• Social Matters >> Women's Issues

    Question ID: 57982Country: India

    Title: ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟

    Question: ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟میری شادی ہوئے چار سال ہوگئے ہیں اور ابھی تک ہماری کوئی اولاد نہیں ہے۔ جب ہم ڈاکٹر پاس جاتے ہیں تو ان کا مشورہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا طریقہ اپنانے کے لیے ہوتاہے، نیز اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن بھی نہیں ہے، اس طریقے میں لیڈی ڈاکٹر شوہر سے منی اور بیوی سے انڈے لے گی، اس کے بعد وہ منی اور انڈے کو لیباریٹری میں ملائے گی ، جب اس میں کوئی مثبت حرکت نظر آئے گی تو اس کو بیوی کے رحم میں رکھ دیا جائے گا ، اس کے بعد سارا طریقہ نارمل ڈیلوری کی طرح ہوگا۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا اس کی اجازت ہے یا نہیں؟کیا ہم ڈاکٹر کے مشورہ پر عمل کرسکتے ہیں؟

    Answer ID: 57982

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 525-528/L=5/1436-U ٹیسٹ ٹیوب بے بی میں بہت سے امور خلاف شرع بلکہ حرام درجے کے انجام دیے جاتے ہیں؛ اس لیے شرعاً اس کی اجازت مشکل ہے، آ پ اپنے طور پر علاج کراتے رہیں اور اللہ رب العزت سے حصول اولاد کی دعائیں کرتے رہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India