• Social Matters >> Women's Issues

    Question ID: 57074Country: DE

    Title: میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا ناف چھیدوانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو کیوں؟

    Question: میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا ناف چھیدوانا جائز ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو کیوں؟

    Answer ID: 57074

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 223-268/L=3/1436-U فقہائے کرام کی عبارت سے ناک اور کان چھیدوانے کی صراحت ملتی ہے، البتہ ناف چھیدوانے کی صراحت نہیں ملتی اور نہ ہی اس کی کوئی ضرورت محسوس ہوتی ہے، اور اس کی وجہ بھی سمجھ میں آتی ہے کہ عورتوں کے لیے زینت اور اسباب زینت کے اختیارکرنے کی گنجائش ہے اور ناک و کان مواضع زینت سے ہیں۔ اگر ناف میں سوراخ کروانے کی وجہ لکھ کر بھیجی جائے تو اس پر مزید غور کیا جاسکتا ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India