دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1293
معاشرت >> طلاق و خلع
Q.
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرے والد نے ایک دفعہ ماں کو دو مرتبہ طلاق دی اور بہن نے تیسری مرتبہ آکر والد کے منھ پر ہاتھ رکھ دیا۔ اوراس سے پہلے بھی والد نے ایک طلاق دی پھر دو مہینہ بعد پھر سے کہی یعنی کافی مرتبہ طلاق کہی لیکن کبھی ایک ساتھ تین مرتبہ طلاق نہیں کہی۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر ان کو طلاق ہوگئی ہے تو ایسے میں کیا کرنا چاہیے ؟مجھے جہاں تک مجھ کو لگتا ہے ان کو طلاق ہوگئی ہے۔ تو میں نے ماں سے بولا کہ آپ دونوں کو طلاق ہوگئی ہے آپ دونوں علیحدہ ہوجاؤ ۔ اور ہاں میں آپ کو یہ بتانا چاہتاہوں کہ میرے والدنے زنا بھی کیا ہے۔ انھوں نے ہم کو اس عورت کی تصویر بھی دکھائی ہے اور ہم سے کہا ہے کہ وہ ان کی دوست ہے۔ اور بہت سارے لوگوں نے ہم کو بتایا ہے کہ ہم نے ان دونوں کو ریسٹوران میں دیکھا ہے۔ میں نہیں جانتا ہوں کہ ایسے وقت میں کیا کرنا چاہیے؟ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟
1907 مناظر
Q.
میری شادی کو پانچ سال ہوئے کوئی اولاد نہیں ہے ہم کویت میں ہیں۔ ابھی تک ٹھیک چل رہا تھا ہم میں کبھی تکرار ہوجاتی تھی، اب بیوی کے کام پر لگنے کے بعد کسی نے کہہ دیا کہ اولاد نہیں تو خلع لے کر الگ ہوجاؤ۔ بیوی خلع چاہتی ہے اور میں نہیں چاہتا۔ بیوی خلع کے لیے کسی کو بھی بلانا نہیں چاہتی۔ میرا کہنا ہے گھر پر چل تیرے ماں باپ کی حاضری میں تجھے خلع کر دوں گا۔ اور وہ انڈیا جانا نہیں چاہتی ۔کیا میرا یہ کہنا غلط ہے؟
2110 مناظر
Q.
ایک لڑکی میں کچھ ایسی بیماری تھی کہ ڈاکٹروں نے اس لڑکی کو لا علاج قرار دے کر شادی کرنے سے روک دیا۔ اس لڑکی کو حیض کا ایک قطرہ بھی نہ آتا تھا۔ مگر لڑکی والوں نے لڑکی کی بیماری کو چھپاکر ایک جگہ منگنی کراکر شادی کروا دی تو لڑکا اس لڑکی کے ساتھ ہمبستری بھی نہیں کرسکتا تھا، کیوں کہ اس لڑکی کے جسم سے بدبو بھی زیادہ آرہی تھی۔ اگر چہ کچھ بار ہمبستری کربھی دی۔ بعد میں اس لڑکے نے علماء اور ڈاکٹروں کے مشورہ سے اس لڑکی کو ایک طلاق دے کر چھوڑ دیا۔ اب وہ لڑکی نکاح میں مقرر شدہ پانچ تولہ سونا حق مہر ادا کرے یا نہ کرے؟ لڑکے والے کہ رہے ہیں کہ ہمیں لڑکی والوں نے دھوکا دے کر ہمارا خرچہ زیادہ کروا یا او راب دوسری شادی کرنے کی وجہ سے الگ خرچہ آیا او راس لڑکی کو طلاق دینے کی وجہ سے بہت تکلیف بھی پہنچی ہے کہ اس طلاق کی وجہ سے قوم او ربرادری والوں نے ہمارے ساتھ تعلقات چھوڑ کر ہمیں اکیلا کردیا۔
2112 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ مشروط طلاق کواگر شوہر خود ختم کر دے، یعنی جس کام سے بیوی کو منع کیا تھا اب اس کی خود اجازت دے دے تو کیا مشروط طلاق ختم ہوسکتی ہے؟ (۲)کبھی کبھار بغیر کسی نیت کے بیوی کو ایسے ہی کہہ دے کہ ابھی یہاں سے دفع ہو جاؤ یا ابھی جاؤ یہاں سے تو کیا اس سے نکاح پر فرق پڑے گا؟
4561 مناظر
Q.
مفتی صاحب پاکستان میں عدالت تین بار نوٹس بھیجتی ہے اگر شوہر عدالت میں نہ آئے تو عدالت عورت کو خلع دے دیتی ہے۔ کیا اس طرح خلع ہو سکتا ہے، بے شک مرد کی اس میں رضا مندی نہ ہو؟ اور کیا عورت دوسری شادی کرسکتی ہے؟ اور خلع کا صحیح طریقہ کیا ہے تفصیل سے لکھ دیں؟
2864 مناظر
Q.
حلالہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ میں نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی ہے کیا میں حلالہ کے ذریعہ سے اس کو واپس پاسکتاہوں؟
2287 مناظر
Q.
ایک صاحب سعودی عرب میں کام کرتے ہیں اور کافی عرصہ ہوگیا ان کے پیچھے بیوی کا آوارہ پن کئی سالوں سے جاری تھا اب وہ کھل کر آوارگی پر اتر آئی۔ اب وہ سعودی سے آئے بیوی نہیں سدھری تو انھوں نے اپنی بیوی کو نکال دیا۔ (۱)اب اس شخص کو طلاق دینی چاہیے یا نکاح پہلے ہی ٹوٹ گیا ہے؟ (۲)یا اس صورت میں بھی دونوں کے رہنے کی گنجائش ہے؟
2370 مناظر
Q.
میں نے اپنی بیوی کو تین طلا ق دے دی تھی، حلالہ کے لیے میں نے اپنی بیوی کا نکاح اپنے بھائی سے کرا دیا تھا۔ اس نکاح میں دو گواہ اور چار تولہ مہر تھی، عدت کے بعد میرے ساتھ نکاح ہونا تھا جب میرا نکاح دوبارہ ہوا تو نہ ہی گواہ پہنچے او رنہ ہی مہر بندھی، بلکہ یہ کہا کہ جو پہلے تھی و ہی مان لو۔ نکاح پڑھاتے وقت کہا کہ ?فلاں کی لڑکی تمہارے نکاح میں دی جارہی ہے کیا تمہیں قبول ہے?؟ مہر کا ذکر نہیں کیا۔ تو کیا بنا مہر کے ذکر کے نکاح جائز ہے؟
4214 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علماء دین شرح متین مسلہ زیر پر مفقود بلخبر کی مدت کتنی ہئے ایک خاتون کا شوہر تقریباً شادی کےچھے ماہ بعد سے اپنی بیوی کو اپنے مانباپ کے پاس چھوڑکردوسری لڑکی کے ساتھ چلا گیا اور اس کا کچھ بھی اتہ پتہ نہی ہے لڑکے کے والد سے بذریعہ فون گفتگو ہورہی ہئے لیکن لڑکی کو اس کی خبر نہی ہورہی ہئے اور وہ اس لڑکی کے ساتھ گذر بسر کرنے تیار نہی ہئے کیونکہ وہ اپنے والد و والدہ کی زبردستی سے شادی کیا ہئے جو بعد میں اسکی اطلاع ہمیں ملی ہئے اور لڑکے کے اوپر تقریباً آٹھ پولیس کیس چوری اور دھوکہ بازی کے کئے گئے ہیں فی الوقت وہ اس ریاست میں نہی ہیں بلکہ دوسری ریاست میں چھپ کر رہ رہا ہئے ایسے حالات میں لڑکی شرعی قاضی کے تحت اپنے نکاح فسق کراسکتی ہئے یا نہی اور شرعی قاضی مفقد بالخبر کے تحت نکاح فسق کرسکتا براے کرم اس مسلہء کا حل جلد عنایت فرمایں تو اللہ کا شکر ادا کریں گے
2301 مناظر
Q.
میری شادی جس لڑکی سے ہوئی تھی اس سے مجھے مارچ 2009میں ایک لڑکا ہوا تھا۔ لڑکا ہونے کے کچھ دن بعد میرے گھر والوں نے اس کو ایک لڑکے سے (اس سے میری بیوی کا تین سال شادی کا رشتہ بھی رہا تھا) فون پر بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا، جس سے کہ وہ لگ بھگ ایک مہینے سے بات کرتی آرہی تھی۔ یہ بات مجھے موبائل کال ریکارڈ سے پتہ چلی، لیکن وہ مجھ سے طرح طرح کی باتیں بتاتی رہی ہے کہ وہ مجھے بہن مانتا ہے اور کہتی رہی کہ و ہی مجھے مس کال مار کر پریشان کرتا تھا۔ کافی باتیں بدلتی رہی لیکن حقیقت یہ ہے کہ میری بیوی ہی اسے مس کال دے کر اس سے آدھا آدھا گھنٹہ بات کیا کرتی تھی ۔اور جو باتیں گھر والوں نے سنی اس سے کہیں بھی بھائی اور بہن کا رشتہ ثابت نہیں ہوتا۔ اب میرا دل اس کو رکھنے کو نہیں کرتا، میں اس کو طلاق دینا چاہتاہوں۔ تو کیا شرعاًیہ ٹھیک ہوگا، اس کے لیے قرآن اور حدیث کیا کہتا ہے اور اسلامی فتوی کیا ہوگا؟
2619 مناظر
Q.
میری ماں کے انتقال کے بعد میرے والدنے دوسری شادی کی مگر کچھ دن کے بعد پتہ چلا کہ اس عورت کو ایڈس کی بیماری ہے اور ان کے گھر والوں نے یہ بات شادی سے پہلے نہیں بتائی۔ اسے یہ بیماری شادی کے پانچ سال پہلے سے تھی۔اور وہ حاملہ ہے۔ کیا اس کو طلاق دیسکتے ہیں؟ اور حمل کے بارے میں کیا کرسکتے ہیں۔ برائے کرم اس پر روشنی ڈالیں۔
2590 مناظر
Q.
میرے ابو وہابی (غیر مقلدین) ہیں۔ میری امی ناراض ہوکر ایک دن اپنی بہن کے گھر چلی گئیں تو میرے ابو نے طلاق ثلاثہ لکھ کر اپنے پاس رکھ لی مگر امی کو نہ بھجوائی، اسی دوران رشتہ داروں نے صلح کروا دی۔ اب مجھے چند رشتہ داروں نے بتایا کہ تمہارے ابو نے تو طلاق لکھ دی تھی مگر تمہاری ماں کو نہ دی پھر صلح والا معاملہ ہو گیا۔ میں نے چند دوسرے رشتہ داروں سے تصدیق کی تو پتہ چلا کہ ایسا ہی ہے مگر میں نے اپنی آنکھوں سے طلاق نامہ نہیں پڑھا۔ سوال یہ ہے کہ کیا میرے والدین کا ایک ساتھ بطور میاں بیوی رہنا جائز ہے؟ اگر نہیں، تو میں اپنے والدین سے کیسا برتاؤ کروں ان سے میل جول رکھوں یا نہیں؟ نیز میرے والد کہتے ہیں کہ مجلس واحد میں تین طلاقیں ایک ہوتی ہیں۔ فقہ حنفی کے مطابق جواب دیں کہ کیا وہ دونوں میاں بیوی ہیں؟ اور اگر نہیں ،تو ان کے ساتھ میں میل جو ل رکھوں یا ترک کردوں او راگر میاں بیوی ہیں تو شرعی دلیل اس کی روانہ کریں؟
2386 مناظر
Q.
میرے ابو او ربہنوئی وہابی (غیر مقلدین) گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ میرے بہنوئی نے میری بہن کی لڑائی جھگڑے کے دوران کہا کہ: (۱)میں تمہیں طلاق دیتا ہوں (۲)میں تمہیں طلاق دیتا ہوں (۳)میں تمہیں طلاق دیتا ہوں)۔ پھر چند دن بعد یہ کہہ کر رجوع کرلیا کہ ہمارے یہاں مجلس واحد میں تین طلاق ایک گنی جاتی ہے۔ چونکہ میرے ابو بھی اسی گروپ کے تھے لہذا انھوں نے میری بہن کو واپس بہنوئی کے پاس بھیج دیا۔ اس واقعہ کے بعد ان کے یہاں دو بچے اور ہوئے اور وہ دونوں آج تک ساتھ میں زندگی گزار رہے ہیں۔ فقہ حنفی کے مطابق جواب دیں کہ کیا وہ دونوں میاں بیوی ہیں او راگر نہیں تو ان کے ساتھ میں میل جول رکھوں یا ترک کردوں اور اگر میاں بیوی ہیں تو شرعی دلیل اس کی روانہ کریں؟
2978 مناظر
Q.
مهرباني فرماكر قلع ليني كا طريقه لكهين. ميري دختر كي شادي هوكر تين سال هوئ ليكن اسكا شوهر اسكى كفالت بلكل نهين كرتا اور رات كو اكثرغائب رهتا اور بد سلوكي كرتا . اب دس مهينون سي دونون عليحده ره رهئ هين كيون كه شوهر بيرون ملك مين هى. ليكن وه بيوي كي كوئى ذمه داري نهين برداشت كرتا. اسليى ميري دختر قلع لينا جاهتي هى. مهرباني فرماكر من درجه ذيل سوالون كئ همين جواب ديجي ؟ سوال 1: كيا قلع ليني كيليئ شوهر كي منظوري اور رضاء مندي اور دستخط ضروري هين يا اسكو صرف اطلاع ديدينا كافي هئ؟ سوال 2: شوهر كي اجازت ضروي هو اور وه اجازت نه دي تو ايسي صورت مين كيا كيا جائ ؟ سوال 3: دونو ميان بيوي دس ماه سئ عليحده ره رهى هين كيا قلع لينئ كى بعد ميري دختر كو دوسري شادي كيلئ عدت كي معياد مكمل كرنا ضروري اور لازم هئ يا اسكي ضرورت نهي هئ اور دوسري شادي قلع ليني كئ فوراَ بعد كرد يجاسكتئ هئ؟ مهرباني فرماكر ان سوالون كئ جواب جلد ارسال فرمائين في امان الله محمد خان ? سعودي عرب
1757 مناظر
Q.
کیا یہ سچ ہے کہ اگر بیوی کسی کو داڑھی رکھنے سے منع کرے یا داڑھی رکھنا پسند نہ کرے تو نکاح ٹوٹ جاتاہے؟
3835 مناظر
Q.
طلاق کے بارے میں ایک سوال کرنا تھا کہ شوہر کسی بات پر بیوی سے شرط لگائے کہ اگر تم یہ کام کروگی تو تم کو طلاق اور بیوی غلطی سے وہی کام کردیتی ہے تو کیا طلاق واقع ہوجائے گی؟ (۲) دوسری بات یہ ہے کہ شوہر بھول جاتا ہے کہ اس نے ایک بار طلاق کی نیت کی تھی یا تین بار، ایسی صورت میں کتنی طلاق واقع ہوں گی اگر ایک طلاق واقع ہوئی تو اس کا کیا ازالہ ہے، اگر تین ہوئیں تو اس کا کیا ازالہ ہے؟ اور کیا شوہر طلاق کی شرط واپس لے سکتا ہے؟
5596 مناظر
Q.
اگر زید نے اپنی بیوی کو کئی موقع پر طلاق دے دیا، مثلاً غصہ کی حالت میں چھ سال میں دس بار، بیوی ہندہ نے دینی شعور ہونے کی وجہ سے اس کے بعد اس کی مخالفت کی مگر جاہل نا سمجھ نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ مرد غصہ میں کہہ دے تو اس کا اثر نہیں لینا چاہیے۔ لیکن ہندہ ہمیشہ روتی اور تڑپتی رہی کسی نے ساتھ نہیں دیا ۔ اس کو ہمیشہ احساس ندامت رہا۔ وہ اس سے الگ ہونا چاہتی ہے۔ ایک طلاق کا تحریری بیان بھی ہے جب کبھی بات ہوتی ہے تو اس کا ظالم شوہر مکر جاتا ہے، ظلم و تشدد کرتا ہے، اس پر کئی طرح کا الزام لگاتا ہے۔ اس حال میں وہ مظلوم کیا کرے اس کے اپنے بھی اس کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں، اس نے بھائی اور ماں کو بھی بتایا مگر وہی جہالت صبر کرکے رہو کیا کروگی کہاں جاؤ گی۔ قانون الہی کی روشنی میں فیصلہ کریں۔
1736 مناظر
Q.
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر نے مجھے کافی سال پہلے تین بار طلاق دی تھی اور ہم لوگ اب بھی ساتھ رہتے ہیں لیکن ہمارا جسمانی تعلق نہیں ہے میں علیحدہ ہونا چاہتی ہوں لیکن کچھ لوگ نہیں چاہتے نیز سابقہ شوہر بھی۔ جب کہ میں دوسری شادی کرنا چاہتی ہوں۔ میں کیا کروں میں بہت پریشان ہوں میں امریکہ میں رہتی ہوں میرے پاس کوئی قانونی ثبوت نہیں ہے مجھے جواب جلدی میں دیں۔
1750 مناظر
Q.
میرا تعلق کراچی شہر سے ہے میرے ایک عزیز نے نشہ کیا ہوا تھا اور اسی نشہ کی حالت میں انھوں نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دی۔ کیا اس سے طلاق واقع ہوگئی حالانکہ وہ اپنے ہوش میں نہیں تھے نشہ میں تھا اس کو نہیں پتہ تھا کہ وہ کیا کررہا ہے؟
1854 مناظر
Q.
ہماری لڑکی کے لیے خلع کی ضرورت ہے۔ ہماری لڑکی اپنے شوہر سے خلع لینا چاہتی ہے۔ ہماری لڑکی اور اس کا شوہر ایک دوسرے سے گزشتہ نو مہینوں سے یعنی اگست 2008سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔ لڑکا (شوہر) آسٹریلیا میں ہے اور لڑکی (بیوی) امریکہ میں ہے۔تفصیل: خلع لینے کی اصل وجوہات حسب ذیل ہیں:(۱) دسمبر 2006میں (دو سال اور چارماہ پہلے)جب سے ان کی شادی ہوئی ہے لڑکا (شوہر) یا اس کے والدین نے لڑکی کی کوئی بھی ذمہ داری نہیں نبھائی ہے۔اب تک ہم یعنی لڑکی کے والدین اس کی( لڑکی) کی تمام ذمہ داریاں اٹھارہے ہیں اور اس کی ضروریات پوری کررہے ہیں ۔ (۲)جب تک وہ دونوں انڈیا میں ایک ساتھ رہے ، تو لڑکا ہمیشہ مسلسل سگریٹ پیتے ہوئے پایا گیا اوراکثر راتوں کو گھر سے غائب رہتا تھا اور فجر کے وقت گھر آتا تھا۔ وہ فجر کے پہلے آتا تھا اور فوراً غسل کرتا تھا اپنی بیوی کے سامنے آنے سے پہلے ۔ ان چیزوں نے ہماری لڑکی کو بہت زیادہ پریشان کردیا اور جب لڑکا اور اس کے والدین نے ہمارے اوپر ہماری لڑکی کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ بھیجنے کے لیے دباؤ ڈالا تو ہم نے اپنی لڑکی کواپنے اخراجات پر امریکہ بھیجنے میں ان کی (لڑکے کے والدین)کی اطاعت کی۔ ......
2882 مناظر
First
Previous
54
55
56
57
58
Next
Last