• Miscellaneous >> Dua (Supplications)

    Question ID: 400105Country: India

    Title:

    ایسی کوئی دعا بتائیں جس سے تقوی حاصل کرنے کا شوق پیدا ہو؟

    Question: ایسی کوئی دعا بتائیں جس سے میری بیوی کے دل میں پردہ کرنے اور تقوی حاصل کرنے کا شوق پیدا ہوجائے؟

    Answer ID: 400105Posted on: 16-Dec-2020

    Fatwa : 283-235/M=04/1442

     بیوی کو پردے کے فوائد اور بے پردگی کے نقصانات حسب موقع بتاتے اور سمجھاتے رہیں اس سے دل میں پردے کا شوق پیدا ہوگا، صحابیات اور صالحات کے پردے کے واقعات بھی گاہے بگاہے سناتے رہا کریں۔ دینی ماحول فراہم کرنے اور بے دینی کے ماحول سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔ اور اللہ تعالی سے ہدایت کی دعا مانگتے رہا کریں اور اپنی بیوی کا تصور کرکے یہ دعا بطور خاص مانگا کریں۔

    یَا مُصرِّفَ الْقُلُوْبِ ، صَرِّف قَلْبَہَا إلٰی دِیْنِکَ وَثَبِّتْ قَدَمَیْہَا عَلَی طَاعَتِکَ ۔ یہ دعا بیوی بھی مانگ سکتی ہے اس صورت میں بیوی کو اس طرح کہنا ہے: یَا مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ ! صَرِّفْ قَلْبِی إلٰی دِیْنِکَ وَثّبِّتْ قَدَمَيّ عَلٰی طَاعَتِکَ ۔

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India