• Transactions & Dealings >> Inheritance & Will

    Question ID: 400145Country: India

    Title:

    باپ كے انتقال پر اس كی جگہ جس كی نوكری لگی كیا اس كی تنخواہ میں اور بھائیوں كا بھی حصہ ہوگا؟

    Question: میرے باپ کی سرکاری نوکری تھی، میرے باپ کے انتقال کے بعد ان کی نوکری میرے بڑے بھائی کو ملی ، اس وقت میں ناسمجھ تھا، میرے بڑے بھائی نے میری تعلیم تک خرچ دیا ، اب کیا ان کی نوکری کی تنخواہ میں میرا کچھ حق بنتاہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    Answer ID: 400145Posted on: 01-Feb-2021

    Fatwa:450-330/N=6/1442

     تنخواہ، کام کا عوض ہوتی ہے، یعنی: ملازم کو جو تنخواہ ملتی ہے، وہ اُس کے اُس عمل اور محنت کا عوض ہوتی ہے، جو وہ اوقات ملازمت میں حسب ضابطہ انجام دیتا ہے؛ لہٰذا آپ کے بڑے بھائی کی تنخواہ میں آپ کا یا کسی اور کا کوئی حق وحصہ نہیں، وہ صرف آپ کے بڑے بھائی کی ملکیت ہے؛ البتہ چوں کہ بڑے بھائی کو آپ سب کے والد صاحب کی نوکری ملی ہے؛ اس لیے اخلاقی طور پر اگر وہ آپ کا اور دیگر بھائی بہنوں کا بھی حسب استطاعت کچھ خیال رکھیں تو یہ بہتر ہے اگرچہ لازم وضروری نہیں ہے۔

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India