Social Matters >> Women's Issues
Question ID: 56068Country: TR
Answer ID: 56068
Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !
Fatwa ID: 120-86/Sn=3/1436-U صورت مسئولہ میں اگر آ پ نے ”ایکٹوپک حمل“ کو ضائع کرنے کے لیے انجکشن لگوایا تھا او راس وجہ سے خون نکلا تو یہ خون حیض یا نفاس کا نہیں؛ بلکہ استحاضہ شمار ہوگا، اس دوران نماز پڑھنا ضروری ہے، استحاضہ کی وجہ سے نماز معاف نہیں ہوتی، اوراگر آپ نے انجکشن کسی اور مقصد سے لگوایا اور یہ ”خلافِ معمول“ بدستور باقی ہے تب بھی یہ خون استحاضہ شمار ہوگا، بہ شرطے کہ اس مہینے میں چو آپ کو خون آیا تھا وہ کم ازکم تین دن رہا ہو اور اس پر پندرہ دن نہ گزرے ہوں، ایسی صورت میں بھی نماز کا وہی حکم ہے جو اوپر مذکور ہوا؛ ہاں اگر اس مہینے میں آنے والا خون تین دن سے کم تھا یا اس پر پندرہ دن گزرچکے تھے تو پھر یہ خون حیض شمار ہوگا، اور آپ سے نماز معاف رہے گی۔
Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best
Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband, India