دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
میرا سوال خواب کی تعبیر سے متعلق ہے۔ میں عموماً خواب نہیں دیکھتاہوں لیکن جب میں نے استخارہ کیا تو مجھ کو دو غیر معمولی خواب نظر آئے ۔میں جانتا ہوں کہ خواب میرے استخارہ پر کچھ اثر انداز نہیں ہوں گے، لیکن میں پھر بھی اس کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔ بہت تاریکی تھی اور میں زیادہ نہیں دیکھ پارہا تھا۔ اس میں میں نے اپنے آپ کو اور اپنے دوست کو دیکھا اس نے مجھ سے پیچھے رہنے کو کہا اورلوگوں کی دوسری جماعت کے ساتھ مجھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کہیں چلا گیا ۔ دوسرا خواب مجھے اچھی طرح یاد نہیں ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔
1537 مناظر
Q.
اگر امام مسجد کھلے عام گلیوں میں بغیر کسی شرم کے کھانے کا عادی ہے، نیزوہ کہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ اس سے یہ ہوگا کہ کسی اسلامی ملک میں میری گواہی قانون کی کورٹ میں مسترد ہوسکتی ہے، تو اسلام ایسے لوگوں کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی کھلی بے قدری کرنے کی وجہ سے کیا کہتاہے ؟ کیا ہمیں ان امام صاحب سے اسلامی تعلیمات یا فتوی لینے میں پرہیز کرنا چاہیے؟ کیا ہمیں اپنے بچوں کو ان کے پاس پڑھنے کے لیے بھیجنا چاہیے؟
1204 مناظر
Q.
ایک عورت نے اپنے خواب میں انجیر دیکھا ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتادیں۔
1467 مناظر
Q.
میں اپنی لڑکی کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں ایک سوال کرنا چاہتاہوں۔میری لڑکی کا نام مزمل ہے، اس کی شادی کو بارہ سال ہوگئے ہیں۔ اس کے شوہر کا نام ڈاکٹر سعود ببیرے ہے۔ اس کی شادی کے بعد اس کے لڑکے کی پیدائش دو سال کے اندر ہوئی تھی۔ گزشتہ سات سال سے میری لڑکی کے شوہر نے اچانک اپنی بیوی یعنی میری لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنا بند کردیا ہے۔ میں ، میری بیوی اور میری بڑی لڑکی کو یہ بات پانچ سال پہلے معلوم ہوئی۔ میری بیوی نے اس بات کو مزمل سے کئی مرتبہ کہا اور میری بیوی نے اس سے کہا کہ ہم تمہارے شوہر سے اس کے بارے میں بات کریں گے تاکہ ہم اس پریشانی کا حل کرسکیں۔ ڈاکٹر سعود اس کو بیلٹ سے مارتے تھے اور اس کیساتھ بہت برابرتاؤ کرتے تھے۔ ہم اس سے کہا کرتے تھے کہ اپنے شوہر کو طلاق دے دے اور گھر واپس آجائے اور یہ کہ اللہ مہربان ہے وہ اس کے لیے سب کچھ کردے گا لیکن وہ اپنے لڑکے کی وجہ سے خوف کھاتی تھی۔......
2297 مناظر
Q.
میں خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں، میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں جہاں میں پہلے رہتا تھا، او رکوئی میرا پیچھا کرتا ہے وہ مجھے دکھائی نہیں دیتا مگر ہے بہت خوفناک، جس کی وجہ سے میں بہت خوف زدہ ہوں۔ وہ مجھے مارنا چاہتا ہے او رمجھ پر حملہ کرتا ہے، میں بھاگتا ہوں اوربچ کر دوسرے کمرے میں چلا جاتاہوں۔ وہ وہاں آتا ہے او رحملہ کرتا ہے میں پھر بچ جاتاہوں۔ اسی طرح ہوتا رہتا ہے۔ مجھے بہت ڈر بھی لگ رہا ہوتا ہے۔ میں خواب کے دوران اپنی امی کو بھی دیکھتا ہوں وہ پریشان ہوتی ہیں، او رکچھ رشتہ داربھی نظر آتے ہیں یاد نہیں کون ہیں۔ آخر میں میں اپنے کمرے میں جاکر دروازہ بند کرلیتا ہوں، تو وہ اندر آنے کی کوشش کرتا ہے مگر آ نہیں پاتا اور پھر چلا جاتاہے۔وہ یہ کہتے ہوئے جاتا ہے کہ میں کل پھر آؤں گا۔ میں اس وقت بھی ڈرا ہوا ہوتاہوں۔ اور پھر میں کھڑکی سے باہر دیکھتا ہوں کہ وہ گیا کہ نہیں ،تو گلی میں کوئی نظر نہیں آتا۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے، مجھ پر ڈر کے اثرات ہوتے ہیں۔
2808 مناظر
Q.
اولاد نہ ہونے پر ٹیسٹ ٹیوب کرانا کیسا ہے؟ (۲)ڈاکٹر ذاکر نائک کے بیان میں کسی بہن نے ان سے پوچھا کہ جنت میں مردوں کے لیے حوریں ہوں گی تو عورت کے لیے کیا ہوگا؟ جواب میں ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ قرآن میں جو لفظ آیا ہے اس کا مطلب ساتھی ہے۔ یعنی مرد کے لیے عورت حور ہوگی او رعورتوں کے لیے مرد حور۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو قرآن و حدیث کا حوالہ دیں، اور اگرایسا نہیں ہے ،تو عورتوں کا کیا؟ اللہ آپ کو جزائے خیر عطافرمائے۔
1685 مناظر
Q.
میں نے گزشتہ سال ایک خواب دیکھا تھا جب میں تین ماہ کی حاملہ تھی جو کہ حسب ذیل ہے۔ میں نے اپنے آپ کو ایک دور افتادہ جنگل کی طرح کی جگہ میں دیکھا اور اپنے شوہر سے اللہ کے بارے میں بات کررہی تھی اور ایک درخت کی جانب اشارہ کررہی تھی اور لفظ اللہ کو دہرارہی تھی، اور اچانک میں نے اس درخت سے ایک روشنی دیکھی جو کہ سورج کی شکل کی تھی۔ہم دونوں تشہد کی حالت میں بیٹھ گئے اور روشنی ہمارے سامنے آگئی ایسا لگتا تھا گویا کہ سورج ہمارے سامنے آگیا ہو۔اس روشنی کو دیکھ کر میرے شوہر آمین کہہ رہے ہیں اور میں سبحان اللہ کہہ رہی ہوں اور وہ روشنی اور زیادہ روشن بن گئی اور زمین میں شگاف پیدا ہونا شروع ہوگیا۔ اچانک میں بیدار ہوگئی اور میں نے دیکھا کہ میں کانپ رہی تھی اور مجھے لگا کہ یہ فجر کا وقت تھا۔ (۲) اور دوبارہ اپنے حمل کے آٹھویں مہینہ میں میں نے ایک خوا ب دیکھا جس میں میں نے آسمان میں ایک روشنی دیکھی بہت سارے شور کے ساتھ جو کہ راکٹ کی شکل میں گزر رہی تھی اور میں اپنے مکان کی کھڑکی سے دیکھ رہی ہوں اور میں خوف زدہ نہیں ہوں۔ الحمد للہ اللہ نے ہمیں ایک لڑکا عطا فرمایا۔ برائے کرم ان خوابوں کی تعبیر عنایت فرماویں۔
1409 مناظر
Q.
میں نے کل (نو یا دس رجب) کو ایک خواب دیکھا، وقت کا کچھ پتہ نہیں کہ کس وقت دیکھا۔ خوا ب یہ تھا: دو چھوٹی لڑکیاں حوض میں گر گئی ہیں ایک کو تو میں نے اوپر سے ہی ہاتھ ڈال کر نکال لیااور دوسری لڑکی جو زیادہ اندر ڈوب گئی تھی، اس کے لیے میں کسی کو بلا رہا ہوں۔ چونکہ میں تیرنا نہیں جانتا۔ کسی کے نہ آنے پر میں ہی کود گیا ،جب کہ پانی میرے سینے تک آگیا اور اس لڑکی کو بھی میں نے بچا لیا] ۔ مہربانی فرماکر اس کی تعبیر بتائیں۔
1741 مناظر
Q.
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ سے ایک خواب کی تعبیر دریافت کرنی ہے جو میں نے بچپن میں دیکھا تھا یعنی بالغ ہونے سے پہلے۔ پچھلے تین سال سے میں برطانیہ میں رہتاہوں لیکن یہ خواب میں نے پاکستان میں دیکھا تھا۔بچپن میں بورڈنگ اسکول میں داخل تھا۔ خواب اس طرح ہے کہ ہمارے اسکول کی مسجد میں لوگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہونا شروع ہو جاتے ہیں، میں بھی تقریباً آخری صف میں نماز کے لیے کھڑا ہوجاتاہوں کہ اتنے میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم آکر میرے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابھی ابھی وضو بنا کر نماز کے لیے تشریف لائے ہیں، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس مبارک کچھ کچھ گیلا ہوتا ہے جس طرح عام طور پر وضو کے بعد ہوتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس مبارک کا رنگ خاکی رنگ سے کچھ ملتا جلتا ہوتا ہے جو میرے اندازے کے مطابق جبہ ہوتا ہے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں میرے دائیں طرف تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک دیکھنے لگتا ہوں، لیکن مجھے آج تک یاد نہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے دکھتے تھے۔
1639 مناظر
Q.
میں نے ایک خواب دیکھا جس میں نہ تو میں جنگل میں ہوں او رنہ ہی شہر میں اور میرے اردگرد بہت سارے ٹائیگر ہوتے ہیں، لیکن میرے اوپر حملہ نہیں کررہے ہیں۔ اور میں ان سے ڈرتا نہیں ہوں، بلکہ اس خواب سے مجھے مزہ آرہا ہے۔ میں نے یہ خواب دو دن درمیانی شب میں دیکھا۔ برائے کرم مجھ کو اس کی تعبیر بتائیں۔
1313 مناظر
Q.
کچھ دنوں پہلے میں نے خواب میں پندرہ بیس چاند دیکھے اسی خواب میں میں نے کہا کہ اب قیامت کو بہت کم دن بچے ہیں ایک ہفتے میں قیامت آجائے گی۔ باقی تفصیل یاد نہیں ہے۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔
5370 مناظر
Q.
میں نے ایک مرتبہ خواب دیکھا کہ میں حرام میں (کعبہ کے اردگرد) ہوں۔ میں کعبہ تک جاتا ہوں بغیر دعا کے لیے اپنے ہاتھوں کو اٹھائے ہوئے میں اس کے پاس سے گزر جاتا ہوں۔ لیکن آگے جاتے ہوئے میں کعبہ کو پیچھے دیکھتا رہتاہوں اور سوچتاہوں کہ میں کہاں جارہا ہوں۔ وہ جگہ جہاں مجھ کو جانا ہے وہ میرے پیچھے ہے۔ میں اس سے دور کیوں جارہا ہوں؟ برائے کرم مجھ کو اس کی تعبیر بتائیں۔
1461 مناظر
Q.
میں نے کئی دفعہ خواب دیکھا میں حج پر گیا ہوں۔ ایک بار میں سوچ رہا تھا کہ کبھی زندگی میں ایک بار حج کرنے اکیلے بھی جاؤں گا تاکہ عمرہ، طواف، خوب خوب کرسکوں، اسی رات میں نے خواب دیکھا کہ میں حج کو جا رہا ہوں میرے ایک رشتہ دار نے دعوت کی ہے۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ ان خوابوں کی تعبیر کیا ہے، کیا میں کبھی حج پر جاؤں گا؟
2921 مناظر
Q.
میں محترمہ نوید ہوں۔ ہم تین بہن اور ایک بھائی ہیں او رمیرے دو بچے ہیں۔ ہمارے والدین زندہ نہیں ہیں اور والد کے انتقال کو چار مہینہ ہوگیا ہے۔ جب سے ابو کی وفات ہوئی ہے لگتا ہے ہم پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں اور پریشانیاں بھی ایسی کہ کسی سے کہہ بھی نہیں سکتے۔ رات مجھے بہت عجیب خواب نظر آیا وقت کا مجھے پتہ نہیں لیکن دل بھی پریشان ہے۔ ایک بڑا سا گندے پانی کا حوض ہے جس میں کوڑے کے ڈھیر اور چٹان ہیں، ہم تین بہنیں اور میرا بڑا بیٹا اس میں ہیں اور ہم جس چٹان یا ڈھیرپر پاؤں رکھتے ہیں وہ نیچے جاتے ہیں ہم جلدی جلدی جگہ تبدیل کرتے ہیں۔ میں اپنے بیٹے سے کہتی ہوں کہ یہاں سے نکلو میں آپ کو تیرنے کے لیے صاف جگہ لے جاؤں گی۔ اس کے بعد کیا دیکھا کہ میں اپنی پھوپھی کے گھر ہوں میری خالہ اور ماموں کی بیٹی بھی پھوپھی کے گھر ہے۔ پھوپھی کہتی ہیں کہ چڑیا گھر کی سیر کو چلتے ہیں، میرے سامنے بہت سے جوتے ہیں میں ان میں سے ایک جوڑی پہن لیتی ہوں اتنے میں ماموں کی بیٹی سے پھوپھی کی شیشے کی پلیٹ ٹوٹ جاتی ہے، میری خالہ کہتی ہیں ابھی پڑی رہنے دو آکر اٹھا لیں گے۔ ........
1892 مناظر
Q.
اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ دنیا اور اس کی نعمتیں ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ میں ملی۔ کیا یہ بات قرآن اور حدیث سے ثابت ہے؟
1633 مناظر
Q.
میری والدہ نے میرے بارے میں کچھ یوں خواب دیکھا کہ وہ اپنے پرانے گھر میں ہوتی ہیں اور ہرے رنگ کی موم بتی جل رہی ہوتی ہے مسلسل، وہ بار بار اسے بجھاتی ہیں لیکن وہ بجھتی نہیں۔ تو وہ سوچتی ہیں کہ میری بیٹی کہ یہ تو اکیس سال سے جل رہی ہے اور میری بیٹی بھی اکیس سال کی ہے۔ پھر وہ بجھاتی ہیں تو بجھ جاتی ہے اور موم بتی نہایت چھوٹی ہوتی ہے۔ واضح رہے میری عمر واقعتا اکیس سال ہے۔ اس کی کیا تعبیر ہے؟
1352 مناظر
Q.
میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔ میں نے اس کو دس ذی الحجہ کو خطبہ حج 2008کے بعد رات کو دیکھا۔ میں نے دیکھاکہ میں مکہ میں ایک لڑکی کے ساتھ ہوں (میں اس لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتاہوں)۔ میں نے دیکھاکہ ہم پوری رات دعا میں مشغول ہیں احرام باندھے ہوئے۔ مکہ حجاج کرام سے بھرا ہوا تھا میں نے آسمان پر دیکھا نماز فجر کا وقت دیکھنے کے لیے اور دعا کرنے کے لیے، اور لڑکی کا سر نیچے تھا او ردعا کررہی تھی۔ اس خواب کاوقت ٹھیک مکہ میں فجر کی نماز سے پہلے کا ہے اور جب میں لاہور میں بیدار ہوا تو فجر کی اذان کی آواز آرہی تھی لاہور میں۔ میں اس خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں۔ ایک مزید چیز خطبہ حج کے دوران (پی ٹی وی نشر کرتی ہے)۔ میں اس لڑکی کے لیے دعا کرتا ہوں اور اس کی مانگ کرتا ہوں اللہ سے، اور اس کے بعد میں نے رات کو یہ خواب دیکھا۔ میری مدد کریں۔ ایک مزید چیز یہ کہ لڑکی کی طرف سے برادری کا سسٹم بہت بڑا ہے۔ وہ لوگ بغیر برادری کے شادی نہیں کرتے ہیں۔ وہ عوان گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور میں راجپوت گھرانے سے تعلق رکھتاہوں۔ برائے کرم اس لڑکی سے شادی کرنے کے لیے کوئی زبردست وظیفہ بتائیں۔
1382 مناظر
Q.
میں نے ایک دن خواب دیکھا تھا کہ ایک سانپ کو مار رہا ہوں جب میں اس کو ڈنڈا مارتا ہوں تو وہ ایک چھوٹی سی بلی کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور ایسے پڑ جاتا ہے جیسے وہ ختم ہوگیاہے۔ میں مارنا چھوڑدیتا ہوں تو وہ گھور کر دیکھتاہے۔ اور آہستہ سے ایک نلی میں سرک جاتا ہے۔ میں پھر گھر سے باہر نکلتا ہوں کہ اس کو باہر جاکر ماروں گا جب یہ نلی سے باہر نکلے گا، لیکن وہ باہر کی طرف نکلتا ہے اسی بیچ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے میں اس کو مار نہیں پایا۔ طبیعت بہت فکر مند ہے۔ از راہ کرم اس خواب کی تعبیر بتائیں اوراگر کوئی تکلیف دہ بات ہو تو اس کا حل بھی بتائیں۔
1598 مناظر
Q.
کیا مرد لوگ جنت میں حوروں کے ساتھ جماع کریں گے؟(اگر جواب نہیں میں ہے تو پھر جنت میں حوروں کا کیا کام ہے)؟(۲)غلمان کیا ہیں؟ ان کو کون پائے گا اور کیوں؟(۳)کیا اگر کوئی شخص چالیس احادیث یاد کرلے تو وہ عالم ہوجائے گا؟ (۴)اسلام میں خواب اور ان کی تعبیر کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا وہ واقعی ہم کو خبردار کرتے ہیں یا رہنمائی کرتے ہیں؟(۵)یہ کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے خواب کی تعبیر نہیں معلوم کرتا ہے تو خواب اس کی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے ہیں یا صرف استغفار کہہ کر او راپنے بائیں طرف تھوکنے سے برے خواب اثر انداز نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بات کہاں تک سچ ہے؟ (۶)کیا شہید کی روح جس کا انتقال ہوچکا ہے اپنے گھر والوں اور دوستوں کی زیارت کرنے آتی ہے کسی وقت یا جمعرات وغیرہ کو؟ (۷)کیا شہید کی روح اپنے گھر والوں کی حالت سے ہر وقت باخبر ہوتی ہے، جیسے اچھی خبر اور برے اوقات، موت اور پیدائش وغیرہ؟
4279 مناظر
Q.
محترم مفتی صاحب بعداز سلام عرض ھے کہ میں نے دورانِ مطالعہ اکثر جگہ صحابہ کراؓم اور آئمہ دین کے بارے پڑھا ھے کے انھیں اللہ سبحان تعالیٰ کا دیدار نصیب ھوا جیسے صاحبزادہ حکیم اختر صاحب کی کتاب "تجلیاتِ جذب میں حضرت نے پیر چنگی کے واقعہ میں حضرت عمر فاروقؓ کے لیے لکھا ھے انھیں اللہ کا دیدار نصیب ھوا اور اور اللہ سبحان تعالیٰ آپؓ کو حکم دیا کے ھمارا بندہ قبر میں گریہ کر رھا ھے جا کے اسے ھمارا سلام پیش کرو اور بیت المال سے اس کا وظیفہ مقرر کرو ایک اور جگہ حوالہ بھول گیا ھوں حضرت امام مالکؒ کے بارے میں پڑھا تھا کہ انھیں بھی یہ سعادت نصیب ھوئ تھی۔ ۱۔ اب سوال یہ ھے کے عقائد کے مطابق کوئ بنی نوح انسان اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کی تاب نھیں رکھتا حتکہ رسول عربی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے بھی دیدار الٰہی قلب کے زریعے کیا تھا تو کیا ایسا آپﷺ کے بعد بھی اللہ کے مقرب بندوں کو خواب کے زریعے عطا ھوا۔ ۲۔ اس سے مراد اگر نورِاللہ دیکھنے سے ھے تو کیاخالی دیدار کا لفظ یہاں استعمال کرنا صیح ھےیا نورِالٰہی کا دیدار لکھنا صیح ھے؟ کیونکہ اس سے اللہ سبحان تعالیٰ کے صاف ظاھر ھونے کا احتمال ھوتا ھے (اللہ کسی وھم اور خیال سے ھماری حفاظت فرما ئے آمین) برآئے مہربانی اپنے قلمِ خاص سے احقر کی ناقص خیالی کو دور کرکے دین کی فہم کا موقع فراھم کریں۔ بندہ کامران حیدر کراچی پاکستان
1949 مناظر
First
Previous
177
178
179
180
181
Next
Last