دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
ایک صاحب سے کام کراتا ہوں وہ مجھ سے بہت زیادہ قیمت لیتے ہیں۔ان سے کچھ روپیہ کا حساب نہ ملنے کے فرق ہونے پر میں خاموش ہوگیا تاکہ زیادہ لئے ہوئے پیسے برابر ہوجائیں۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
1411 مناظر
Q.
کیا یہ کہنا صحیح ہے کہ [اللہ جانے کون بشرہے]؟ (۲)یزید کو برا کہنا کیسا ہے؟ (۳)اس روایت کے بارے میں کیا حکم ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ہندوستان کی طرف منھ کرکے کھڑے ہوئے اور مسکرا کر فرمایا کہ مجھے اس طرف سے علم کی خوشبو آتی ہے؟ (۴)مماتی اور بریلوی حضرات کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟جواب دے کر مشکور فرمائیں۔
4434 مناظر
Q.
کیا کسی بزرگ کو یا اپنے شیخ کو غوث الاعظم کہہ سکتے ہیں ?
1467 مناظر
Q.
کیا فرض نماز کی آخری رکعت میں کچھ نہ بھی پڑھا جائے یا پھر تین بار سبحان اللہ اور تشہد کے بعد درود اور دعا کے بغیر سلام پھیر دینے سے نماز ہوجاتی ہے؟ (۲)کیا عورت کے پیچھے انگلی داخل کرنے کا بھی گناہ اتنا ہی ہے جتنا عضو داخل کرنے کا؟
1709 مناظر
Q.
میں ایک انجینئر ہوں اور جماعت کے کام سے منسلک ہوں، الحمد للہ تمام برائیوں سے توبہ کرچکا ہوں، الحمد للہ سنت کی پابندی بھی ہے۔ ایک خواب کے بارے میں پوچھنا تھاجو میں نے کئی مرتبہ دیکھا ۔ میری ایک خالہ ہیں جو بالکل جوان ہیں میں نے کئی مرتبہ خواب میں دیکھا کہ میں ان کے ساتھ کوئی بدفعلی کررہا ہوں۔ مہربانی کرکے خواب کی تعبیر کے بارے میں رہنمائی کردیں۔
1586 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا کہ میرے شوہر کی میت رکھی ہے میرا دوسرا بیٹا روتے ہوئے آکر اپنے باپ کی میت سے لپٹ جاتا ہے اور خوب روتاہے تو میت مجھ سے کہتی ہے کہ اس کو ہٹاؤ رونے سے تکلیف ہورہی ہے او رپھر میری امی آتی ہیں میں کہتی ہوں کہ میرے میاں کا انتقال ہوئے اتنا دن ہوگیا اب تک دفن کیوں نہیں کیا۔ امی کہتی ہیں کہ ان کے انتقال کے وقت تم نے بکرہ ذبح نہیں کیا تھا اس لیے دفن نہیں ہوا ۔ایک بکرا ان کے نام سے کاٹو او رایک گھر میں سب کے لیے کاٹو۔ اتنے میں ایک بکری والا آتا ہے اس کے پاس بہت سے بکرے ہیں میں اس سے کہتی ہوں دو بکرے لینا ہے کتنے کے دو گے؟ وہ کہتا ہے کہ دو ہزار کا ایک ۔میں کہتی ہوں سولہ سو میں ایک دو او رلے کر بکرا اسی وقت ذبح کرواتی ہوں اورقصائی سے کہتی ہوں کہ کلیجی نکال کر دو پکانا ہے کھڑی ہوکر کلیجی نکلواتی ہوں۔ مہربانی ہوگی اس کی تعبیر بتادیں۔
2405 مناظر
Q.
کیا کسی مستند ذریعہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کسی صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی تھی؟
3733 مناظر
Q.
میں نے تین دن پہلے خواب دیکھا کہ بہت سارے لوگ میرے چھوٹے لڑکے کو مار رہے ہیں اور انھوں نے اس کو بہت ظالمانہ طریقہ پر مارا۔ میرا لڑکا میرے پاس آیا جب میں نے اس کو دیکھا تو اس کی سائز بہت چھوٹی تھی او رآنکھیں خون سے بھری ہوئی تھیں۔ اور میرا لڑکا مجھ سے کہہ رہا تھا میرے کو بہت مارا، او رمیرا چھوٹا لڑکا اس کے ساتھ ہے۔ تمام لوگ چلا رہے ہیں اور اس جگہ کے چاروں طرف تیز آوازیں آرہی ہیں۔ میں وہاں جانے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میں جرأت نہیں کرسکتی ہو ں تبھی میرا خواب ختم ہوجاتاہے۔ لیکن میں اپنے خیال میں مسلسل چلارہی ہوں اور بار بار کہہ رہی ہوں کہ مار دیا ماردیا۔ یہ وقت صبح تین بجے کا تھا۔ میں اس کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔
1457 مناظر
Q.
مجھے ایک خواب آیا ہے جس کی میں تعبیر جاننا چاہتاہوں۔ مجھے خواب میں ایک شخص نظر آیا جس کے پورے جسم پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں (مانو پورا جسم زخمی تھا) اور وہ شخص زیادہ حسین بھی نہیں تھا۔ کسی صاحب نے مجھے بتایا کہ یہ اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میں نے اس شخص سے مصافحہ بھی لیا یعنی ہاتھ بھی ملایا تھا۔ مگر اس شخص کو دیکھ کر دل نے یقین نہیں کیا یہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اس خواب میں جو جگہ دکھائی دے رہی تھی وہ جگہ بھی مناسب نہیں لگ رہی تھی (یعنی جگہ بھی گندی نظر آرہی تھی۔ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارک، معاملات، معاشرت کے بارے میں جو کچھ بھی پڑھا ہے ویسا کچھ بھی مجھے اس شخص میں دکھائی نہیں دیا۔ علماء فرماتے ہیں کہ شیطان یا او رکوئی بھی شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت بنا کر نہیں آسکتا۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطے مجھے اس خواب کی صحیح تعبیر تفصیل سے بتائیں۔ اللہ آپ کی خدمت کا بہتر بدل آپ کو نصیب فرمائے۔
3294 مناظر
Q.
ہم مسلمان جن کبیرہ گناہوں میں مبتلا ہیں ان میں سے بہت سے گناہ ایسے ہیں جن کے بارے میں احادیث مبارک آئی ہے کہ ان گناہوں کو کرنے والا مسلمان نہیں یا ہم میں سے نہیں ٹو کیا وہ واقعی ہی مسلمان نہیں رہتا؟ (۲) اگر کسی کو کلمہ طیبہ پڑھ کر بخشنا ہو تو اس کی صحیح تعداد سوا لاکھ ہے یا ستر ہزار؟
2357 مناظر
Q.
میں نے کچھ دنوں پہلے خواب دیکھا کہ میں اپنے چھت پر کھڑا ہوں اور یہ محسوس کررہا ہوں کہ زلزلہ آرہا ہے اور ہمارا مکان جہنم کی طرح ہل رہا تھا اور میں اپنے چھت پر اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں دعا کررہا تھا (یا حی یا قیوم برحمتک استغیث، یہ میں نے حکیم اختر صاحب سے سیکھا ہے)اور میں کسی چیز کی طرح چلا رہا ہوں اس کے بعد میں نے محسوس کیا زلزلہ ختم ہوچکا ہے لیکن پھر بھی میرا خوف برقرار تھا کہ جھٹکہ کے اثر سے ہمارے علاقہ کا مکان گھر جائے گا ۔ (۲)دوسرے ہی دن میں نے ایک دوسرا خواب دیکھا کہ ہمارے تین دوست کھڑے ہیں اور بات کررہے ہیں ٹوپی پہنے ہوئے ہیں ایسا لگتا تھا کہ جیسا کہ وہ نماز پڑھ کر واپس آرہے ہیں یا نماز پڑھنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اچانک ایک شخص آیا اور اس نے نماز پڑھنا شروع کردیا اورہم اپنے آپ سے بات کررہے ہیں کہ اس شخص کی قبلہ کی سمت غلط ہے دراصل قبلہ دوسری طرف ہے جب وہ نماز پڑھ لیتا ہے تو ہم اس کو بتاتے ہیں کہ اس نے غلط سمت میں نماز پڑھا ہے لیکن وہ چلا گیا ہمیں یہ جواب دیتے ہوئے کہ میں گھر جارہا تھا اور بغیر کسی سبب کے نماز پڑھی اور جب میں گھر پہنچوں گا تو نماز دوبارہ پڑھوں گا۔
5672 مناظر
Q.
میری بہن (جس کے ساتھ ایک جن ہے جو کبھی کبھی ظاہر بھی ہوتاہے) نے ایک خواب دیکھا کہ وہ اور اس کا شوہر آسمان کی طرف دیکھتے ہیں تو مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم ) نظر آتی ہے، بہن کہتی ہے کہ دیکھو یہ مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے شوہر کہتا ہے نہیں یہ نہیں ہے۔ پھر وہ قبلہ کی سمت دیکھتی ہے وہاں اس کو خانہ کعبہ نظر آتا ہے۔
1456 مناظر
Q.
کیا کسی لڑکی کو قرآن حفظ کرنا جائز ہے؟ میں گزشتہ دس سال سے اپنے خوابوں میں سکہ دیکھتی ہوں۔ میں دیکھتی ہوں کہ میں سکے جمع کررہی ہوں جو کہ ادھر اور ادھر بکھرے پڑے ہیں۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟
1931 مناظر
Q.
کیا خواب میں اللہ تعالی کو اس کی اصلی ہیئت میں دیکھنا ممکن ہے؟ (۲)کیا خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی اصلی ہیئت میں دیکھنا ممکن ہے؟
9659 مناظر
Q.
ایک شادی شدہ 35سالہ عورت نے خواب دیکھا کہ دو خصی بکرے ہیں، جو آپس میں لڑ رہے ہیں، ایک بھینس ہے جو اس عورت کا پیچھا کررہی ہے۔ کچھ دیر کے بعد وہ بکرے بھی اس عورت کا پیچھا کرنے لگتے ہیں۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟
1963 مناظر
Q.
برائے کرم مجھے چغلی اور غیبت کے درمیان کا فرق بتادیں؟ (۲)ہجڑہ تو و ہ ہوتا ہے جو نہ تو مکمل مرد ہو اور نہ ہی مکمل عورت، کیا کسی میں مرد او ر عورت دونوں کے مکمل خواص ہوسکتے ہیں اور کوئی اس کا دعوی کرے تو کیا ہوگا، شادی وغیرہ؟
3720 مناظر
Q.
میرا ایک بھائی امریکہ میں رہتاہے۔ ایک کاروبار شروع کرنا چاہتاہے۔ میرے ایک دوسرے بھائی کی بیٹی نے استخارہ کیا اس نے دو دفعہ استخارہ کیا۔ دونوں دفعہ بیت الخلاء میں کموڈ کے اندر ایک شیشہ کا صاف گلاس پڑا ہوا ہے۔ اس کاکیا مطلب ہے؟ یہ کاروبار شروع کریں یا نہیں؟
1464 مناظر
Q.
میرا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے اوپر دودھ والے کا پیسہ بقایا ہے، اس کو اپنے پیسوں کے بارے میں پتہ نہیں ہے وہ بھول چکاہے۔ اور ہمارے ان سے اب تعلقات بہت خراب ہوگئے ہیں اب اگر ہم ان کو پیسہ بھجواتے ہیں تو ہمیں ڈر ہے کہ کہیں وہ اور زیادہ پیسہ نہ بتادے۔ ان کا قرضہ کیسے ادا کریں؟ برائے کرم اس کا حل بتائیں۔
1942 مناظر
Q.
رشید احمد گنگوہی صاحب نے اپنی کتاب امدادالسلوک ص:10پر لکھا ہے?مرید کو یہ یقین کرلینا چاہیے کہ پیر کی روح ایک جگہ مقید نہیں ہوتی۔ مرید جس جگہ بھی ہو چاہے دور ہو یا نزدیک اگر چہ مرید ذہنی طور پر پیر کے جسم سے دور ہے لیکن پیر کی روحانیت اس سے دور نہیں۔ یہ بات جان لینے کے بعد مرید ہر وقت پیر کی یاد دل میں رکھے اور قلبی تعلق اس سے ظاہر ہونا چاہیے اور ہر لمحہ اپنے پیر سے فائدہ حاصل کرتا رہے۔ مرید اپنے پیر کا محتاج ہوتا ہے۔ لہذا پیر کو اپنے قلب میں ظاہر جان کر ذہن سے اس سے طلب کرے تو پیر کی روح اللہ کے اذن سے ضرور القا کرے گی۔ کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ اولیاء اللہ بہ عطائے الہی حاضروناظر ہو سکتے ہیں اور اپنے مرید کے احوال پر مطلع بھی ہوتے ہیں؟ (۲)اشرف علی تھانوی صاحب نے اپنی کتاب حفظ الایمان ص:7پر لکھا ہے :بو یزید سے پوچھا گیا طے زمین کی نسبت تو آپ نے فرمایا یہ کہ کوئی چیز کمال کی نہیں، دیکھو ابلیس مشرق سے مغرب تک ایک لحظہ میں کرجاتا ہے۔ کیا اس سے ثابت نہیں کہ شیطان لعین ایک لمحہ میں مشرق و مغرب میں موجود او رحاضر و ناظر ہو سکتا ہے........
2696 مناظر
Q.
میری خالہ خواب میں ہندؤں کو دیکھتی ہیں اور اس کے بعد ان کو گھبراہٹ ہوتی ہے اور بے چینی رہتی ہے اور بخار آجاتا ہے۔ اس کے لیے کوئی دعا بتادیں۔
1586 مناظر
First
Previous
184
185
186
187
188
Next
Last