دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1293
معاشرت >> طلاق و خلع
Q.
برائے کرم مجھے بتائیں کہ اگر کوئی شخص کسی شیعہ کی نماز جنازہ پڑھتا ہے تو کیا اس کی بیوی مطلقہ ہوجاتی ہے؟
1687 مناظر
Q.
کیا خلع کے لیے شوہر کا مہر کاواپس لینا ضروری ہے؟ اس صورت میں کیا حکم ہے اگر شوہر مہر واپس لینا نہیں چاہتاہے اوراپنی بیوی کو نان و نفقہ دینا چاہتا ہے جو کہ مہر کی رقم کے برابر ہے عدت کی مدت کے لیے؟ اگر خلع کے بعد دونوں دوبارہ ملنا چاہتے ہیں تو اس کا کیا طریقہ کار ہے؟
7131 مناظر
Q.
میں نے اپنی بیوی کو ای میل کے ذریعہ تین طلاق دے دی۔جس کی بڑی وجہ میری بیوی کا مجھ سے رویہ تھا۔ جب یہ طلاق ان کو ملی تو انھوں نے مخالف علماء سے رابطہ کیا اور ا ن کو اہل حدیث کے علماء نے ایک فتوی لکھ کہ دے دیا کہ ایک ہی طلاق ہوئی۔ میں اس فتوی کی تفصیل ساتھ نیچے بیان کرتاہوں، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ رجوع ممکن ہے یا نہیں؟ اوراگر ممکن نہیں، تو اس فتوی میں بیان کردہ حوالہ جات کی کیا حیثیت ہے۔ سوال: [میں نے اپنی بیوی کو تین طلاق ای میل کے ذریعہ ایک ہی بار میں دے دی، کیا عدت مکمل ہونے سے پہلے رجوع ممکن ہے، قرآن اور سنت کی روشنی میں اس کا حل تجویز کریں]۔جواب: [ صورت مسئولہ بشرط صحت سوال کے مطابق، مسمی ?ج? نے اپنی بیوی مسمات ?و? کو بذریعہ ای میل تین طلاقیں دیں۔ اگر ای میل یقینی طور سے مسمی ?ج? کی طرف سے ہی ہے تو اس صورت میں یہ ایک طلاق شمار کی جائے گی۔ جیسا کہ حضرت رکانہ رضی اللہ تعالی عنہ نے جب اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں، ........
3026 مناظر
Q.
میں نے اپنی بیوی کے رویہ سے تنگ آکر اسے تین طلاق لکھ کر بھیج دی۔اب لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ قرآن اور سنت کے مطابق یہ ایک طلاق ہوئی ہے، کیوں کہ انھوں نے اہل حدیث کے علماء سے ایسا فتوی لیا ہے کہ ایک وقت میں دی ہوئی متعدد طلاقیں ایک ہی تصور ہوتی ہیں۔ جب کہ ہم لوگ (میں اور میری بیوی دونوں)حنفی ہیں۔ س فتوی کی بنیاد پر مجھ سے یہ کہا جارہا ہے کہ تم رجوع کرلو۔ میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ کیا واقعی ایک طلاق ہوئی او ررجوع ممکن ہے؟ اور اگر قرآن اور سنت کے مطابق یہ ایک طلاق ہوئی ہے تو احناف اس کو تین طلاق کیوں شمار کرتے ہیں؟
1515 مناظر
Q.
میری جون 2006میں شادی ہوئی، تین مہینہ کے بعد میں نے بڑوں کی موجودگی میں اس عورت کو طلاق دے دیا۔اس وقت سے لے کر آج تک میں ایک مناسب دلہن کی تلاش میں ہوں۔لیکن میں شادی نہیں کرپارہا ہوں۔ کن وجوہات کی بناء پر مجھ کو نہیں معلوم۔ برائے کرم اس معاملہ کو دیکھیں اور میری رہنمائی فرماویں۔ میری ماں کا نام زبیدہ بیگم ہے۔
1574 مناظر
Q.
زیدکی سارہ سے شادی کو قریب تیس سال سے زائد کا عرصہ ہورہا ہے۔سارہ اس دوران اپنے شوہر کے علم، خواہش اور اجازت کے بغیر چیزیں کرتی ہے اور یہ چیزیں اپنے شوہر سے چھپاتی ہے اور شوہر سے جھوٹ بولتی ہے۔یہ چیزیں ہمیشہ اس کے شوہر کے لیے ذلت اوربے عزتی کا سبب بنتی ہیں۔بار بار درخواست اور وارننگ دینے کے باوجودسارہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کررہی ہے۔اس طرح کی بیوی کے لیے کیا فتوی اور حکم ہے؟ اگر حدیث کا حوالہ عنایت فرمادیں تو اچھا رہے گا۔
1670 مناظر
Q.
اگر کسی شخص نے طلاق کی نیت سے [بس] یا[ ختم] کہا اور اس کے علاوہ کوئی اور چیز نہیں کہا۔ کیا ان دونوں لفظوں میں سے کسی سے بھی نکاح پر اثر پڑے گا؟
3116 مناظر
Q.
میرے والد دو ماہ قبل اپنے وطن میں دو ماہ کی چھٹی گذارکر اپنے کام پر واپس لوٹے ہیں، پھر دو ماہ بعد میری والدہ کو فون کرکے کہتے ہیں کہ: میں نے تجھے طلاق دیا، اور طلاق دینے کا سبب ذکر نہیں کیا، پھر خوب جب سبب دریافت کیا گیا تو کہا: کہ جب میں چھٹی گذارنے کے لیے گیا تھا، تو تیری والدہ نے کہا: یہاں کیوں آتے ہو؟ کیا صرف اس بات پر طلاق دینا جائزہے؟ آپ حضرات کی نصیحت سے مستفید فرمائیں۔
1786 مناظر
Q.
میں شادی شدہ ہوں، ایک لڑکا ایک لڑکی ہے۔ شادی کو سولہ سال ہوگئے ہیں ،لیکن ہمیشہ میری بیوی بار بار مجھ سے جھگڑا کرکے اپنی ماں کے گھر چلی جاتی ہے۔ کئی بار سمجھایا، پیار سے ڈرا دھمکا کر، لیکن ہمیشہ آتی ہے او رتین چار مہینے رہنے کے بعد کوئی نہ کوئی الزام لگا کر چلی جاتی ہے۔ میں نے اللہ کا خوف بھی دلایا، لیکن سمجھ میں اس کے نہیں آتا۔ اس کی ممی اسے اپنے گھر میں پناہ دیتی رہتی ہے۔ ایک اوراس کی چھوٹی بہن ہے اس کا آدمی اس کے ساتھ سسرال میں ہی رہتا ہے، مجھ ے بھی کہتے ہیں لیکن میں نہیں رہنا چاہتا۔ طبیعت میری خراب رہنے لگی۔ اس کے بعد میں نے بنا کسی کو بتائے ایک طلاق شدہ عالمہ سے شادی کر لی، لیکن نصیب میں یہ عالمہ بھی غلط نکلی، نماز وغیرہ سے دور، چوری کرنا ، گانا سننا اور گاناوغیرہ۔ اس کو بھی کئی بار سمجھایا لیکن یہ بھی سمجھتی نہیں ہے۔ دراصل میں ساؤتھ افریقہ میں نوکری کرتا ہوں اور عالمہ نے میری دولت کو دیکھ کر شادی کرلی، حالانکہ میں نے عالمہ سے شادی کرنے سے پہلے سب اپنے بارے میں بتادیاتھا۔ .....
3059 مناظر
Q.
اگر کوئی اپنی بیوی کو گھر سے نکلنے پر طلاق کا بول دے، اگر بیوی گھر سے نکل گئی تو کتنی طلاق واقع ہوجائے گی، اور اگر بیوی تین بار گھر سے نکل گئی تو کتنی طلاق واقع ہوگی؟
3319 مناظر
Q.
اگر کوئی اپنی بیوی کو بولے کہ تم اگر گھر سے میری اجازت کے بغیر باہر نکل گئی تو تم مجھ پر طلاق ہو۔ اب اگر شوہر اپنی یہ شرط ختم کرنا چاہتاہو توکیا ختم کرسکتاہے، اور اپنی بیوی کو شرط کے ہٹانے کا بولنا لازم ہے؟
3878 مناظر
Q.
میں طلاق کا صحیح طریقہ جاننا چاہتاہوں۔ نیز اگر کسی مسلم بھائی نے اتفاقا دباؤ یا تناؤ کی حالت میں تین مختلف مواقع پر تین مرتبہ طلاق دے دی توکیا طلاق شمار کی جائے گی؟ ایک دوسرا سوال جو کہ میں جاننا چاہتاہوں وہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص نے غصہ میں تین مرتبہ طلاق کہاہے اور وہ شخص Attention Deficit Hyperactivity Disorder SYMPTOMS OF ADD or ADHDبیماری کاشکار تھا، یعنی ایک جگہ پر توجہ مرکوز کرنے کا مسئلہ، کوئی بات کہنا اور اس بات پر افسوس کرنا کہ جو کچھ کہا وہ کہنے کی نیت نہیں تھی،اکثر ہاتھ اور پاؤں میں بے قراری، یا بیٹھنے کی حالت میں پیچ و تاب کھانا۔بیٹھ رہنے کی حالت میں دقت محسوس کرنا۔ کھیل یا جماعتی سرگرمی میں اپنی باری کا انتظار کرتے وقت بے چینی محسوس کرنا۔کام اور کھیل کی سرگرمیوں میں توجہ کو مرکوز کرنے میں پریشانی محسوس کرنا۔اکثر ایک نامکمل کام سے دوسرے کام میں لگ جانا۔ خاموشی سے کھیلنے میں پریشانی محسوس کرنا۔اکثر حد سے زیادہ بات کرنا۔اکثر دوسروں سے مداخلت کرنا اور زبردستی کرنا۔ اکثر جو کچھ کہا جارہا ہے اس کا نہ سننا۔ اکثر ان چیزوں کو بھول جانا جو کہ کام یا سرگرمیوں کے لیے ضروری ہیں۔اکثرخطرناک جسمانی سرگرمیوں میں ملوث ہونا اس کا ممکنہ انجام سوچے بغیر۔آسانی سے خارجی محرکات کی وجہ سے آپے سے باہر ہوجانا)۔ ایسے شخص کے لیے کن حالات کے تحت طلاق شمار ہوگی؟برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔ والسلام
1388 مناظر
Q.
میری بیوی نومسلمہ ہے۔ ایک مرتبہ میں نے اس کو ایک طلاق دی یعنی اس کو ایک مرتبہ طلاق کے الفاظ کہے لیکن بعد میں ہم مل گئے۔ ایک دن کسی لڑائی کی وجہ سے میں بہت زیادہ ناراض ہوگیا ، جب میں ناراض ہوتا ہوں تو میں بے قابو ہوجاتاہوں اور بہت سی مرتبہ چیزوں کوادھر ادھر پھینکتا ہوں۔ اس وقت بھی میں بہت ناراض ہوگیا اور اپنی بیوی سے کہا کہ میں تم کو دو مرتبہ طلاق دیتاہوں۔ اگر چہ میری طلاق کی کوئی نیت نہ تھی، لیکن اچانک بغیر نیت کے طلاق کے الفاظ میرے منھ سے نکل گئے۔ جوں ہی میں نے طلاق کے الفاظ کہے تو میرا غصہ چلا گیا اور میں چلانے لگا کہ میں نے کیا کردیا ہے۔ میری ایک فیصد بھی طلاق کی نیت نہیں تھی، لیکن الفاظ میرے منھ سے باہر نکلے۔ چنانچہ اس صورت حال میں جب طلاق کے الفاظ منھ سے باہر نکلتے ہیں بغیر اس طرح کی نیت کے توکیا طلاق واقع ہوگی؟
1643 مناظر
Q.
عرض یہ ہے کہ ایک عورت عدت میں ہے اور اس کی ایک قریبی رشتہ دار کو ملنے کے لیے جانا چاہتی ہے۔ اگر قریبی رشتہ دار بہن ہو اور بیماری موت اور حیات کی کشمکش والی ہو تو اس صورت میں دیکھنے اول ملنے کے لیے جانے میں گنجائش ہے؟
6390 مناظر
Q.
ایک دفعہ میں اکیلا جارہا تھا کہ مجھے طلاق کے بارے میں خیال آیا جو کہ مجھے اکثر و بیشتر وسوسہ کی وجہ سے آتا رہتاہے۔ میں نے طلاق دینے سے بچنے کے لیے کہا [میں تمہیں طلاغ دیتاہوں]۔ کیا اس جملہ سے جس میں میں نے جان بوجھ کر طلاق نہ ہونے کے لیے طلاق کو طلاغ کہا، اس سے کسی قسم کی شرعی طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟
1780 مناظر
Q.
ایک آدمی کو کمرے میں بند کرکے سسر اور دو سالوں نے گلا دبا کر ہاتھ پیر موڑ کر جبراً طلاق لی اس کی بیوی کے سامنے۔ جس آدمی سے طلاق لی گئی وہ ایک ندوی عالم ہیں اور ایک مسجد میں امام ہیں۔ لڑکا کہتاہے کہ اس نے تینوں مرتبہ یہ کہا ?میں نے فاطمہ کو طلاق دی انشاء اللہ?۔ لڑکی کا باپ کہتا ہے کہ لڑکے نے پہلی دفعہ طلاق لفظ کے ساتھ ان شاء اللہ نہیں لگایا تھا، دوسری اور تیسری دفعہ میں ان شاء اللہ لگایا تھا۔ اس لیے ایک طلاق ہوئی اور اگر لڑکا او رلڑکی تین ماہ کے اندر رجوع نہیں کرتے ہیں تو تین طلاق خود بخود ہو جائے گی۔ برائے کرم یہ بتائیں کہ طلاق ہوئی یا نہیں؟
2488 مناظر
Q.
اگر کوئی شخص جو کہ نکاح میں ہے لیکن اس نے کبھی بھی اپنی بیوی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کی ہے اس نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی۔ لیکن اگر اس کی نیت ایک سے زائد طلاق کی تھی لیکن اس نے زبانی طور پر ایک ہی طلاق دی (اپنے دل میں ایک سے زائد کی نیت کے ساتھ)، تو کیا یہ ایک شمار ہوگی یا زیادہ؟
1839 مناظر
Q.
حضرت میری شادی دو سال پہلے ہوئی تھی ہم دونوں میں بہت پیار تھا میں کویت میں نوکری کرتاہوں میرے دشمنوں نے میری بیوی کو کچھ کروا دیا اور اس نے مجھ سے طلاق دینے کو کہا، لیکن میں نے اس کو منع کیا، مگر میری سسرال والے مجھے فون پر دھمکی دینے لگے کہ ہم تم سب کو تھانے میں بند کروادیں گے۔ ان کی دھمکی میں آکر میں نے ایک بار ان کو فون پر طلاق بولا۔ اس وقت وہاں میرے والد اور کچھ لوگ تھے ،اور میرے سسرال والوں نے ایک پیپر پر میرے والد صاحب سے دستخط لے لیا۔ لیکن میں نے ایک دن بعد اپنی بیوی کو فون کیا اس نے مجھ سے بات نہیں کی۔ میں اس کو روز ایس ایم ایس کرتاہوں کہ مجھ سے بات کرو مگر وہ بات نہیں کرتی۔ اس بات کو ایک سال ہوگیا ہے، میں اس کو بہت پیار کرتاہوں اس کے بنا نہیں رہ سکتا ۔آپ مجھے اس کا جواب دیں کہ یہ طلاق ہوئی یا نہیں ،میں نے مہربھی ادا کردی ہے؟
1615 مناظر
Q.
اس شخص کے بارے میں اسلامی رائے اور سزا کیا ہے جو کہ اپنی بیوی کو اپنے والدین کی فرمائش پر طلاق دیتا ہے کیوں کہ اس کی بیوی کاباپ اس شوہر کے والدین کی جہیز کی مانگ کو پوری نہیں کرسکتاہے؟
1491 مناظر
Q.
میرا نکاح اپنی کزن سے ہوگیا ہے رخصتی ابھی نہیں ہوئی میں اس سے تین بار تنہائی میں مل چکا ہوں۔ کچھ دن پہلے میری اپنی منگیتر سے لڑائی ہوئی میں نے اس کو غصہ میں کہا اگر تم مجھ سے دوسروں کی وجہ سے لڑتی ہو تو مجھ سے تعلق مت رکھو مگر میرا ارادہ طلاق کا نہیں تھا۔ کچھ دیر بعد اس نے فون کیا اور مجھ سے کہا کہ تم مجھ سے تعلق نہیں رکھنا چاہتے، تو میں نے کہا نہیں ،اس نے تین بار کہا اور میں نے تین بار یہی جواب دیا۔ مفتی صاحب میرا ارادہ طلاق کا بالکل نہیں تھا۔ مفتی صاحب برائے کرم میری مدد کریں۔ میں اس وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں۔
2233 مناظر
First
Previous
53
54
55
56
57
Next
Last