دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
حضرت میں نے سنا ہے کہ ہومیوپیتھک دوائی کھانا حرام ہے، کیا یہ سچ ہے؟ اگر ہاں، تو کیسے، مہربانی کرکے تفصیل سے بتائیں؟
2156 مناظر
Q.
ہم ایک دیہاتی علاقہ میں رہتے ہیں جہاں عورتیں پردہ کرتی ہیں۔ لیکن جب محلہ کے کسی گھر میں شادی ہویا فوتگی ہو تو محلہ کی تمام عورتیں اس گھر میں جمع ہوتی ہیں۔ کیا یہ جائز ہے یا ناجائز؟
1617 مناظر
Q.
میں ایک عرب ملک میں رہتاہوں۔ میرا اکاؤنٹ ایک ایسے بینک میں ہے جو اسلامی ہونے کا دعوی کرتا ہے اور میں اسی بینک کا اے ٹی ایم کارڈ بھی استعمال کرتاہوں۔ کیا یہ جائز ہے کہ میں اپنے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ غیر اسلامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلواؤں؟ یہاں کے تقریباً تمام شاپنگ مال میں ہم اپنے اے ٹی ایم کارڈ سے ادائیگی بھی کرسکتے ہیں، لیکن یہ شاپنگ مال صرف غیر اسلامی بینک کی مشین ہی استعمال کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ہماری اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں او ردعا کیجئے کہ اللہ ہم سب کو سود کی لعنت سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
1359 مناظر
Q.
اگر پراپرٹی بیوٹی پارلر کو کرایہ پر دی جائے تو اس کے کرایہ کا کیا حکم ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔
1588 مناظر
Q.
میں آج کل بہت پریشانی کا شکار ہوں۔ مسئلہ کچھ یوں ہے کہ ہماری سویٹ بیکرس اینڈ جنرل اسٹور کی دکان ہے جو ہم نے معقول رقم ملنے پر فروخت کردی۔ اب ایک بہتر جگہ اس سے بڑی دکان لے لی ہے جو آج کل زیر تعمیر ہے۔ اب مشورہ آپ سے یہ لینا ہے کہ وہاں کس چیز کی دکان بنائی جائے؟ مطلب کون سا ایسا کام کیا جائے جوشریعت کے مطابق ہو؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہی کام وہاں منتقل کرو، مگر اس میں پریشانی یہ ہے کہ ایک تو ڈیوٹی بہت لمبی ہے کوئی چھٹی نہیں او ربڑا مسئلہ یہ ہے کہ سارا دن یہود و نصاری اور قادیانیوں کی مصنوعات فروخت کرنی پڑتی ہے۔ دوسرے اگر میڈیکل اسٹور بنایا جائے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے، کیوں کہ اس میں بھی اغیار کی دوا ئیں فروخت کرنی پڑتی ہیں؟ برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرماویں۔
1549 مناظر
Q.
کیا ٹی وی بیچنا حرام ہے یا نہیں؟ اور ٹی وی مرمت کرنا یہ بھی حرام ہے؟
2255 مناظر
Q.
ایک سوال یہ عرض کرنا تھا کہ کیا کارٹون دیکھنا جائز ہے؟ میں نے بہت کوشش کی لیکن مجھے اس کا جواب معلوم نہ ہوسکا۔ از رائے کرم حقیقت سے آگاہ فرمائیں۔
2429 مناظر
Q.
میں دہلی میں سرکاری نوکری کرتاہوں۔ میں ایک فلیٹ خریدنا چاہتاہوں جس کے لیے مجھ کو قومی بینک سے کچھ رقم قرض لینے کی ضرورت ہے۔ میرے پاس کچھ رقم ہے اور بقیہ میں قومی بینک سے قرض لینا چاہتاہوں، جو کہ میری تنخواہ سے ہر ماہ قسطوں میں ادا کیا جائے گا۔ کیاقرض کی بنیاد پر اپنے ذاتی استعمال کے لیے مکان خریدنا درست ہے؟ یہ تجارتی استعمال کے لیے نہیں ہے۔ اس وقت میں ہر ماہ دہلی میں پانچ ہزارروپیہ کرایہ پر رہتاہوں۔
1701 مناظر
Q.
حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میرا ایک دوست فائنانس منسٹری کے آفس میں کام کرتاہے جہاں اس کا کام کمپیوٹر ٹھیک کرنا ہے۔ اس آفس میں اگر آفس کے لوگ میرے دوست سے کچھ منگواتے ہیں تو وہ انھیں جتنے پیسوں میں وہ چیز خریدتا ہے اس سے زیادہ میں دیتا ہے۔ مثال کے طور پر (اگر انھوں نے اس سے سی ڈی رائٹر منگوایا ہے اور وہ اس نے مارکیٹ سے پانچ سو روپیہ کا خریدا ہے تو وہ اسے آفس میں نو سو روپیہ کا دیتاہے)۔ میرے دوست کی کوئی دکان نہیں ہے وہ اسی وقت سامان خریدتا ہے جب اسے آفس کے سینئر آفیسر لانے کو کہتے ہیں۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس کی یہ آمدنی جائز ہے یا نہیں؟
1868 مناظر
Q.
میرا نام محمد عاصم ہے اور میں پاکستان کا رہنے والا ہوں اس وقت برطانیہ میں رہتا ہوں۔میں یہا ں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آیا تھا اس کے بعد میں نے یہاں 2007سے نوکری کرنا شروع کردیا۔ میرا ایک سوال ہے جو کہ میرے لیے اور میری طرح اور دوسرے بہت سارے لوگوں کے لیے جو کہ بیرون ملک کسی نوکری کے سلسلہ میں مقیم ہوجاتے ہیں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس پر کچھ روشنی ڈالیں تاکہ میں اور میری طرح کے بہت سارے اور اس بات کو واضح طور پر سمجھ جائیں جیسا کہ اسلام کے ذریعہ سے کہا گیا ہے۔سوال یہ ہے کہ: کیا کسی مسلم کے لیے کسی مسلم ملک کو چھوڑ کر کسی غیر مسلم ملک میں صرف معاش کے لیے مقیم ہونا (جیسے برطانیہ اور امریکہ )اسلام میں جائز ہے؟اور کیا یہ سچ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص جو کہ کسی غیر مسلم ملک کی جانب ہجرت کرتا ہے معاش کے لیے اس کا مجھ پر کوئی حق نہیں ہے۔ ...
3535 مناظر
Q.
مفتی صاحب کیا میں میڈیکل اسٹور کھولنے کے لیے بینک سے لون لے سکتاہوں؟ بینک مجھ سے لون پر سود لے گا۔ کیا سود کا کفارہ ادا کیا جاسکتا ہے؟ اور کیا جتنا پیسہ میں بینک کو سود کا ادا کروں اتنا ہی اور غریبوں میں تقسیم کردوں تو کیا سود کا گناہ معاف ہوسکتا ہے؟ مہربانی کرکے تفصیل سے رہنمائی فرماویں۔
1639 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ آج کل ہمارے یہاں ممبئی میں رہنے کے لیے گھر کرایہ سے لیتے ہیں جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ تیس سے چالیس ہزار روپیہ ڈپوزٹ رکھ کر ماہانہ کرائے طے کئے جاتے ہیں یہ تو عام ہے۔ اور دوسری صورت یہ ہے کہ ایک لاکھ سے دولاکھ تک ڈپوزٹ رکھ کر کرایہ نہیں دیا جاتا۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس صورت میں یہ رہن تو نہیں ہوا ؟اورکیا رہن رکھی ہوئی چیز کا استعمال جائز ہے؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
1958 مناظر
Q.
میرے لیے ہومیوپیتھک دوا کا نسخہ تجویز کیا گیا ہے۔یہ دوا خریدنے کے بعد مجھ کو بڑا تعجب ہوا کہ یہ دوا 90فیصد الکوحل سے بنی ہوئی ہے۔ دوا فروش سے معلوم کرنے پر اس نے تصدیق کردی ہے کہ ہومیوپیتھک کی اکثر دوائیں اسی طریقہ پر بنائی جاتی ہیں۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا اس طرح کی دوا کا استعمال کرنا حلال ہے یا حرام ہے؟ ایک دوا میں یہ مذکور ہے کہ اس میں ٹیسٹس (suis) D12شامل ہے، کیااس کا استعمال کرنا حلال ہے یا حرام ہے؟
1792 مناظر
Q.
سعودی عرب کی گورنمنٹ شریعة کمیٹی کے مطابق قسطوں پر کار خریدنا جائز ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے مطابق قسطوں پر کار خریدناجائز ہے یا نہیں، جب کہ کار فروخت کرنے والا نقد خریدنے کے بالمقابل اس صورت میں زیادہ پیسہ لے رہا ہے؟
1618 مناظر
Q.
میں ایک جی پی ڈاکٹر ہوں، یہاں ممبئی میں پریکٹس کرتاہوں، عموماً ہم لوگ جب علاج کرنا ہمارے بس سے باہر ہوتاہے یا آپریشن وغیرہ کی نوبت آتی ہے تو ہم لوگ مریضوں کو کسی بڑے ڈاکٹر یا ہاسپٹل یا نرسنگ ہوم کو ریفر کردیتے ہیں۔ اس کے بعد یہاں ایک رواج یہ ہے کہ جس ڈاکٹر سے وہ مریض علاج کرواتاہے وہ ہم کو تیس سے پچیس فیصد کا کمیشن دیتاہے، یہاں پر یہ بات بہت عام ہے۔اکثریت ڈاکٹروں کی یہ کمیشن لیتی ہے جس کو عام زبان میں کٹ کہتے ہیں۔ اس کے متعلق تفصیل سے بتائیں کیا یہ رقم جائز ہے؟ کچھ لوگوں نے کچھ حالت میں اس کو درست قرار دیا ہے، لیکن دل مطمئن نہیں ہے۔ برائے کرم مفصل جواب ارسال فرماکر مشکور فرمائیں۔
2612 مناظر
Q.
میں نے یہاں جرمنی میں ایک پراپرٹی خریدنے کے لیے ایک بینک سے لون لیا ہے ۔ یہ بینک لون معمول کے مطابق سود کے ساتھ ہے۔ اس وقت جب میں نے اس کو لیا تھا، تو میں اتنا زیادہ مذہبی نہیں تھا لیکن الحمد للہ تبلیغی جماعت والوں کی مدد سے مجھ کو سیدھا راستہ مل گیا ہے اوراب میں ایک باعمل مسلمان بن چکا ہوں۔میں یہاں پر بطور کمپیوٹر اسپیشلسٹ کے کام کرتاہوں۔اب میں بینک کو بقیہ پیسہ جتنی جلد ممکن ہو ادا کرنا چاہتاہوں اس بری چیز سے باہر نکلنے کے لیے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ میں اس پراپر ٹی کا کیا کروں جس کو میں نے اس سود کے پیسہ سے خریدا ہے؟ کیا میں اس پراپرٹی پر ایک مکان تعمیر کرسکتاہوں، یا مجھ کو اس کو فروخت کردینا چاہیے اور اس پیسہ کو غریب لوگوں کو دے دینا چاہیے؟ برائے کرم اس معاملہ میں میری مدد کریں۔
1552 مناظر
Q.
میں درج ذیل مسئلہ پر فتوی اورحکم جاننا چاہتاہوں۔گزشتہ سال میری بیوی کو جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے اور اب وہ تیرہ ماہ کے ہیں اور ان کو بوتل کا دودھ پلایا جاتاہے۔ پیدائش کے بعد میری بیوی کو شوگر کی بیماری ہوگئی اوراس کو شوگر بہت زیادہ ہے اس کا وزن اس کے معمول کے وزن سے پچیس تیس کلو زیادہ ہے۔ ہم نے ذیابیطس سینٹر میں علاج کروانا شروع کیا ہے اور وہ شوگر اور وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دوا اورانسولین کا استعمال کررہی ہے ۔آج دانتوں کی کچھ پریشانی کی وجہ سے ہم اس کا چیک اپ کرانے کے لیے ماہر نسوانیات ڈاکٹر کے پاس گئے۔ اس کی جانچ کے بعد یہ معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہے (اس کا وزن 94کلو ہے اور اس کی عمر31سال ہے)او رحمل آٹھ ماہ کا ہے۔اس ڈاکٹر نے کچھ دواؤں اور انسولین کے بند کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کو شوگر اور وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے دوسرے ڈاکٹر نے لینے کا مشورہ دیا ہے۔اب حمل ،چار بچے، بڑھی ہوئی شوگر اور وزن کے مسائل کی وجہ سے اس کو بہت سارے مسائل جھیلنے پڑیں گے اور ہوسکتاہے کہ اس کی صحت بہت زیادہ خراب ہوجائے۔میں اس سلسلہ میں علمائے کرام سے معلوم کرتا ہوں کہ مذکورہ بالا وجوہات کی بناء پر کیا وہ حمل گرواسکتی ہے یا نہیں؟ والسلام
1867 مناظر
Q.
مجھ حقیر کا مفتیان کرام سے یہ سوال ہے کہ میں مویشیوں کے معالجے سے متعلق تعلیم حاصل کررہا ہوں اور جانوروں سے پالا پڑتا رہتاہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا احناف کے نزدیک کتوں کا کاروبار یا خریدوفروخت جائز ہے؟ اور دیگر جنگلی جانوروں کا کیا حکم ہے؟ تفصیلی جواب ارسال فرمائیں۔ یہاں اس مسئلہ کے شرعی حکم کی بہت اشد ضرورت ہے۔
1435 مناظر
Q.
میں پاکستان میں ایک کمپنی کے اکاؤنٹ شعبہ میں کام کرتاہوں۔ ہماری کمپنی گورنمنٹ کو ٹیکس دینے سے بچنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتی ہے۔ یعنی ان طریقوں کے ذریعہ ٹیکس چوری کرتی ہے۔ مثلاً اخراجات کے جعلی بل بناتی ہے جس سے انکم کم ظاہر کرتی ہے، جس سے انکم ٹیکس سے بچ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دو طرح کے اکاؤنٹ چلاتی ہے ایک تو دفتری جو کہ وہ گورنمنٹ کو دکھاتی ہے دوسرا غیر دفتری جو کہ وہ ٹیکس سے بچنے کے لیے بناتی ہے او رگورنمنٹ کو ظاہر نہیں کرتی۔ اس تفصیل کے بعد آپ سے مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ (۱)کیا ہماری کمپنی کا اس طرح سے کرنا شریعت کے اعتبار سے حرام اور ناجائز ہے؟ (۲)کیا میرا اس کمپنی میں کام کرنا اور ٹیکس سے بچنے کے لیے ایسے اکاؤنٹ بنانا حرام ہے یا ناجائز ہے؟ (۳)اور کیا میری تنخواہ جائز ہے یا ناجائز، جب کہ کمپنی کا بنیادی کاروبار شریعت کی رو سے جائز ہے؟
2682 مناظر
Q.
آپ سبھی مفتی صاحبان اور جو بھی اس تنظیم سے جڑے ہیں ان سب کو اللہ سبحانہ و تعالی اس کا اجر عظیم عطا کرے۔ میرے تین سوال ہیں: (۱)کیا عورتوں کے سر کے بال کاٹنا جائز ہے یا نہیں، اگر ہے تو اس کی حد کتنی ہونی چاہیے اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (۲)کیا کسی بھی موقع پر یادگار سمجھ کر فوٹویا ویڈیو لینا جائز ہے؟ اگر ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟(۳)میں نے یہ بھی سنا ہے کہ اگر ہم کسی جاندار کی تصویر لیتے ہیں تو ہمیں قیامت کے دن اس میں جان ڈالنی ہوگی اس بات کی کیا دلیل ہے؟
2561 مناظر
First
Previous
130
131
132
133
134
Next
Last