دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 452
معاشرت >> ماکولات ومشروبات
Q.
ہم نے ایک جانور جس کو پشتون زبان میں (شکون) کہا جاتا ہے کو پکڑا، یہ خرگوش کی طرح کا جانور ہے اور سوراخ میں رہتا ہے اور پھل اور گھاس اور سبزی کھاتا ہے۔ یہاں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے، جب کہ ستر سال کی زائد عمر کے لوگ کہتے ہیں کہ یہ حلال ہے۔میں آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
3444 مناظر
Q.
(۱) مرغی ذبح کرنے کے بہت طریقے آگئے ہیں، اس میں کون کون سے طریقے جائز اور کون سے طریقے ناجائز ہیں؟(۲)مشین کے بلیٹ کے اوپر بسم اللہ لکھ کر ذبح کرایاجائے تو کیا حکم ہے؟(۳) مشین کا بٹن دباتے وقت بسم اللہ پڑھ کر ذبح کیا جائے تو کیا حکم ہے؟
4489 مناظر
Q.
غیر اللہ کے نام کا چڑھاہوا کھانا کیساہے؟براہ کرم، مکمل دلیل کے ساتھ جواب دیں۔
3170 مناظر
Q.
ہم لوگ مرغی ذبح کرتے ہیں،سوال یہ ہے کہ اس کے گلے میں گدی ہوتی ہے ، بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ گدی حرام ہے اور اس کا کھانا حرام ہے۔ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
2734 مناظر
Q.
میں بیلجیم میں رہتاہوں، کچھ عرصے سے میں سسرال والوں کے ساتھ ہوتاہوں اور بریڈ اور گوشت استعمال کرتے ہیں، سارے لوگ کثرت سے یہ سب دکانوں سے لیتے ہیں، لیکن کچھ لوگ بریڈ نہیں لیتے ہیں کہ اس میں جو E482/ کوڈ ہے وہ حرام ہے۔اب میرا اس وجہ سے دل نہیں کرتا، یہ کوڈ بیکری کی چیزوں میں استعمال ہوتا ہے اور E471/کوڈ مکن میں استعمال ہوتاہے ، سوال یہ ہے کہ کیا ان کوڈ والی چیزوں کو استعمال کرنی چاہئے یا نہیں؟ یہاں کچھ مسلمان اس سے اجتناب کرتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے ہیں۔
1779 مناظر
Q.
سانڈے جس کی چربی کا تیل بھی نکالا جاتاہے ، کیا اس کا گوشت کھاسکتے ہیں یا بطور دوا استعمال کیا جاسکتاہے؟
5863 مناظر
Q.
میں حدیث کے مطابق پانی پینے کے طریقے کے بارے میں الجھن میں پڑ گیا ہوں۔ مسلم شریف کی حدیث ہے ؛ اگر تم کھڑے ہو کر پانی پیو تو تمہیں قے کرنا چاہئے۔ جب کہ میں نے موٴطا امام مالک میں پڑھا ہے کہ کچھ جلیل القدر صحابہ کھڑے ہو کر پانی پیتے تھے۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔
11585 مناظر
Q.
(۱) ہماری کمپنی میں کچھ غیر مسلم کام کرتے ہیں، ان کا سال میں ایک تہوار آتاہے جس کو وہ دسہراہ بولتے ہیں ، وہ اس میں بکرا کاٹتے ہیں وہ بھی بت کے نام ، لیکن بات یہ ہے کہ وہ لوگ کبھی مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ آپ لوگ کاٹیں، مسلمان بسم اللہ پڑھ کر کاٹتے ہیں، مگر غیر مسلم کی نیت بت کے نام ہوتی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا مسلمان اس کا گوشت کھاسکتے ہیں؟(۲) کمپوٹر ، ڈی وی ڈی، لیپ ٹاپ میں سی ڈی یا انٹر نیٹ میں کسی عالم کا بیان ہورہا ہو تو کیا مستورات اسے دیکھ سکتی ہیں؟
1699 مناظر
Q.
میں حلال گوشت (بڑے کا گوشت اورمٹن ،بکرے کا کوشت) ایک چنیی دکاندار سے خریدتاہوں ، وہ مسلمان نہیں ہے، لیکن وہ کہتاہے کہ میں صرف حلال گوشت ہی بیچتاہوں، ہم نے کسی حدتک میں معاملہ کی چھان بین کرنے کی کوشش کی اور اس سے پوچھا کہ تم کہاں سے یہ گوشت لاتے ہو، اس نے ہمیں ہوسیلر ڈیلر کا پتا دیا اور کہا کہ آپ لوگ اس شخص سے اس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں ، ہم گوست فراہم کرنے ہوسیلر کے پاس گئے، وہ چینی مسلمان ہے اور اس کا بزنس صوبائی مسلم کانگریس (انجمن )سے تصدیق شدہ ہے، اس نے یہ بھی کہا کہ میں صرف حلال گوشت ہی کا کاروبار کرتاہوں، اس نے گارنٹی دینے کی بات بھی کہی کہ وہ دکاندار صرف یہیں سے گوشت لیتاہے، اس لیے یہ غالب گمان ہے کہ وہ حلال گوشت کے ساتھ حرام گوشت نہیں ملاتاہے۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ کیا اس چینی غیرمسلم دکاندار سے گوشت خریدنا جائز ہے جو صرف حلال گوشت بیچنے کا دعوی کرتاہے؟واضح رہے کہ میں چین میں رہتاہوں اور یہاں چینی زبان میں رابطہ کرنا ایک مشکل امر ہے۔ حلال گوشت کے دیگر ذرائع بھی ہوسکتے ہیں، لیکن ان دکانوں سے ان کے مختلف سامانوں کی وجہ سے نیز زیادہ مسافت کی وجہ سے خریدنازیادہ مناسب نہیں ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔
2250 مناظر
Q.
کیا سگریٹ، نسواراور چرس حرام ہیں؟ جب کہ چرس پینے والا ہوش وہواس میں رہتاہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔
7278 مناظر
Q.
اگر پالٹری فارم میں مرغیوں کو خنزیر کی چربی یا اس طرح کی چیزوں سے تیارشدہ کھانا کھلایا جائے تو کیامسلمانوں کے لیے اس کا کھانا حرام ہوگا یاکھانا مناسب نہیں ہوگا؟
2131 مناظر
Q.
ایک ریسٹورینٹ ہے جس میں چکن دستیاب ہے ، لیکن حلال نہیں ، کیا ہمارے لئے اس ریسٹورینٹ میں سبزی والا کھانا کھانا درست ہے؟جب کہ یہ شبہ موجود ہے کہ وہی چمچ ، برتن وغیرہ سبزی اور گوشت والے کھانے کے لیے استعمال کئے گئے ہوں؟
1862 مناظر
Q.
کیاحنفی مذہب کے مطابق جھینگا مچھلی کھانا مکروہ ہے ؟ میں نے ایک فیملی کے بارے میں سنا ہے کہ میاں بیوی دونوں حنفی ہیں، بیوی جھینگا مچھلی نہیں کھاتی ہے جبکہ شوہر اسے بہت کھاتاہے، اگر شوہر یہ مچھلی گھر لائے اور بیوی کو اسے پکانے کے لیے کہے تو کیا بیوی کو اس سے انکار کرنا چاہئے؟ کیا بیوی کو مکروہ سے بچنے کو اہمیت دینی چاہئے یا اسے اپنے شوہر کی بات ماننی چاہئے؟
4227 مناظر
Q.
میں فی الحال خلیج میں کام کررہا ہوں، یہاں پر اکثر سامان پیکینگ والا ملتا ہے، اسی طرح گوشت (چکن،مٹن، بیف وغیر)لیکن اس کے پیکیٹ میں’ حلال ‘ لکھا ہوتاہے، میں نے یہاں پر دیکھا کہ نیپال میں بناہوا نوڈلز (کھانے کی ایک قسم)جو کہ حرام ہے یہاں پر پیکیٹ میں ’حلال‘ لکھا ہوا ہے، کیا اس کو دیکھ کر ہم ان چیزوں کو حلال سمجھ کر کھا سکتے ہیں؟
2457 مناظر
Q.
براہ کرم، بتائیں کہ کیا ”کنور“ برانڈا کا بنایا ہوا ”چکن سوپ“ حلال ہے؟اس میں چکن کی اصل قیمت ہوتی ہے اور ممبئی میں یہ بنتا ہے؟سات سال پہلے جب میں ممبئی گیا تھا تومجھے بتایاگیا تھا کہ یہاں صرف حلال چکن دستیاب ہیں۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔
2152 مناظر
Q.
میں ناروے میں رہ رہا ہوں،گذشتہ دوسال سے یہاں ایک مسئلہ چل رہا ہے۔کچھ علماء کہتے ہیں کہ یہاں کے چکن جو فروخت ہوتے ہیں، حلال ہیں مگر کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ حرام ہیں، چونکہ وہ چکن کو بجلی کا شوک دیتے ہیں، جس سے کچھ مرجاتے ہیں، لیکن اب اس میں کچھ سدھار ہوا ہے، وہ اس طرح سے کہ چکن مشین کے ذریعہ ذبح کئے جاتے ہیں جہاں مسلمان کھڑے ہوتے ہیں اور تسمیہ پڑھتے ہیں اور چار وں رگ کاٹے جاتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ مشین کے ذریعہ ذبح ہونے والے چکن کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ کیا مسلم ممالک کو یہ طریقہ اختیار کرنا چاہئے؟کیا چکن کو ذبح کرتے وقت سی ڈی پلیئر بجانا چاہئے یا کوئی تسمیہ پڑھے؟۔ایک عالم کہتے ہیں کہ یہ غلط ہے؟ جب کہ دوسرے عالم کہتے ہیں کہ یہ درست ہے؟کس پر یقین کیا جائے؟ہر ایک کے پاس دلائل ہیں۔
1693 مناظر
Q.
کیا گوہ(ضب) وغیرہ جو احناف کے یہاں غیر ماکول اللحم ہے، اس کی تجارت اور ثمن جائزہے؟
3982 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ کیا کسی حلال جانور کی اوجھڑی کھانا کیسا ہے؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔
2174 مناظر
Q.
سوال یہ ہے کہ ہم غیر مسلم کے ساتھ کھانا نہیں کھا سکتے ہیں ایک ہی پلیٹ میں، اور لوگ کہتے ہیں کہ نصیب میں پہلے سے لکھا ہے مطلب کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں اسے اللہ تعالی کراتاہے ۔ براہ کرم، اس کا جواب دیں۔
2284 مناظر
Q.
مسلمانوں کا جھوٹا پانی پینا کیساہے؟باپ ، بہن، بیوی ، سسر، ساس، نند کا جھوٹا پانی پی سکتے ہیں؟ (۲) کیا ایک ہی بڑی تھالی میں مل کر سب لوگ کھانا کھاسکتے ہیں؟ کیا یہ سنت ہے؟کچھ لوگ شادی کے موقع پر ایک بڑی تھال میں ایک ساتھ کھاناکھاتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے اور سنت ہے؟
4331 مناظر
First
Previous
13
14
15
16
17
Next
Last