائز اور دورسے کے نزدیک ناجائز اور حرام (یعنی ایمان فاسد اور پوری زندگی گناہ) اگر لڑکا یا لڑکی بالغ دونوں جو والدین کی مرضی کے بنا نکاح کریں اور وہ دونوں میں سے ایک حنفی دوسرا شافعی مسلک کے پیروکار ہوں) اسی طرح طلاق ایک امام کے نزدیک تین طلاقیں ایک ہی وقت میں ہوجائیں اس کے بعد علاحدگی واجب جب کہ دوسرے امام کے نزدیک تین طلاقیں ایک وقت میں ایک ہی طلاق ہوتی ہے، اس کی وجہ سے لوگ اپنی آسانی کے لیے اپنی مرضی کے ائمہ کی پیروی کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں ان ائمہ نے دین میں آسانی کے لیے شرعی مسائل بیان کیے، وہاں پر اختلافی مسائل دے کر مشکلات بھی پیدا کردی ہیں۔ جو جہنم کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں، برائے کرم مفتی صاحب آج کے دور میں ہم کیا کریں۔ نکاح اور طلاق کے بارے میں قرآن اور احادیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
5333 مناظر
Q.
اہل حدیث سے ملنا جلنا، سلام میں پہل کرنا، سلام کا جواب دینا، مصافحہ کرنا، اگر ایک ہاتھ سے وہ مصافحہ کرے تو ہم حنفی ان سے کیسے مصافحہ کریں؟ (۲)کیا ان لوگوں کو ہم حنفی بننے کی دعوت دے سکتے ہیں، اور ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کو اور رفع یدین چھوڑنے کو کہہ سکتے ہیں؟
2712 مناظر
Q.
جناب مفتی صاحب آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا یہ صحیح بات ہے کہ حنفی مذہب چار ائمہ امام ابوحنیفہ، امام ابویوسف، امام محمد اور امام زفر رحمهم الله کے فتوی کو ملاکر بنتاہے؟
3185 مناظر
Q.
مسئلہ یہ ہے کہ ایک لڑکے کو ایک لڑکی پسند ہے مگر اس لڑکے کی امی نے اس لڑکے کو صرف ایک مرتبہ دودھ پلایا ہے۔ تو حنفی مسلک میں یہ نکاح حرام ہے جب کہ دوسرے مسلک میں گنجائش ہے خاص کر اہل حدیث میں اس لیے مسلک بدلنے کا پوچھا ہے۔ برائے کرم آپ سے درخواست ہے کہ مجھے جلد سے جلد جواب دیں، جتنی جلدی ممکن ہو۔ آپ کا خادم محمد حیدر۔حوالہ نیچے درج ہے: کیا کوئی شخص اپنا مسلک، حنفی سے کسی دوسرے میں تبدیل کرسکتاہے؟ فتوی: 955=955/م حنفی مذہب چھوڑکر دوسرے مذہب کو کیوں اختیار کرنا چاہتا ہے؟ ایسی کون سی ضرورت درپیش ہے؟از:وقار علی غفرلہ13/6/1430الجواب صحیح:حبیب الرحمن، محمود حسن بلند شہری، فخر الاسلام مفتیانِ دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
2607 مناظر
Q.
اہل حدیث میں سے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں ان لوگوں کا کیا پتہ جن کی تقلید کی جارہی ہے کہ وہ کس درجہ کے تھے۔ کوئی بھی دعوی تو نہیں کرسکتا کہ وہ بہت اچھے درجہ پر ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ آج بہت سے انسان اللہ کے نزدیک ان سے بہت بہتر ہوں اورجنت میں ان سے اوپر ہوں۔ کیا واقعی آج کے دور میں بھی کوئی شخص امام ابوحنیفہ اور ان کے جیسے دوسرے لوگوں سے درجہ کے لحاظ سے اوپر جاسکتا ہے؟
2364 مناظر
Q.
چاروں اماموں کی اسلام میں کیا پوزیشن ہے؟ کیا ان چاروں اماموں کی تقلید ایک ہی وقت میں واجب ہے؟ کیا ہرامام کی پیروی میں اپنی مرضی سے ہوسکتی ہے، مثلاً جو بات آسان ہو اس کی تقلید کرلی جائے؟ اختلافی مسائل میں کس امام کی پیروی کرنی چاہیے۔ اسلامی فقہ کی دین اسلام میں کیا پوزیشن ہے؟ اس پر عمل واجب ہے کیا؟ کسی اسلامی ملک میں آئین اور قانون کی کیا حیثیت ہے؟ سب سے بڑا امام کون ہے؟ کیا یہ ایک دوسرے کے استاذ شاگرد بھی ہیں؟
6272 مناظر
Q.
میرا سوال ہے کہ کیا حنفی صرف بر صغیر ہی میں ہیں یاان کا کوئی مدرسہ کسی اور ملک میں بھی ہے، او روہ کون سا ملک ہے؟ اور عرب میں حنفی کیوں نہیں ہیں اور دیوبندی میں او رحنفی میں کن مسائل کا فرق ہے؟
3321 مناظر
Q.
ایک حدیث میں آیا ہے کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کی پیروی کرو گے فلاح پاؤ گے۔ (۱)اس کی وضاحت کیجئے میرا مطلب ہے بہت سے صحابہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چند منٹ گزارے کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرتد بھی ہوگئے تو اس حدیث میں کون سے صحابہ مراد ہیں؟ (۲)اورپھر کیا ان صحابہ کو ہی دیکھا جائے اورائمہ کرام کو چھوڑ دیں؟
9994 مناظر
Q.
آئی ڈی نمبر10717 کا جواب آپ نے دیا ہے کہ ہمیں کتاب کا حوالہ دیا جائے اور ہمیں حوالہ نہیں ملا ہے۔ حیرت ہے کہ جہاں سے سینکڑوں فتوے جاری ہوں تو ان کی کتاب سے حوالہ نہ ملا ہو۔ کتاب تقریر ترمذی ہے۔ امین کمپنی دہلی ، صفحہ نمبر39،عبارت درج ذیل ہے: (خیار مجلس کا مسئلہ اہم مسائل میں سے ہے۔ اور امام ابو حنیفہ نے اس میں جمہور او راکثر متقدمین اور متاخرین کی مخالفت کی ہے۔ جمہور نے ان کے مذہب کی تردید میں رسائل بھی لکھے۔ مولاناشاہ ولی اللہ نے اپنے رسائل میں امام شافعی کے مذہب کو احادیث اور نصوص کی بنا ء پرترحیج دی ہے۔ اسی طرح ہمارے شیخ نے بھی امام شافعی کے مذہب کو راحج کہا ہے۔ اور فرمایا کہ حق اور انصاف ہے کہ اس مسئلہ میں امام شافعی کا مذہب راحج ہے۔ مگر ہم مقلد ہیں ۔ ہم پر ہمارے امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کی تقلید واجب ہے)۔ اس کا جواب دیں کہ کیا یہ جائز ہے کہ صحیح قول چھوڑ کر کہا جائے کہ ہم تو مقلد ہیں؟ اس کا جواب ضرور دیں۔
2335 مناظر
Q.
مجھے فتوی اور افتا کی تاریخ کے بارے میں معلومات لینی ہے۔ مہربانی فرماکر افتاء کی تاریخ کے بارے میں ان موضوعات پر مجھ کو معلومات فراہم کریں۔ (۱)فقہ اور فتوی کا باہمی تعلق کیا ہے؟ (۲)عہد نبوی میں افتاء۔ (۳)عہد صحابہ میں افتاء۔ (۴)عہد تابعین میں افتاء۔ (۵)بر صغیر میں فقہ اور افتاء کا ارتقاء۔برائے مہربانی حوالاجات کے ساتھ جواب دیں۔ نوٹ: فقہ اور افتاء کی تاریخ کے بارے میں اہم کتابوں کے نام بھی بتادیں اور بتائیں کہ کہاں سے ملیں گیں؟
6613 مناظر
First
Previous
10
11
12
13
14
Next
Last