دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
جناب اللہ مجھ پر اور تمام امت محمد یہ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر رحم فرمائے آمین۔ پچھلے سال مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا بہت شوق ہوا تھا (گو ابھی بھی یہ شوق جوں کا توں ہی ہے) اس سلسلہ میں میں نے خوب دعائیں کی اور درود بھی پڑھے اور مجھے ایک خواب بھی آیا مگر ڈراؤنا تھا۔ اس دن سے میری یہ حالت ہے کہ نہ میں وہ خواب بھول پارہی ہوں نہ چین پارہی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس کی وضاحت فرمائیں اور مجھ گناہ گار کی مدد فرماویں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میں نے دیکھا ایک کالا کمرہ ہے اس میں ہر کوئی کالے کپڑے پہنے ہوئے ہے زیادہ تر عورتیں تھیں۔ میں اور میرے شوہر اندر جاتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ اندر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میں اور میرے شوہر شوق کے مارے اندر جاتے ہیں تو وہاں کے تخت پر ایک آدمی کالے کپڑے پہنے بڑے ٹھاٹ سے بیٹھا ہوتا ہے جس کو دیکھ کر میں کہتی ہوں کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں میرے شوہر کہتے ہیں کہ تم ہی تو کہتی ہو کہ شیطان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ نہیں لے سکتا ۔میں کہتی ہوں کہ ہاں مگر یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ مبارک پڑھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہو ہی نہیں سکتے۔ مگر میرے شوہر واپس اپنی بات دہراتے ہیں او رمیں مان جاتی ہوں مگر دل سے نہیں مانتی ہوں۔پھر اعلان ہوتاہے کہ اب سب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کریں گے تو میں منع کردیتی ہوں اور اپنے شوہر سے کہتی ہوں دیکھا میں نے کہا تھا نا کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں۔ یہ تو آپ بھی جانتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا ہے کہ اللہ کے سوا کسی کو سجدہ جائز نہیں۔ اتنے میں سب مجھے زور دیتے ہیں کہ میں سجدہ کروں مگر میں نہیں کرتی نہ ہی اپنے شوہر کو کرنے دیتی ہوں۔ مگر سب کرتے ہیں اور میں اپنے شوہر سے رو کر کہتی ہوں کہ اب آپ یہاں سے چلیں اور ان کا ہاتھ کھینچتی ہوں اور وہ بھی کہتے ہیں کہ ہاں چلو اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میرا اس وقت یہ حال تھا کہ میں دل میں یہی سوچ رہی تھی کہ اب میں گناہ گار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شوق نہیں پالوں گی مگر صبح ہوتے ہی شوق نہ پالنے والی بات پر اللہ رب العزت سے معافی مانگی۔ آج اس خواب کو کئی مہینے گزر چکے ہیں مگر میں اس خواب کی ہولناکی ابھی تک اپنے دل او ردماغ میں محسوس کررہی ہوں۔ برائے مہربانی مجھے اس عذاب سے نجات دلانے میں میری مدد فرمائیں۔ خدا کے لیے میری مدد فرمائیں میں ایک عجیب قسم کی بے چینی میں مبتلا ہوں۔ ماشاء اللہ میری دو چھوٹی بچیاں بھی ہیں جو کہ میری بے چینی کی وجہ سے تنگ ہورہی ہیں۔ اپنا یہ خواب کسی کو بتانے سے بھی ڈر لگتا ہے۔ آج بڑی مشکل سے آپ کو یہ لکھ رہی ہوں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے۔
1532 مناظر
Q.
ہمارے یہاں ایک آدمی ہے جو کہتاہے کہ میرے پاس جناتوں کے بادشاہ ہیں اور سورہ طارق اورسورہ شمس پڑھ کر بند آنکھ پر پھونکتا ہے تو ہماری بند آنکھ میں روشنی ہوجاتی ہے اور ہمیں جو وہ کہتا ہے سنائی اور دکھائی دیتا ہے مثلاً کعبہ دیکھو ،مدینہ دیکھو، اپنا گھر دیکھو ،اپنا گھر اپنے آپ کو۔اوراس طرح وہ روحانی علاج دکھا کر کرتا ہے اور اس عمل کو وہ مراقبہ کا عمل کہتا ہے میں خود اس بات کا شاہد ہوں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ جو میں دیکھتا ہوں وہ صحیح ہے اس سے کوئی شرک تو نہیں ہورہا؟
1706 مناظر
Q.
مفتی صاحب کیا قرآن کو گنتیوں میں لکھنا جائز ہے؟
1189 مناظر
Q.
میں کافی دنوں سے ایک خواب دیکھ رہی ہوں کہ میری دوسری شادی ہو رہی ہے۔ اور میں بہت زیادہ رو رہی ہوں۔ اور جس سے ہو رہی ہے اس کو میں نہیں جانتی کون ہے۔ پہلی شادی سے خوش نہیں تھی لیکن ابھی اولاد ہونے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے لیکن اس خواب سے میں بہت پریشان ہوں۔ برائے کرم جواب دے کر رہنمائی فرماویں۔
1893 مناظر
Q.
میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں اپنے وطن کشمیر میں ہوں اپنے گھر کے باہر (صحن) میں کھڑی ہوں کہ اچانک زمین ہلنے لگی اور پھٹنے لگی ،پھر آسمان سے چاند کا آدھا حصہ میرے گھر پر گرا اور گھر میں دھواں دھواں ہو گیا۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔ (میں یہاں ممبئی میں اپنے شوہر کے گھر پر ہوں)۔
2199 مناظر
Q.
میں نے اپنے والد صاحب کو مردہ دیکھا او رمیں پاگل کی طرح چلارہی تھی۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتائیں۔
1332 مناظر
Q.
میں ایک سوال پوچھنا چاہتاہوں۔ ہماری بستی ککشی میں مسلمانوں کی دلی ، آپسی محبت کو بڑھانے او رآپس کے اختلافات کو دور کرنے کی غرض سے اور پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی غرض سے ایک شہر مسلمان کمیٹی بنائی گئی ہے، جس کمیٹی میں قوم کے سبھی طبقوں سے چند اشخاص کو لیا گیا ہے جو کہ اپنے اپنے طبقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بارہ ربیع الاول کے موقع پر شہر کمیٹی نے پورے شہر کے کھانے کا اہتمام اور انتظام کیا اوراس کام میں جو بھی خرچہ آیا اس کو قوم کے چند حضرات نے مل کر خوشی خوشی چکایا (گویا چند حضرات نے ملاکر دعوت کی)۔ اس پروگرام کا مقصد مسلمانوں کے آپسی اختلافات کو دور کرنا اور غیرقوم کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم سبھی آپس میں ایک ہیں اور ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اس پروگرام کا مقصد یہ بھی ہے کہ کسی کسی موقع پر پوری قوم ساتھ مل کر کھانا کھا لے تاکہ ہمارے درمیان ایک دلی محبت باقی رہے۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب دینے کی تکلیف کریں کہ یہ پروگرام صحیح ہے یا غلط ہے؟
1898 مناظر
Q.
میں ایک سنی مسلمان ہوں، ہمارے یہاں محرم اور صفر میں شادی یا کوئی بھی رسم کرنے کو معیوب خیال کیا جاتا ہے، کیا یہ سب احادیث سے ثابت ہے۔
1564 مناظر
Q.
جناب شنبہ سے کیا مراد ہے، میں نے خصائص کبریٰ میں پڑھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دوشنبہ کا روزہ رکھو، کیوں کہ اس دن میں پیدا ہوا، اسی دن وحی نازل ہوئی اسی دن مکہ سے مدینہ تشریف لائے، نیز مجھے دیدار اور کلام مصفہ کا شوق ہے، برائے مہربانی کوئی ایسا وظیفہ یا عمل بتائیں جس سے اس خواہش کی تکمیل میں اللہ کے حکم سے یسانی ہو۔ ہم گنہ گار وں کو اپنی دعاوٴں میں یاد رکھئے گا۔
4708 مناظر
Q.
میرا بھائی جس کی عمر اکیس سال تھی اس نے خود کشی کرلی۔ اگرچہ کوئی شخص اپنی ذاتی ذمہ داریوں سے آزاد نہیں کیا جاسکتاہے، وہ حاوی حالات کی وجہ سے اپنے درناک انجام کو پہنچا۔وہ بنیادی طور پر ہمارے والدین کے آپس کے توڑنے والے رشتہ کا شکار تھا۔ میری ماں تقریباً ہمیشہ اس کو اس بات کا یقین دلاتی تھی کہ ہمارے والد دنیا کے سب سے خراب شخص ہیں، جنھوں نے اپنے بچوں کا مستقبل خراب کرنے کے لیے جو کچھ اس سے ہوسکتا تھا کیا۔ میں یقین رکھتاہوں، اس مسلسل زہر افشانی کے نتیجہ میں وہ ناامید ہوگیا اور گانجا کا استعمال کرنا شروع کیا۔ میرے بھائی کے لیے میرے والد کی سرد مہری اتنی زیادہ ناقابل برداشت تھی جو کہ اپنی تعلیم میں بہت زیادہ کمزور تھا اور بے روزگار تھا۔ میرے والد صاحب ہمیشہ اس کو چھوٹے چھوٹے معاملوں میں کوستے رہتے تھے۔ کیوں کہ اس کے پاس اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے کوئی وسائل نہیں تھے او ر نہ ہی میرے والدین کی طرف سے کوئی اخلاقی تحریک تھی جس پر انسان اپنے آپ کو ڈھالتا ہے، اس لیے اس نے یہ ناامید اور مایوس عمل کیا۔...
1943 مناظر
Q.
میری لڑکی کے لیے ایک سعودی آدمی کا رشتہ آیا جو کہ اچھے اور نیک ہیں اور امام مسجد ہیں (لڑکی مطلقہ ہے اس کے دو بچے ہیں)۔ تب میں نے استخارہ کیا، خواب میں دیکھا کہ میں منی کے میدان میں ہوں۔ خیموں کے باہر پانی کی بڑی بڑی چار ٹنکیاں رکھی ہیں۔ ایک صاحب جن کا نام عبدالکریم ہے ، میرے میاں کے ان سے قریبی تعلقات تھے، ان کا انتقال ہوئے تین دن ہوا ،وہ اپنی ان ٹنکیوں میں پانی بھر رہے ہیں۔ اتنے میں دوسرے لوگ آکر پانی استعمال کرتے ہیں ۔میں کہتی ہوں کہ وہ ضعیف شخص اپنی بھررہا ہے اور دوسرے کیوں استعمال کررہے ہیں، تم سب کو چاہیے کہ پانی لے آؤ ۔پھر میں وہاں سے نکل کر جارہی ہوتی ہوں۔ حاجیوں کی بسیں کھڑی تھیں لوگ سوار ہورہے تھے ایک بس نکل رہی تھی تو ایک میری ملنے والی ایک مٹھائی کا ڈبہ لیے تیزی سے تقریباً بھاگتی ہوئی آتی ہے اور کہتی ہے اس بس کو روکو مٹھائی تقسیم کرنا ہے۔ میں جلدی سے رکواتی ہوں اور وہ بانٹنے جاتی ہے۔ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اس ڈبے میں کیک ہیں۔ اس کا کیا مطلب ہوگا؟ کیا ہمیں اس رشتہ کو قبول کرنا چاہیے؟ مہربانی ہوگی جلد جواب دیں۔
1598 مناظر
Q.
میرا دوست کہتاہے کہ چھ کلمے بدعت ہیں کیوں کہ یہ ماضی میں نہیں تھے۔ برائے کرم بتائیں کہ چھ کلمے بدعت ہیں کیا؟
2070 مناظر
Q.
میرے ایک استاد مدینہ منورہ کی تعظیم اس طرح کرتے ہیں حالانکہ وہ علمائے دیوبند سے عقیدت رکھتے ہیں۔ پھر بھی اس طرح بدعت اور شرک کرتے ہیں۔ (۱)مدینہ کی کھجوروں کی گٹھلیاں بطور تبرک کھاتے ہیں اور ان کا احترام اچھی طرح کرتے ہیں، ان کو نیچے گرنے نہیں دیتے۔ (۲)جوتے اور چپل میں ہرا رنگ استعمال نہیں کرتے کیوں کہ گنبد خضرا کا رنگ ہرا ہے۔ (۳)ان کو کسی نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مٹی لاکر دی تو وہ اس کو شفا کے طور پر آنکھوں میں لگاتے ہیں۔ میری یہ الجھن دور کریں؟
2361 مناظر
Q.
کیا آج تک کسی علمائے دیوبند یا امام غزالی رحمة اللہ علیہ نے یزید کو رضی اللہ عنہ کہا ہے یا نہیں؟ ڈاکٹر ذاکر نائک غیر مسلم کے خلاف تو اچھا کام کررہا ہے لیکن اپنے ایک بیان میں اس نے یزید کو رضی اللہ عنہ کہا ہے۔ (۲)مکروہات کا کیا مطلب ہے اور مکروہ کام کرنے کا کیا گناہ ہے؟
2369 مناظر
Q.
میرے شوہر کو ایک خواب آیا تھا کہ ان کی والدہ (جن کا تقریباً دو مہینہ پہلے انتقال ہوا ہے) وہ ان کو خواب میں فوت ہوئی نظر آئیں کہ وہ فوت ہوگئی ہیں اور ہم سب رو رہے ہیں۔ اچانک وہ اٹھ جاتی ہیں اور سب ڈر کے بھاگ جاتے ہیں صرف میرے شوہر ان کو گلے لگالیتے ہیں۔ ان کا جسم گل چکاہے اور وہ کہہ رہی ہیں کہ دیکھ لو سب چلے گئے ہیں اور اب میں نہیں آؤں گی۔ اس خواب کے بعد میرے شوہر بہت پریشان ہیں۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں، اور یہ بھی بتادیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
1804 مناظر
Q.
مفتی صاحب امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔ میرے ایک رشتہ دار نے خواب دیکھا کہ ان کے سگے بھائی کا گھر پورا کا پورا زمین بوس ہوگیا ہے (گھر ابھی پانچ چھ سال پہلے نیا بنا ہے)۔ اس کی تعبیر بتائیں۔ بہت مہربانی ہوگی کیوں کہ وہ خواب دیکھنے کے بعد بہت پریشان ہیں۔
2643 مناظر
Q.
میری ایک شادی شدہ بہن نے جو خواب دیکھا ہے میں اس کو اسی کے لفظوں میں لکھ رہا ہوں: میں ظہر کی نماز پڑھ کر سوئی تو دیکھا ایک بہت خوبصورت گراؤنڈ یا باغ ہے جہاں بڑے بڑے ہرے درخت ہیں۔ درخت کے پتے تو ہیں مگر ان پر کوئی پھل نہیں۔ گراؤنڈ کی سائڈ پر کئی خوبصورت بینچ بنے ہیں جو کافی پیارے ہیں ان پر میرا بھائی (میں) او ربھابھی (میری بیوی) بیٹھے ہیں۔ میری بھابھی ایک خوبصورت درخت کے نیچے ہاتھ کی انگلی سے قبر کا نشان لگاتی ہیں۔میں پوچھتی ہوں کہ یہ کیا ہے تو بھابھی کہتی ہیں کہ یہ میری او رتمہارے بھائی کی قبر کی جگہ ہے۔ میں سوچتی ہوں کہ اس نے اتنی اچھی جگہ قبر کے لیے ڈھونڈلی اور وہ مزید لوگوں کے لیے جگہ ڈھونڈ رہی ہوتی ہے۔ میں بھی ایک جگہ بھاگ کر جاتی ہوں اور بہت خوبصورت درخت جس کے پتے عجیب ہوتے ہیں اور وہاں ٹھنڈی ہوا چل رہی ہوتی ہے اسی درخت کو منتخب کرتی ہوں کہ یہاں میں اپنی قبر بناؤں گی۔ پھر وہاں ایک عورت کہیں جارہی ہوتی ہے اس کو آواز دیتی ہوں کہ آنٹی دیکھو میں نے سب سے زیادہ خوبصورت جگہ ڈھونڈی ہے۔ وہ عورت میرا ماتھا چومتی ہے....
2177 مناظر
Q.
اذان کے بعد درود شریف پڑھنا کیسے (اللہم رب ہذ․․․․․․․․․)․․․جو اکثر بریلوی مسلک کے لوگ پڑھتے ہیں؟ (۲)جو امام یقینی طور پر اہل حدیث ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ (۳)کیا الصلوة والسلام علیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) پڑھنے والے پر شرک کا فتوی ہے؟
4596 مناظر
Q.
میں نے اپنے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا کمبل اوڑھے ہوئے دیکھا اوراس کے ساتھ میرے بستر سونے جاتے ہوئے دیکھا۔ نیز مجھے اپنے خواب میں یہ بھی معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا مسواک استعمال کیا۔اور میں اپنے دل میں یہ بھی جانتی ہوں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسواک استعمال کرلیں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں بھی اس مسواک کو استعمال کروں گی۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بستر پر سوئیں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میں بھی اس بستر پر سوؤں گی۔ اور میں نے اپنے ذہن میں سوچ رہی ہوں کہ میں ایک ایسے شخص سے برکت حاصل کررہی ہوں جو کہ سب سے افضل اور اشرف ہیں۔اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا میرے بستر پر سونا چند دنوں سے ہورہا تھا۔ اور ان دنوں میں سے ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے طریقہ پر سوئے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پاؤں مبارک اس طرف رکھا جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مبارک رکھتے تھے۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟
2702 مناظر
Q.
درود تاج میں کون سے الفاظ شرکیہ ہیں ضرور وضاحت کریں؟ (۲)کیا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم ،اللہ کے نور میں سے نور ہیں؟
2639 مناظر
First
Previous
182
183
184
185
186
Next
Last